نتائج تلاش

  1. خرم

    اردو کی بات اردو میں

    نبیل بھائی ایک غلط فہمی کا ازالہ کہ جن کمنٹس کی بات ہو رہی تھی وہ ان صاحب کی اپنی تحقیق کا کوڈ تھا اور وہ کمنٹس بھی ان کی اپنی سہولت کے لئے تھے۔ اب بات آتی ہے پروگرامنگ کی زبانوں کی تو آپ اور میں سب ہی جانتے ہیں کہ ان زبانوں کی لغت بہت ہی محدود ہوتی ہے اور انگریزی زبان کے اصول و ضوابط و قواعد سے...
  2. خرم

    اسلام اور تصوف

    بھائی بات پھر کہیں کی کہیں نکل جاتی ہے۔ باذوق بھائی آپ جب یہ فرماتے ہیں کہ اسلام کو تصوف جیسے فلسفہ کی نہ پہلے ضرورت تھی اور نہ آج تو کیا آپ دلائل سے پہلے ہی فیصلہ صادر نہیں فرما دیتے؟ میں نے اسی لئے عرض کی تھی کہ آپ پہلے تصوف کی وہ تعریف فرما دیں جو آپ کے ان خیالات کا باعث ہے۔ عین ممکن ہے کہ جو...
  3. خرم

    اردو کی بات اردو میں

    قیصرانی بھائی بات تو یہی ہے کہ آخر کیوں اب تک ہم اپنے ملک میں ہی اپنی زبان کو رائج نہیں‌کر سکے؟ کیوں ہم لوگوں کو میٹرک کے بعد انگریزی میں سب کچھ پڑھنا پڑتا ہے؟ انجنیئرنگ یونیورسٹیوں اور میڈیکل کالجوں میں بھی لیکچر اردو میں ہوتے ہیں اور کتب انگریزی میں۔ آخر یہ دو عملی کیوں؟ کیوں ہم اپنے بچوں پر...
  4. خرم

    روشن خیالی اور میرا پاکستان

    رضا بھائی یہ نام نہاد روشن خیالی دراصل استعماری طاقتوں کی پرانی شراب نئی بوتل میں‌بند کرکے ہمیں پیش کی جا رہی ہے۔ افسوس اس بات کا نہیں ہے کہ ایسا کیوں کیا جا رہا ہے؟ افسوس اس بات کا ہے کہ اس سب کچھ کو برداشت کیوں‌کیا جا رہا ہے؟ ایک نامعقول انسان نامعقول طریقوں سے ملک کے اقتدار پر قابض ہے اور ہم...
  5. خرم

    وارث شاہ ہیروارث شاہ

    بھائی جاوید صاحب اللہ خوش رکھے توانوں۔ بڑا چنگا کم کیتا جے۔ اِک گل دی فرمائش ایہہ۔ کئی بیت سمجھ نہی آوندے۔ بدقسمتی ہی ہوئی نا کہ پرایاں دیاں بولیاں سکھدے رہے تے اپنے ہیرے مٹی رولدے رہے۔ جے کوئی ایہو جیہا بندوبست ہو جاوے کہ اینہاں بیتاں دا آسان بولی وچ ترجمہ کر دتا جاوے یا جے اوکھے اکھراں دے مطلب...
  6. خرم

    اردو کی بات اردو میں

    میرے پیارے بھائی آپ نے اپنے پیغام میں ہی اپنی بات کا جواب دے دیا۔ سائنس کی اصل ابتداء تو مسلمان سائنسدانوں نے کی اور تمام اصطلاحات بھی لامحالہ عربی میں تھیں۔ تو ہمارے مغربی بھائیوں نے نا صرف ان اصطلاحات کو بلکہ سائنسدانوں کو بھی اپنی زبانوں میں بدل ڈالا۔ اب کوئی وجہ تو ہوگی نا ان اصطلاحات کو...
  7. خرم

    اسلام اور تصوف

    باذوق بھائی ماشاءاللہ کافی اچھے معاملات پر آپ نے بات شروع کی ہے۔ تصوف ایک ایسا موضوع ہے جس کے گرد کافی اوہام اور غلط معلومات کا ہالہ پڑا ہوا ہے اور عمومی طور پر صرف سنی سنائی باتوں پر نظریات و اعتقادات قائم کر لئیے جاتے ہیں۔ یہ طریق یقیناً غلط ہے اور اس میں گمراہی کا احتمال بہت زیادہ ہے۔ حقیقت...
  8. خرم

    اردو کی بات اردو میں

    شمشاد بھائی یہ بات تو ٹھیک ہے کہ اردو ابھی تک سرکاری زبان نہیں بن پائی مگر اس میں قصور تو نہ اردو کا اور نہ اردو بولنے والوں کا بلکہ اس طبقہ کا ہے جس کا مفاد انگریزی سے وابستہ ہے۔ اگر اردو سرکاری زبان بن جائے تو ان کے لاڈلوں کو ایک عام پاکستانی بچے کے ساتھ برابری کی بنیاد پر زندگی کی دوڑ میں...
  9. خرم

    تعارف کیا حال سنائیں تم کو پورب کے ساکنو!

    ایک بھائی نے توجہ دلائی کہ محفل میں شمولیت کے لئے تعارف بھی ضروری ہے سو اپنے متعلق جو کچھ قابل بیان ہے عرض کئے دیتا ہوں۔ نام: محمد خرم بشیر بھٹی کام: جو مل جائے یعنی عرف عام میں “آئی ٹی کنسلٹنٹ“ مقام: جہاں کام لے جائے۔ حال مقیم کنیکٹی کٹ ریاستہائے متحدہ امریکا تعلیم: ڈگریوں کی بات ہو تو...
  10. خرم

    ساؤنڈ فائلز کی ضرورت

    یہ خیال تو بہت اچھا اور تعمیری ہے۔ ایک بات جو آپ کے ذہن میں ہو گی ہی مگر اپنی تسلی کے لئے عرض کئے دیتا ہوں وہ یہ کہ تلفظ کی پڑتال کا بندوبست ہونا چاہئے۔ تمام ساتھی جو الفاظ اور ان کی ادائیگی کے نمونے جمع کروائیں اس کی پڑتال کی جائے اور اگر ممکن ہو تو تصحیح کروا لی جائے۔ اس طرح جو باتیں غلط...
  11. خرم

    اردو کی بات اردو میں

    ٔپیارے بھائی بات تو آپ کی بالکل درست ہے کہ اردو بہت سی زبانوں سے مِل کر بنی ہے مگر اکثر محققین کے مطابق اس کا خمیر وسط ہند کی بولیوں سے اٹھا ہےاور یہ بھی ایک حقیقت ہے کہ ‌‌‌‌‌‌‌سب سے زیادہ اردو نے مقامی زبانوں سے ہی استفادہ کیا ہے۔ اپنے قواعد و ضوابط اور لغت کے لئے بھی اردو کا زیادہ انحصار مقامی...
  12. خرم

    اردو کی بات اردو میں

    ماشاء اللہ بہت اچھی کوشش ہے اپنی زبان کو فروغ اور رواج دینے کی۔ اللہ آپ کو جزائے خیر دے۔ آمین۔ میرا قیاس یہی ہے کہ جو بات میں کہنا چاہ رہا ہوں اس سے آپ نا صرف پہلے سے ہی آگاہ ہوں‌گے بلکہ اس کے لئے کسی کوشش میں بھی مصروف ہوں گے۔ اگر واقعی ایسا ہے تو اسے ایک نوآموز کی جہالت سمجھ کر درگزر فرمائیے...
Top