نتائج تلاش

  1. محمد شکیل خورشید

    ایک اورغزل حاضر ہے، رہنمائی کا انتظار رہے گا

    حیرتوں کا شمار کیا کرنا عقل پر اعتبار کیا کرنا مسکراہٹ سجائے لیتے ہیں درد کو آشکار کیا کرنا اک تعلق نبھے، غنیمت ہے اور یہ پیار و یار کیا کرنا جان حاضر ہے نقد میں لے لو دوستوں سے ادھار کیا کرنا اس کا ہی نام ، ذکر اس کا شکیلؔ دوسرا کار و بار کیا کرنا
  2. محمد شکیل خورشید

    اگلی غزل برائے اصلاح، رہنمائی اور مشورہ

    آپ نے پہلی غزل کو درخورِاعتنا نہیں جانا ۔۔۔ اس لئے۔۔۔۔:)
  3. محمد شکیل خورشید

    اگلی غزل برائے اصلاح، رہنمائی اور مشورہ

    رہنمائی کا شکریہ، دو لخت ہونے سے مراد کیا دونوں مصرعوں میں ربط نہ ہونا ہے؟ (اپنی سمجھ کےلئے پوچھ رہا ہوں) مجھے شہر کے تلفظ پر ہمیشہ کنفیوزن تھی، وضاحت کا شکریہ آپ کی نشاندہی کے مظابق تصحیح کی کوشش کروں گا جزاک اللہ
  4. محمد شکیل خورشید

    اک اور جسارت، رہنمائی کی درخواست کے ساتھ

    درد سینے میں پال رکھا ہے ہم نے سچ کو سنبھال رکھا ہے وہ بےوفا ہیں جانتا ہوں مگر وہم سا دل میں ڈال رکھا ہے صحنِ دل میں تمہاری یادوں نے ایک رستہ نکال رکھا ہے میرے گیتوں میں اس کا نام نہ ہو میں نے اس کا خیال رکھا ہے شعر گوئی کا شوق تم نے شکیلؔ جیسے کوئی وبال رکھا ہے
  5. محمد شکیل خورشید

    ہم اس قبیلہِ وحشی کے دیوتا ہیں کہ جو پجاریوں کی عقیدت پہ بھول جاتے ہیں اور ایک رات کے معبود صبح...

    ہم اس قبیلہِ وحشی کے دیوتا ہیں کہ جو پجاریوں کی عقیدت پہ بھول جاتے ہیں اور ایک رات کے معبود صبح ہوتے ہی وفا پرست صلیبوں پہ جھول جاتے ہیں
  6. محمد شکیل خورشید

    اگلی غزل برائے اصلاح، رہنمائی اور مشورہ

    کتنا پختہ تھا یقیں ہم کو گماں سے پہلے کیسا بے داغ تھا دل تیرے نشاں سے پہلے اشک کچھ دیر تو بہہ لینے دو آخر ہم نے خشک سالی بھی سہی سیلِ رواں سے پہلے اتنے آساں تو نہ تھے رستے شہر کے تیرے راہ میں موڑ بھی تھے تیرے مکاں سے پہلے ایسے خوش بخت کہاں تھے کہ بہکنے پاتے مل گئے ہم کو...
  7. محمد شکیل خورشید

    غزل برائے اصلاح ، مشورہ اور رہنمائی

    جزاک اللہ، جناب،" پیرہن قیس کو بھی پہنا دو" آپ کی اجازت سے استعمال کر رہا ہوں، امید ہے آئندہ بھی آپ کی رہنمائی حاصل رہے گی
  8. محمد شکیل خورشید

    غزل برائے اصلاح ، مشورہ اور رہنمائی

    محترم الف عین صاحب ! ترمیم کے ساتھ دوبارہ جسارت کر رہا ہوں اگر بارِ خاطر نہ گزرے تو رہنمائی فرمائیں کچھ تو یادوں کا پاس رہنے دو دل میں تھوڑی سی آس رہنے دو کل طرب کی سجائیں گے محفل آج دل ہے اداس رہنے دو اینٹ پتھر ذرا سے کم کر دو شہر میں گل کی باس رہنے دو یا کرو با لباس قیس کو بھی یا مجھے بے...
  9. محمد شکیل خورشید

    غزل برائے اصلاح ، مشورہ اور رہنمائی

    محترم الف عین صاحب ! ودیگر اساتذہ ترمیم کے ساتھ دوبارہ جسارت کر رہا ہوں اگر بارِ خاطر نہ گزرے تو رہنمائی فرمائیں کچھ تو یادوں کا پاس رہنے دو دل میں تھوڑی سی آس رہنے دو کل طرب کی سجائیں گے محفل آج دل ہے اداس رہنے دو اینٹ پتھر ذرا سے کم کر دو شہر میں گل کی باس رہنے دو یا کرو با لباس قیس کو بھی...
  10. محمد شکیل خورشید

    غزل برائے اصلاح ، مشورہ اور رہنمائی

    تمام احباب کا تہہِ دل سے شکرگزار ہوں ، بہت ڈرتے ڈرتے اس معزز ایوان میں قدم رکھا تھا، دلجوئی اور رہنمائی پر سب کا احسان مند ہوں
  11. محمد شکیل خورشید

    غزل برائے اصلاح ، مشورہ اور رہنمائی

    جزاک اللہ، جناب، اتنی باریک بینی سے رہنمائی پر، میں یقیناََ اتنی تکنیکی مہارت سے نابلد ہوں، آپ کی رہنمائی بہت کچھ سیکھنے پر اکسا رہی ہے، شکریہ
  12. محمد شکیل خورشید

    غزل برائے اصلاح ، مشورہ اور رہنمائی

    قدر افزائی کا شکریہ جناب
  13. محمد شکیل خورشید

    غزل برائے اصلاح ، مشورہ اور رہنمائی

    جزاک اللہ، رہنمائی کا شکریہ، مقطع کے مصرع میں مزید رہنمائی فرمایں تو مشکور ہوں گا
  14. محمد شکیل خورشید

    غزل برائے اصلاح ، مشورہ اور رہنمائی

    جزاک اللہ، سراب سے مفہوم پر زد پڑتی ہے، آپ کی نشاندہی یقیناََ بر محل ہے، رہنمائی کا شکریہ
  15. محمد شکیل خورشید

    غزل برائے اصلاح ، مشورہ اور رہنمائی

    کچھ تو یادوں کا پاس رہنے دو دل میں تھوڑی سی آس رہنے دو پھر سجا لیں گے طرب کی محفل آج دل ہے اداس رہنے دو اینٹ پتھر ذرا سے کم کر دو شہر میں گل کی باس رہنے دو سارا عالم سیراب ہو جائے میرے حصے میں پیاس رہنے دو یا کرو قیس کو ملبوس شکیلؔ یا مجھے...
Top