نتائج تلاش

  1. خرم

    مبارکباد باجو کی پارٹی میں آئیں

    آزمائش شرط ہے۔ ہاتھ کنگن کو آرسی کیا آپ تلاشی لے لیجئے گا۔:wink:
  2. خرم

    لڑکی / عورت کی شادی میں ’ولی‘ کی اہمیت ؟

    کارتوس بھائی ولی ایک سہولت کار ہوتا ہے فیصلہ کرنے یا اجازت دینے والا نہیں۔ شادی فرد کا ذاتی معاملہ ہے ہاں اس میں روڑے اٹکانے والا ضرور گنہ گار ہوتا ہے۔
  3. خرم

    بابر کا راز

    اب اس جملہ پر کم از کم مجھے سخت اعتراض ہے بھیا۔ بابر اصل ہوں یا نقل، آپ تو بات اصل کیجئے نا۔ بھلا آپ کے پاس دماغ کب سے ہونے لگا؟ ہمیں تو ایسی کوئی نشانی نظر نہیں آئی اب تک۔
  4. خرم

    کیا وجہ ہے

    نظامی بھائی آپ بھی عجب بات کرتے ہیں۔ اگر آج بھارت کے ساتھ تعلقات خراب ہوئے تو سب سے پہلے لاہور ڈیفنس کے بھاؤ نیچے آئیں گے۔ تو بھارت نے ہی دینا ہے نا سب کچھ۔ اب آپ خود ہی بتائیے تھرڈ کلاس میں سفر کرنے والے عام عوام کے لئے اتنے گھاٹے کا سودا کون کرے؟ ان لوگوں‌کا کیا ہے، زندہ رہ کر بھی کونسا زندہ...
  5. خرم

    مبارکباد باجو کی پارٹی میں آئیں

    فہرست کا بہت شکریہ ماوراء بہن۔ دیکھنے میں تو سب پکوان ہی اچھے دکھتے ہیں مگر کھانے کا معیار اس کی تصویر نہیں‌ذائقہ ہوتا ہے۔ سو میرا خیال ہے فی الحال تو آپ تمام پکوانوں کی ایک ایک پلیٹ لے آئیے۔ ایک دفعہ سب کا تجربہ ہو جائے تو پھر جو زیادہ مزیدار لگے گا وہ منگوا لیں گے۔
  6. خرم

    مبارکباد باجو کی پارٹی میں آئیں

    بابر بھائی تو خود حاضر غائب ہو گئے اب پکوان کیا حاضر کریں‌گے۔ :oops:
  7. خرم

    بابر کا راز

    قلمی اور فلمی نام تو سنا تھا اب فورمی یا فارمی نام بھی ہو گیا۔ ویسے بابر کی چلمن کے پیچھے جو بھی ہیں انہیں اپنے نام پہ ایسی کیا شرمندگی آن پڑی کہ ایک نیا نام تخلیق کرنا پڑ گیا؟ اگر ہمیں بیوقوف ہی بنانا تھا تو اتنی محنت کیوں کی؟ ہم تو پہلے ہی سے بنے بنائے ہیں خوامخواہ اتنا تردد کیا آپ نے۔
  8. خرم

    مبارکباد باجو کی پارٹی میں آئیں

    بابر بھائی پہلے مینیو تو بیان فرما دیجئے پھر ہم ڈش کی بھی فرمائش کر دیں گے۔
  9. خرم

    تعارف نوید صادق کو خوش آمدید

    نوید صاحب خوش آمدید۔ آپ سے تو ہمارا ایک رشتہ یہ بھی بندھا کہ ہماری زوجہ بھی بہاولپور سے ہیں۔ ویسے ایک عام سا انجنئیر سوال “سیشن کونسا تھا؟“ :wink:
  10. خرم

    صلٰوۃ بر حبیب خدا صلی اللہ علیہ وسلم

    الھہم صل علی محمد و علٰی آلہ و بارک و سلم تسلیماً کثیراً کثیرا
  11. خرم

    میں نثار تیری گلیوں‌پہ اے وطن کہ جہاں

    بھائی سوال یہ نہیں ہے کہ ایسا کیوں ہوا اور اس پر سزا دی جائیگی کہ نہیں۔ سوال تو یہ ہے کہ آخر کب تک ہم چپ چاپ اس قسم کی باتیں برداشت کرتے رہیں گے؟ کیا یہی مستقبل ہے جو ہم اپنی آنے والی نسلوں کو دینا چاہتے ہیں؟ انہیں بھی ان لوگوں کی اولادوں کی غلامی میں چھوڑنا چاہتے ہیں ہم؟ آخر کیا طوفان برپا ہوگا...
  12. خرم

