نتائج تلاش

  1. محمد تابش صدیقی

    غزل: مری غزل میں اب نہ وہ غزال ہو، تو معذرت ٭ احمد حاطب صدیقی

    مری غزل میں اب نہ وہ غزال ہو، تو معذرت شبیہ و عکس، نے کوئی مثال ہو، تو معذرت کلامِ شوخ کا سبب تو اک نگاہِ شوخ تھی دمِ سخن اب آنکھ میں ملال ہو، تو معذرت وہی جمالِ ہم نشیں، رہا ہمیشہ دل نشیں بس، اور کوئی صاحبِ جمال ہو ، تو معذرت مرے خیال میں تو حُسن صرف اک خیال ہے پہ حُسن کا کچھ اور ہی خیال ہو،...
  2. محمد تابش صدیقی

    ابن انشا طویل نظم: دیوارِ گریہ

    شاعری کے زمرہ میں خوش آمدید۔ نظم کا ایک ماحول ہوتا ہے، اسے اسی ماحول میں رہ کر پڑھا اور سمجھا جاتا ہے۔ :)
  3. محمد تابش صدیقی

    ابن انشا طویل نظم: دیوارِ گریہ

    طویل نظم: دیوارِ گریہ ٭ ایک دیوار گریہ بناؤ کہیں یا وہ دیوار گریہ ہی لاؤ یہیں اب جو اس پار بیت المقدس میں ہے تاکہ اس سے لپٹ اردن و مصر کے، شام کے ان شہیدوں کو یکبار روئیں ان کے زخموں کو اشکوں سے دھوئیں وہ جو غازہ میں لڑ کر وه جو سینائی کے دشت میں بے اماں وحشی دشمن کی توپوں کا ایندھن بنے جن پہ...
  4. محمد تابش صدیقی

    اقبال (مستری) کا کلام

    جبکہ پوسٹ کی گئی نظم اسد بھائی کی غزل سے مختلف ہے
  5. محمد تابش صدیقی

    اقبال (مستری) کا کلام

    اور اس کی وجہ غالباً یہ ہے کہ جب آپ گوگل پر سرچ کرتے ہیں تو آپ کو یہ لڑی ملتی ہے۔ :)
  6. محمد تابش صدیقی

    اقبال (مستری) کا کلام

    عمران خان نے محفلین شاعر سید اسد معروف بھائی کو بھی مشہور کر دیا ہے۔
  7. محمد تابش صدیقی

    اقبال (مستری) کا کلام

    ‏لوگ خان صاحب کی دور اندیشی کو نہیں سمجھتے۔ ہم لوگوں کو سمجھا سمجھا کر نہیں تھکتے تھے کہ یہ اقبالؒ کا کلام نہیں ہے۔ خان صاحب نے ایک بار شیئر کر کے پوری قوم کو بتا دیا۔ میں تو کہتا ہوں کہ خان صاحب باری باری وہ تمام اشعار شیئر کریں، جو اقبالؒ سے منسوب ہیں۔ سیلوٹ ٹو یو خان صاحب ‎
  8. محمد تابش صدیقی

    حکمت اعلیٰ حضرت رحمہ اللہ: فوز المبین در رد حرکت زمین ایک سیاسی کتاب ہے نہ کہ مذہبی یا سائنسی

    ایک برادرانہ مشورہ ہے۔ زیادہ سوچنا اور گمان کرنا صحت اور عاقبت دونوں کے لیے مضر ثابت ہو سکتا ہے۔ :)
  9. محمد تابش صدیقی

    غزل: کبھی مایوس پہ رحمت کی گھٹا ہو جانا ٭ ملک نصر اللہ خان عزیزؔ

    کبھی مایوس پہ رحمت کی گھٹا ہو جانا بہرِ عشّاق کبھی برق ادا ہو جانا کبھی اظہارِ تنفّر کو جدا ہو جانا کبھی افراطِ توجہ سے فدا ہو جانا یہ تلوّن بھی عجب روح فزا ہے اے دوست! کبھی بے پردہ، کبھی جانِ حیا ہو جانا اس کی محرومیِ قسمت کا ہے کیا اندازہ جس کی تقدیر میں ہو تجھ سے جدا ہو جانا میری دانست...
  10. محمد تابش صدیقی

    خود نمائی اور خود ستائی میں فرق

    مختصر الفاظ میں تو یہ نیت پر منحصر ہے۔ کہ وہ اظہار کیوں کر رہا ہے۔ کسی عمل کی ترغیب کے لیے، یا اس پر واہ واہ چاہنے کے لیے؟ اور بلاشبہ اس نیت کا انسان کو خود معلوم ہوتا ہے یا رب کو۔ :) جہاں تک میرا علم ہے، اس کے مطابق تو بنیادی طور پر خود ستائشی پسندیدہ عمل نہیں ہے۔ اس کے مقابلے میں تواضع اور...
  11. محمد تابش صدیقی

