وعلیکم السلام۔ بعد از سلام عرض ہے کہ بندی خیریت سے ہے اور آپ کی خیریت اللہ سے نیک مطلوب ہے۔ اور تعریف کے بدلے جو مانگتی ہے۔ وہ ہے۔۔۔۔۔۔۔۔
ہل جزاء الاحسان الا الحسان
تو یہ بات ہے۔ خیر اس کا بھی حل ہے۔ یہ جو پرنٹر گھر میں پڑا دھول میں نہاتا ہے، وہ کس دن کام آئے گا۔ ابھی نکالتی ہوں پرنٹ اور بھیجتی ہوں جلد ساز کے پاس۔
ویسے میں نے بھی چند کتابیں پنڈی کے فٹ پاتھ پر خریدی تھیں۔ اس میں اہم ترین اور نایاب کتاب "تاریخ اردو ادب" باتصویر ہے۔ جس کے مؤلف بابو رام...
مگر مجھے آن سکرین کتابیں پڑھنا بور کر دیتا ہے۔
میرا کتاب پڑھنے کا بھی عجب ہنجار ہے۔ بستر پر تین تکیے نہ ہوں، میں نیم دراز نہ ہوں، بستر کے پاس پانی کا گلاس میری دسترس میں نہ ہو، کمرے کی بتیاں گل نہ ہوں، سائڈ لیمپ روشن نہ ہو تو کس کافر کو پڑھنے میں مزا آتا ہے