نتائج تلاش

  1. ظہیراحمدظہیر

    سنے کون میری آہیں، جو نہ دیں تجھے سنائی

    راحل بھائی ، گردہ گائے کا یا بکری کا ؟! کٹاکٹ کھائے تو مجھے بھی زمانہ ہوگیا ۔
  2. ظہیراحمدظہیر

    پیروڈی،اپنے ہر درد کا درمان بنائے رکھا

    ہممم!!! توگویا ہمارے شک میں کوئی شبہ نہیں تھا ۔ ہماری دعا ہے کہ آپ کا کچن جدید ساز و سامان سے آراستہ ہو اور بیلن ، پھنکنی اور چمٹا وغیرہ سب کے سب نئے اور اسٹین لیس اسٹیل کے ہوں ۔
  3. ظہیراحمدظہیر

    اللہ رحیم و کریم اپنا کرم فرمائے اور ہر مشکل پریشانی کو دور فرمائے ۔ آمین ۔

    اللہ رحیم و کریم اپنا کرم فرمائے اور ہر مشکل پریشانی کو دور فرمائے ۔ آمین ۔
  4. ظہیراحمدظہیر

    اپنے ہر درد کا درمان بنائے رکھا

    بہت بہت شکریہ سیما آپا! خوشی ہوئی کہ یہ ٹوٹے پھوٹے اشعار آپ کو پسند آئے ۔ بہت ممنون ہوں ۔ اللہ آپ کو دین و ایمان اور صحت و تندرستی کے ساتھ سلامت رکھے ! آمین ۔
  5. ظہیراحمدظہیر

    اپنے ہر درد کا درمان بنائے رکھا

    آداب ، آداب ! ذرہ نوازی ہے ابنِ رضا بھائی ! عزت افزائی پر ممنون ہوں ۔ اہلِ ہنر کی کی طرف سے داد خاص ہوتی ہے ۔ اللہ آپ کو خوش رکھے ۔ ابنِ رضا بھائی ، آپ بزمِ سخن میں آتے جاتے رہا کیجئے ۔ کمی محسوس ہوتی ہے ۔
  6. ظہیراحمدظہیر

    اپنے ہر درد کا درمان بنائے رکھا

    بہت شکریہ ، بہت نوازش ، امین بھائی ! میں بہت شکر گزار ہوں ۔
  7. ظہیراحمدظہیر

    اپنے ہر درد کا درمان بنائے رکھا

    بڑی نوازش ہے ، ذرہ نوازی ہے ! اللہ آپ کو خوش رکھے! سخنوروں کی طرف سے پذیرائی بہت حوصلہ افزا ہوتی ہے ۔ بہت ممنو ن ہوں ۔ اللہ کریم آپ کو دین و دنیا کی فللاح نصیب فرمائے ۔ آمین
  8. ظہیراحمدظہیر

    اپنے ہر درد کا درمان بنائے رکھا

    بہت شکریہ ، نوازش معان بھائی ! اللہ آپ کو خوش رکھے! ممنون ہوں ۔ ویسے آپ چپکے سے مجھے اس "استاد" کا نام تو بتادیجئے کہ جس نے پیروڈی پر نظر ثانی کی تھی ۔ بخدا آپ کو کچھ نہیں کہا جائے گا ۔ :D
  9. ظہیراحمدظہیر

    اپنے ہر درد کا درمان بنائے رکھا

    جاسمن بہن ، آپ کے خلوص بھرے کلمات کا بہت شکریہ ، دعاؤں کے لئے بہت ممنون ہوں ۔ اللہ کریم یہ دعائیں آپ کے لئے بھی ہم سب کی طرف سے قبول فرمائے ۔ آمین میں انتہائی امیدپرست انسان ہوں ۔ مایوسی کو کفر سمجھتا ہوں۔ اللہ کریم اپنی رحمت سے ہر صبح مجھے خوش خوش اٹھاتا ہے اور ہر رات مجھے مطمئن اور...
  10. ظہیراحمدظہیر

    اپنے ہر درد کا درمان بنائے رکھا

    آداب ، آداب ! ذرہ نوازی ہے عاطف بھائی ! آپ کو پسند آئی تو سمجھئے غزل سرفراز ہوئی ۔ محنت وصول ہوئی ۔ قدر افزائی کے لئے سراپا سپاس ہوں ۔ اللہ کریم آپ کو سلامت لکھے!
  11. ظہیراحمدظہیر

    پیروڈی،اپنے ہر درد کا درمان بنائے رکھا

    شعر آپ نے بہت زبردست اور برجستہ کہا ہے لیکن میں اپنی عادت سے مجبور ہوں ۔کسی شعر میں کوئی کمی یا خامی نظر آئے تو نشاندہی کئے بغیرنہیں رہ سکتا ۔ آپ کے شعرمیں بس ایک کمی ہے وہ میں دور کئے دیتا ہوں ۔ چونکہ شعر میں تخلص تو شاعر یا شاعرہ ہی کا ہونا چاہئے اس لئے قارئین سے گزارش ہے کہ آئندہ سے اس...
  12. ظہیراحمدظہیر