    خود نمائی اور خود ستائی میں فرق

    سوال تو اساتذہ سے ہے، لیکن پھر بھی جتنا فرق میں جانتا ہوں وہ بتا رہا ہوں۔ خود نمائی دکھاوے کو کہتے ہیں کہ لوگوں کو دکھا دکھا کر اچھا کام کیا جائے تاکہ لوگ تعریف کریں۔ اور خود ستائی اپنی تعریف خود کرنے کو کہتے ہیں۔
  12. محمد تابش صدیقی

    نصف صدی بعد لائبریری کو کتاب واپس کرنے والی خاتون کا نام گنیز بک میں درج

    اسلام آباد جیسے شہر میں بیس سالوں میں لوگ اتنے محلے بدل لیتے ہیں کہ رابطہ قائم رکھنا بھی مشکل ہے۔ :)
  13. محمد تابش صدیقی

    نصف صدی بعد لائبریری کو کتاب واپس کرنے والی خاتون کا نام گنیز بک میں درج

    کتنے ہی نام ذہن میں آ گئے جنھیں ہمارے گھر سے کتابیں لے کر گئے ہوئے بیس، پچیس سال سے اوپر ہو گئے ہیں۔ اب کہاں کہاں ہوں گے۔ اور پھر ابو نے ہم بھائیوں کے دوستوں کو کتاب دینے پر پابندی لگا دی تھی۔ :)
  14. محمد تابش صدیقی

    نظم: دعا اور دوا ٭ ملک نصر اللہ خان عزیزؔ

    دعا اور دوا ٭ کسی اور سے کہوں کیوں غمِ دل کے میں فسانے مجھے کیا خبر ہے اس کی کوئی مانے یا نہ مانے مری جملہ حاجتوں کو کیا اس نے آپ پورا مجھے بے نیاز رکھا درِ غیر سے خدا نے کسی بے نوا پہ کیونکر وہ مثالِ ابر برسے ترا لطف ڈھونڈتا ہے شب و روز یہ بہانے یہ مرا دلِ شکستہ، اسے لے سکا نہ کوئی اسے اپنا...
  15. محمد تابش صدیقی

    حکمت اعلیٰ حضرت رحمہ اللہ: فوز المبین در رد حرکت زمین ایک سیاسی کتاب ہے نہ کہ مذہبی یا سائنسی

    آپ کے اس جملے سے میں اپنا نقطۂ نظر واضح کر دیتا ہوں۔ کہ الحمد للہ مجھے اس حوالے سے کوئی تشویش نہ ہے اور نہ ہی ایسی تشویشات پالنے کا شوق۔ جن علوم پر میرا مطالعہ اتنا نہیں کہ میں اپنی رائے دے سکوں، اور نہ میرے پاس اتنا وقت ہے کہ میں محض اپنی رائے دینے کے لیے ان علوم کو پڑھوں، اور نہ میں یہ ضروری...
  16. محمد تابش صدیقی

    آخری کھلاڑی کے لیے تالی

    لاجواب اور باکمال تحریر۔ احساسات سےبھرپور۔ قاری کو مذکورہ ماحول میں لے کر چلنے والی تحریر۔ البتہ اتفاق سے ایک ہی لفظ تحریر میں دو جگہ آیا ہے اور کچھ کھٹک رہا ہے اور قاری اس تقریب میں بیٹھے بیٹھے اچانک کنفیوز ہو جاتا ہے کہ میں یہاں ہوں یا نہیں۔ اگر یہ لفظ دونوں جگہ سے نکل جائے تو قاری مکمل انہماک...
  17. محمد تابش صدیقی

    غزل: لوگ خوش ہیں کہ سال بدلے گا ٭ تابش

    اب تو لاک ڈاؤن نے اصطبل پر مزید پہرے بٹھا دیے ہیں۔ آپ کا بتایا ہوا تجربہ ایک دفعہ کرنے کی کوشش کی تھی۔ تخیل کے گھوڑے کو ایڑھ لگانا ہی چاہی تھی کہ کسی نے یہ کہہ کر گھوڑے کی باگیں کھینچ لیں کہ یہ کیا رات کے اس پہر موبائل میں گھسے ہوئے ہیں۔:terror:اور جس رفتار سے تخیل میں ایک مصرع سمایا تھا، اس سے...
  18. محمد تابش صدیقی

    وہ ایک شخص دو عالم کی سروری والا

    سبحان اللہ۔ سبحان اللہ آمین یا رب العالمین۔
  19. محمد تابش صدیقی

    غنی خان ٭ فیض اللہ خان

    کیا سرکاری سطح پر کوئی ایسا ادارہ موجود ہے جو علاقائی زبانوں کے ادب کی ترویج اور دیگر زبانوں میں تراجم پر کام کرتا ہو؟
  20. محمد تابش صدیقی

    غنی خان ٭ فیض اللہ خان

    غنی خان کا المیہ یہ تھا انہیں عوامی نیشنل پارٹی یا پشتون مفکرین اور صحافیوں نے کبھی اردو زبان میں متعارف کرانے کی خاص کوشش نہیں کی مجھے یقین ہے کہ پاکستان کی نئی نسل کا قابل ذکر حصہ غنی بابا کو جانتا ہی نہیں ہوگا علاقائی شعراء ادیبوں کی بے توقیری ویسے بھی نئی بات نہیں ۔ غنی بابا صرف ایک شاعر...
Top