نتائج تلاش

  1. ظہیراحمدظہیر

    مبارکباد عدنان نقیبی بھائی کو سالگرہ مبارک ہو

    بہت مبارک ہو معان بھائی ۔ ماشاء اللہ آپ بھی اٹھارہ سال کے ہوئے ! اچھی بات ہے ۔ معان بھائی ، اب آپ پہلی فرصت میں سگریٹ پینا شروع کردیں ۔ اور سگریٹ اگر پہلے ہی سے پیتے ہیں تو پھر حقے کے بارے میں سنجیدگی سے سوچیں ۔ اس سے پہلے کہ کوئی نامعقول محفلین آپ کو تمباکو کے مضر اثرات بتاکر بہکانے کی...
  2. ظہیراحمدظہیر

    عجب تعلق

    ہیں کواکب کچھ ۔۔۔۔۔۔ بیچاری کو نہانے اور نچوڑنے کی کوشش تو کرنے دیں ۔ تحریریں سات آٹھ ہی سہی لیکن ستر اور اسی پر بھاری ہیں ۔الحمدللہ ، محفل پر مقدار کو نہیں معیار کو دیکھا جاتا ہے ۔ آپ ہاں کریں ۔اعجاز بھائی ای بک بنانے کے چیمپئن ہیں ۔ مجموعے کا نام سب مل کر با آوازِ بلند سوچتے ہیں ۔...
  3. ظہیراحمدظہیر

    عجب تعلق

    تفنن برطرف ، ہمیشہ کی طرح خوبصورت نثر پارہ تخلیق کیا ہے نین بھائی ! آخری پیراگراف بہت جاندار ہے اور بہت دیر تک زندہ رہے گا! انتہائی پُراثر!!!! اللہ کرے زورِ قلم اور زیادہ! میرا مطالبہ ہے کہ نئے سال کے موقع پر لکھے گئے ان نثر پاروں کو ایک ای بک کی شکل دی جائے ۔
  4. ظہیراحمدظہیر

    عجب تعلق

    آج ہمت کرکے یہ "نثر" پڑھ ہی لی اور پھر خود کو شاباش بھی دی کہ واہ کیا شاندار تحریر پڑھی ہے آپ نے آج ۔ کیا بات ہے آپ کی ظہیر صاحب ، واہ واہ!
  5. ظہیراحمدظہیر

    بن کر جو کوئی سامنے آتا ہے آئینہ از محمداحمد

    جانے کس جرم کی پائی ہے سزا ، یاد نہیں
  6. ظہیراحمدظہیر

    ذاتی کتب خانہ رسم الخط اور انتظار حسین

    خوبصورت اور لطیف بات لکھی ہے انتظار حسین نے!
  7. ظہیراحمدظہیر

    میرے فن پارے ۔ ۔۔۔۔ مگر یاد رہے کہ میں فنکار نہیں ۔

    ماشاء اللہ، ماشاء اللہ! اللہ تعالیٰ دین و دنیا کی فلاح نصیب فرمائے ، ماں باپ کے دل کی ٹھنڈک بنائے رکھے! عاطف بھائی ، بٹیا کو میری طرف سے بہت بہت شاباش دیجئے ۔ اللہ کرے کہ سمندِ فن رہے یونہی ہمرکابِ صبا !
  8. ظہیراحمدظہیر

    واہ!

    واہ!
  9. ظہیراحمدظہیر

    ناصر کاظمی اب کے سال پُونم میں جب تو آئے گی ملنے

    نین بھائی ، اس لال شتونگڑے کو تو اب آپ اپنی ڈی پی بنا ہی لیں ۔ جیسے لوگ اسمِ با مسمیٰ ہوتے ہیں ایسے آپ "نقشِ با منقش" ہوجائیں گے ۔:D
  10. ظہیراحمدظہیر

    ناصر کاظمی اب کے سال پُونم میں جب تو آئے گی ملنے

    آپ شاعروں کے پیچھے آج کل ہاتھ دھو کر پڑے ہوئے ہیں ۔ لگتا ہے کہ اب آپ کی ہجو لکھنی ہی پڑے گی ۔ :D
  11. ظہیراحمدظہیر