    پیروڈی،اپنے ہر درد کا درمان بنائے رکھا

    سینۂ غم بستہ وہ متانت رسیدہ سے اک قہقہۂ بے مہارکو آزاد کروانے کا ثواب آپ کی نذر!
  13. ظہیراحمدظہیر

    پیروڈی،اپنے ہر درد کا درمان بنائے رکھا

    غلط بات ! بالکل غلط بات معان بھائی ! مجھے بالکل پسند نہیں آیا کہ آپ نے میرے نام سے پہلے محترم جناب عزت مآب لگایا ۔ یہ اچھی بات نہیں ہے ۔ آپ کو محترم ومکرم شیخِ فاضل پیرِ کامل اعلیٰ حضرت عالیجناب عزت مآب لکھنا چاہئے تھا ۔ خیر ، کوئی بات نہیں ۔ اس دفعہ جانے دیا لیکن آئندہ القابات میں...
  14. ظہیراحمدظہیر

    چائے کے ۱۴ نکات۔۔۔ از۔ ۔۔ جاسمن

    یہ تو میں نے ویسے ہی ازراہِ تفنن لکھ دیا تھا ۔آپ کے تاریخی چودہ نکات کو ایک اور تاریخی واقعے سے ملارہا تھا ۔ :):):) چائے سے انکار کس کافر کو ہے ۔ ہر روز صبح بیگم صاحبہ اپنے ہاتھ کی بنی چائے کا ایک لمبا ساکپ ساتھ دےکر مجھے کام پر بھیجتی ہیں جو کلینک پہنچتے پہنچتے ختم ہوجاتا ہے ۔ لیکن اس...
  15. ظہیراحمدظہیر

    ’’جنگل بک‘‘ کی اس فائل کو دیکھ کر اپنی قیمتی رائے دیجئے

    مبارک ہو خلیل بھائی! آپ کا یہ ادبی کارنامہ اب اشاعت کی طرف گامزن ہوا ۔ اللہ کریم آسانیاں عطا فرمائے اور کامیابی سے سرفراز کرے ۔ سرورق پر کتاب کا نام کسی فونٹ سے لکھنے کے بجائےکسی آرٹسٹ کے ہاتھ سے لکھوائیے ۔ اور گرافکس کے بجائے مصوری یا تصاویر کا لفظ استعمال کیا جائے تو بہتر ہے ۔...
  16. ظہیراحمدظہیر

    اپنے ہر درد کا درمان بنائے رکھا

    بہت نوازش! ذرہ نوازی ہے ، راحل بھائی ! سخنوروں کا حرفِ تحسین شاعر کے لئے روشنی اور روشنائی کا کام دیتا ہے ۔ اللہ آپ کو خوش رکھے ۔ شعر ویسے کچھ کچھ حسبِ حال ہوگیا ہے ۔ ویسے عزلت نشینی بڑے مزے کی چیز ہے ۔ بہت عافیت ہے اس میں ۔ :)
  17. ظہیراحمدظہیر

    مل جائیں بھی وہ یار پرانے تو کیا خبر کس کس کو زندگی نے کہاں سے بدل دیا

    مل جائیں بھی وہ یار پرانے تو کیا خبر کس کس کو زندگی نے کہاں سے بدل دیا
  18. ظہیراحمدظہیر

    دُور سے ہم رازِ شمعِ انجمن دیکھا کئے

    دُور سے ہم رازِ شمعِ انجمن دیکھا کئے
  19. ظہیراحمدظہیر

    چائے کے ۱۴ نکات۔۔۔ از۔ ۔۔ جاسمن

    جس طرح جناح صاحب کے چودہ نکات نے مسلمانانِ ہند کی ترجمانی کی تھی اسی طرح خواہرم جاسمن کے یہ چودہ نکات چائے نوشوں کی ترجمانی کرتے ہیں ۔ کافی نوش اور لسّی نوش اقلیتوں پر اللہ رحم فرمائے ۔ بیچارے بے زبان صبر سے بیٹھے ہیں ۔ کبھی تو کوئی مائی کا کالا کافی کے بارے میں بھی کچھ لکھے گا ۔ تب ہم...
  20. ظہیراحمدظہیر

    اپنے ہر درد کا درمان بنائے رکھا

    خلیل بھائی ، نظمیں تو میں نے کم ہی لکھی ہیں اور ان میں سے کئی نظمیں یہاں پوسٹ بھی کرچکا ہوں ۔ نظم لکھنے کے لئےجتنی فرصت اور ذہنی فراغت درکار ہوتی ہے وہ کم ہی میسر آتی ہے ۔ عدیم الفرصت لوگوں کے لئے غزل کی صنف غنیمت ہے کہ ایک ایک دو دو کرکے اشعار ہوتے رہتے ہیں اور غزل ہوجاتی ہے ۔ "رومانوی...
Top