نتائج تلاش

  1. طارق شاہ

    شعر و شاعر (اشعار اور خالق)

    او ننگِ اعتبار! دُعا پر نہ رکھ مدار او بے وقوف، ہمّتِ مردانہ چاہیے حفیظ جالندھری
  2. طارق شاہ

    شعر و شاعر (اشعار اور خالق)

    حیف وہ آنکھیں ، جو میخانہ نہیں خاک اُس دِل پر جو پیمانہ نہیں حفیظ جالندھری
  3. طارق شاہ

    شعر و شاعر (اشعار اور خالق)

    اپنے غمخواروں سے کوئی آن ہنس لے بول لے درد مندوں کا نکال ارمان ہنس لے بول لے پھر کہاں یہ دلبری، یہ آن ہنس لے بول لے دم غنیمت ہے ارے نادان ہنس لے بول لے مان لے کہنا مرا، اے جان ہنس لے بول لے حُسن یہ دو دِن کا ہے مہمان ہنس لے بول لے نظیر اکبر آبادی "التماسِ اخلاص" سے چُنیدہ اشعار
  4. طارق شاہ

    شعر و شاعر (اشعار اور خالق)

    جی میں ہے کہ ، اُس در سے اب ہم نہیں اُٹّھیں گے جس در پہ، نہ جانے کی سو بار قسم کھائی شہزاد احمد شہزؔاد
  5. طارق شاہ

    شعر و شاعر (اشعار اور خالق)

    دُور تک، گہری اُداسی کے سِوا کُچھ بھی نہیں ! زندگی ، شہزؔاد گُزرے گی مگر کس ڈھنگ سے شہزاد احمد شہزؔاد
  6. طارق شاہ

    شعر و شاعر (اشعار اور خالق)

    غالب رہی حفیؔظ! حقیقت مجاز پر کعبے سے مجھ کو کھینچ لیا کوئے یار نے ابوالاثر حفیؔظ جالندھری
  7. طارق شاہ

    شعر و شاعر (اشعار اور خالق)

    کمبخت دِل! بُرا ہو تری آہ آہ کا حُسنِ نِگاہ بھی نہ رہا ، گاہ گاہ کا حفیظ جالندھری
  8. طارق شاہ

    مومن :::: مار ہی ڈال مجھے چشمِ ادا سے پہلے

    باعثِ مسرت ہُوا شیئر کرنا تشکّر اظہارِ خیال اور پزیرائیِ انتخاب پر کاشفی صاحب بہت شاد رہییے :)
  9. طارق شاہ

    باؔقر زیدی ::::: حمد ہے ، شُکر ہے، ثنا ہے غزل ::::: Baquer Zaidi

    غزل حمد ہے ، شُکر ہے، ثنا ہے غزل عِشق کو حُسن کی عطا ہے غزل خوش عقِیدہ ہے خوش نَوا ہے غزل فکر و احساس کی ضِیا ہے غزل نعت کے شعر خُوب لکھتی ہے واقفِ حقِ مُصطفٰی ؐہے غزل مدحِ مولا علیؑ کے بارے میں غاؔلب و ؔمیر کی نَوا ہے غزل کہیں حُبِّ علیؑ غزل کا مزاج کہیں بغضِ مُعاویہ ہے غزل ہے تغزّل بھی...
  10. طارق شاہ

    شعر و شاعر (اشعار اور خالق)

    دِل یہ کہتا ہے ، وہاں جا کے سنبھل جاؤں گا میں یہ کہتا ہُوں کہ ، بدبخت کی موت آئی ہے احسن مارہروی
  11. طارق شاہ

    شعر و شاعر (اشعار اور خالق)

    کیا ہے دُنیا میں ، نمود اور نمائش کے سِوا زندگی ، ہم کو تماشے کے لیے لائی ہے احسن مارہروی
  12. طارق شاہ

    شعر و شاعر (اشعار اور خالق)

    دیکھتے دیکھتے، کیا رنگ جہاں نے بدلے دیدۂ اشک سے، نیرنگِ جہاں دیکھتے ہیں اختر شیرانی
  13. طارق شاہ

    اختر شیرانی ::::: جو بَہاروں میں نِہاں رنگِ خزاں دیکھتے ہیں ::::: Akhtar Shirani

    غزل جو بَہاروں میں نِہاں رنگِ خزاں دیکھتے ہیں دیدۂ دل سے، وہی سیرِ جہاں دیکھتے ہیں ایک پردہ ہے غموں کا، جسے کہتے ہیں خوشی! ہم تبسّم میں نہاں، اشکِ رواں دیکھتے ہیں دیکھتے دیکھتے، کیا رنگ جہاں نے بدلے دیدۂ اشک سے، نیرنگِ جہاں دیکھتے ہیں رات ہی رات کی مہماں تھی بہارِ رنگیں پھر وہی صبح، وہی...
  14. طارق شاہ

    شعر و شاعر (اشعار اور خالق)

    تم سے بِگاڑ عِشق میں ہونا عَجب نہیں انجام جانتے تھے یہی، اِبتدا سے ہم احسن مارہروی
  15. طارق شاہ

    احسن مارہروی ::::: ناکام ہیں اثر سے دُعائیں، دُعا سے ہم ::::: Ahsan Marahravi

    غزل ناکام ہیں اثر سے دُعائیں، دُعا سے ہم مجبُور ہیں ،کہ لڑ نہیں سکتے خُدا سے ہم ہوں گے نہ مُنحرف کبھی عہدِ وفا سے ہم چاہیں گے حشر میں بھی، بُتوں کو خُدا سے ہم چاہو گے تم نہ ہم کو، نہ چُھوٹو گے ہم سے تم ! مجبور تم جفا سے ہُوئے ہو، وفا سے ہم آتا نہیں نظر کوئی، پہلوُ بچاؤ کا ! کیونکر بچائیں...
  16. طارق شاہ

    شعر و شاعر (اشعار اور خالق)

    نہ کہتے تھے کہ، نہ دے دیکھ دل حسینوں کو ! قمر ! یہ اُس کی سزا ہے جو تو نہ مانا تھا قمر جلالوی
  17. طارق شاہ

    شعر و شاعر (اشعار اور خالق)

    ابھی فضول ہے منزل کی بات بھی کرنا ! ابھی تو لوگوں سے رستہ سمجھ رہے ہیں ہم بھارت بھوشن پنت لکھنؤ، انڈیا
  18. طارق شاہ

    شعر و شاعر (اشعار اور خالق)

    زمیں سے عرش کا لمبا سفر کچھ وقت تو لے گا ذرا سا صبر کر، تیری دعائیں راستے میں ہیں بھارت بھوشن پنت لکھنؤ، انڈیا
  19. طارق شاہ

    شعر و شاعر (اشعار اور خالق)

    شام قدموں سے نکلتی ہے ، تو اِک سایہ سا اپنے سایے سے نکلتا نظر آتا ہے مجھے احمد نوید کراچی ، پاکستان
  20. طارق شاہ

    شعر و شاعر (اشعار اور خالق)

    یہ بھی کیا عالمِ حیرت ہے ، کہ اپنا ہی وجود ! کبھی قطرہ، کبھی دریا نظر آتا ہے مجھے احمد نوید کراچی ، پاکستان
Top