    ناصر کاظمی اب کے سال پُونم میں جب تو آئے گی ملنے

    ویسے آرتی کے آڑھتی بھی تو ہوتے ہی ہونگے انڈیا میں ۔
  12. ظہیراحمدظہیر

    اقبال نظم: تصویرِ درد

    یہ اقبال کی شاہکار نظموںمیں سے ہے ۔ عموماً میر ، غالب اور اقبال کے لئےکہا جاتا ہے کہ یہ اردو کے تین عظیم ترین شعرا ہیں ۔ میری ناقص رائے میں میؔر اس مقام پر بونس میں فائز ہیں ۔ ان کا شعری درجہ تو جو ہے وہ ہے اور اپنی جگہ ہے لیکن ان کی شہرت و عظمت میں ان کے زمانی مقام کو بھی بڑا دخل رہا...
  13. ظہیراحمدظہیر

    ناصر کاظمی اب کے سال پُونم میں جب تو آئے گی ملنے

    عموماً چہار پہلو برتن ہوتا ہے کہ جس میں تیل اور بتی ڈال کر چراغ کی طرح جلادیا جاتا ہے۔ آرتا کا مذکر ایسا ہی ہے جیسا کہ پتیلی کا مذکر پتیلا ۔ یعنی صرف سائز کا فرق ہے ۔ سو آپ اس آرتی سے عار نہ کھائیں ۔ :):):) ویسے تذکیر و تانیث بلحاظِ جسامت کا یہ طریقہ بھی دلچسپ ہے اور انوکھا ہے ۔ بقول یوسفی...
  14. ظہیراحمدظہیر

    یعنی نین بھائی بہ الفاظِ دیگر یہ کہنا چاہ رہے ہیں کہ جس کو کہتے ہیں نثر اس میں ہے نر دو بٹا تین

    یعنی نین بھائی بہ الفاظِ دیگر یہ کہنا چاہ رہے ہیں کہ جس کو کہتے ہیں نثر اس میں ہے نر دو بٹا تین
  15. ظہیراحمدظہیر

    دو بٹہ تین

    :):):) بہت ہی خوب! کیا اچھا اورلطیف خیال لایا گیا ہے ان اشعار میں ! ویسے دو بٹہ تین عجیب سا لگ رہا ہے ۔ دو بٹا تین ہونا چاہئے۔ بٹا اسی طرح لکھا جاتا ہے ۔
  16. ظہیراحمدظہیر

    اردو کو فارسی نے شرابی بنا دیا۔۔۔سید معین اختر نقوی

    محمد ریحان قریشی بھائی ، کرختگی اور کرختی دونوں ہی درست ہیں ۔ آپ اس لفظ کو فارسی کے نقطۂ نظر سے دیکھ رہے ہیں لیکن اصولاً اسے اردو کے حوالے سے دیکھنا چاہئے ۔سینکڑوں الفاظ عربی اور فارسی سے اردو میں آکر اپنی اصل کھو بیٹھے ہیں ۔ اردو والوں نے ان الفاظ پر تصرف کیا اور ان کے معانی ، محلِ...
  17. ظہیراحمدظہیر

    اقبال نظم: تصویرِ درد

    میری پسندیدہ نظموں میں سے ہے یہ نظم ۔ بہت زمانے بعد دیکھی اور جستہ جستہ پڑھی ۔
  18. ظہیراحمدظہیر

    ناصر کاظمی اب کے سال پُونم میں جب تو آئے گی ملنے

    عاطف بھائی ، آرتی اصلاً پیتل یا تانبے کے اس پہلودار چراغ کو کہتے ہیں کہ جو آرتی اتارنے کی رسم میں استعمال ہوتا ہے ۔ رفتہ رفتہ آرتی کا لفظ خود اس رسم کے لئے ہی استعمال ہونے لگا۔ آرتی کا مذکر آرتا کہلاتا ہے ۔ پُونم چودھویں کے چاند یا پورے چاند کی رات کوکہتے ہیں ۔ پونم ماسی ، پونم ماشی ،...
  19. ظہیراحمدظہیر

    حسرت ان مطلعوں پہ ہے ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔

    بہت شکریہ احمد محمد بھائی ! نوازش! آداب، آداب! بہت شکریہ بھائی ۔ بہت دنوں بعد آپ سے مخاطبت کا شرف حاصل ہورہا ہے ۔ اللہ آپ کو ہمیشہ شاد و آباد رکھے ۔ بہت شکریہ فاخر بھائی ۔ خوبصورتی تو دیکھنے والی آنکھ میں ہوتی ہے ۔ بہت شکریہ ، بڑی نوازش! افسوس یہ مطلع غزل نہ بن پائے ۔ ایک آدھ اشعار...
  20. ظہیراحمدظہیر

    بن کر جو کوئی سامنے آتا ہے آئینہ از محمداحمد

    احمد بھائی ، یہاں تو ایک ایک پائی کا حساب رکھا جارہا ہے ۔
Top