    میں نثار تیری گلیوں‌پہ اے وطن کہ جہاں

    ہماری گریجوئیٹ مجلس شورہ نے ایک اور فقید المثال قانون منظور کیا کہ جس کی رو سے صدر، فوج اور عدلیہ پر تنقید نہیں کی جا سکے گی۔ اب بھی اصرار کہ ہمارے یہاں سچی اور پکی جمہوریت رائج ہے۔ بس فیض صاحب کا یہی شعر یاد آتا ہے میں نثار تیری گلیوں پہ اے وطن کہ جہاں چلی ہے رسم کوئی نہ سر اُٹھا کہ چلے...
  13. خرم

    اسلام اور تصوف

    بجا ارشاد باذوق بھائی۔ مقصد تو صرف یہی ہے کہ “بات“ دوسروں تک پہنچائی جائے۔ اب چلئے آپ ہی سلسلہ کو آگے بڑھائیے اور کچھ ارشاد فرمائیے۔
  14. خرم

    لڑکی / عورت کی شادی میں ’ولی‘ کی اہمیت ؟

    باذوق بھائی میرے خیال میں تھوڑی سی غلط فہمی ہے یہاں۔ وفاقی شرعی عدالت اور عدالتِ عظمٰی دونوں کا ایک ہی فیصلہ ہے کہ لڑکی کی شادی کے لئے خاندان کا ولی ہونا ضروری نہیں‌ہے۔ ولی کی اہمیت سے کہیں انکار نہیں کیا گیا ان دونوں فیصلوں میں صرف ولی کے لئے خاندان کا مرد کے ہونے کی لوازمت کا رد ہے۔
  15. خرم

    اسلام اور تصوف

    ارے ارے برادر حسن اور بہن مہوش کیا ہو ا بھئی؟ ایسے نہیں۔ پہلی بات تو یہ کہ نا تو میرے خیال میں اس بات چیت کا مقصد کسی کو متاثر کرنا ہے اور نا ہی نیچا دکھانا۔ میرے خیال میں تو بات اتنی سی ہے کہ ہمارے بھائیوں کو تصوف کے بارے میں جاننے کا شوق ہے اور ہم کیونکہ اس راہ پر چلنے کے خواہش مندوں میں اپنا...
  16. خرم

    تعارف کیا حال سنائیں تم کو پورب کے ساکنو!

    آہم، بھائی اتنی اچھی قوت شامہ تو حیوانات کی ہوا کرتی ہے آپ کی کیسے ہو گئی؟ :wink:
  17. خرم

    اسلام اور تصوف

    قیصرانی بھائی بالکل تصوف نام ہے پکا اور سچا مؤمن بننے کا اور ہر پکا سچا مؤمن جس کا قلب و عمل صرف اور صرف اللہ کی رضا سے پیوست ہوگا صوفی کہلائے گا‌‌‌‌‌۔ تصوف الگ سے کوئی نظریہ نہیں اپنی زندگی میں اسی حقیقت کو پیدا کرنےکی کوشش کا نام ہے جو حقیقت اصحاب رسول صل اللہ علیہ وسلم میں تھی۔ ایک سوال...
  18. خرم

    اللہ کے نام پر بابا

    اللہ تعالٰی سب پر اپنا کرم فرمائے۔ آمین۔ آئیے مل کر سب اس پاک پروردگار کا شکر ادا کریں کہ جس نے صرف اپنی رحمت سے ہمارے جوڑ بند ٹھیک بنائے۔ سبحان اللہ وبحمدہ سبحان اللہ العظیم۔
  19. خرم

    اسلام اور تصوف

    منطقی سوالات ۔۔۔ قیصرانی بھائی یہی تو بات ہے۔ کب اور کس نے کہا کہ تصوف یا طریقت اسلام سے علٰیحدہ کوئی نظریہ ہے؟ یہ تو دین پر عمل کرنے کا ہی نام ہے۔ اپنے قلوب و اعمال کو صرف اور صرف اللہ کے لئے خالص کرنے کی کوشش کا نام تصوف ہے اور بس۔
  20. خرم

    لڑکی / عورت کی شادی میں ’ولی‘ کی اہمیت ؟

    باذوق بھائی آپ کے سوال کے جواب میں مزید سوالات اور پھر مزید سوالات پیش کئے جا سکتے ہیں‌اور اس طرح یہ نکتہ ہمیشہ لاحل رہے گا۔ چلیں ہم بالفرض اگر یہ مان لیں کہ لڑکی کا ولی صرف اس کے خاندان کا کوئی فرد ہی ہوگا (اگرچہ اس کے حق میں کوئی دلیل قرآن یا سنت سے ثابت نہیں ہے‌‌ اور اگر ہے تو پھر وفاقی شرعی...
Top