منیر انور صاحب محفل کے توسط سے آپ کے مجموعہ کلام " روپ کا کندن " سے تعارف ہوا خوبصورت اور منفرد لہجے کی شاعری ہے، آپ کو اس مشاعرے میں شریک دیکھ کر خوشی ہوئی ۔
آخر آپ نے ثابت کردیا کہ آپ سچے مسلمان ہیں ثواب ناپے تولے بغیر عبادت مشکل ہے اگر آپ ایک ثوابی کیلکولیٹر لے کر کسی پوش مسجد کے باہر بیٹھ جائیں تو کچھ ہی دنوں میں دولت اور ثواب دونوں میں کھیلتے نظر آئیں گے
حیرت ہے محسن نقوی نے بھی یہی سب لکھا تھا مگر حدود و قیود کے ساتھ
وہ دل کا برا نہ بے وفا تھا
بس مجھ سے یونہی بچھڑ گیا تھا
لفظوں کی حدوں سے ماوراء تھا
اب کس سے کہوں وہ شخص کیا تھا
وہ میری غزل کا آئینہ تھا
ہر شخص یہ بات جانتا تھا
ہر سمت اُسی کا تذکرہ تھا
ہر دل میں وہ جیسے بس رہا تھا
میں...