محفل کی سالگرہ پر گولڈن نائٹ ہونی چاہیے!
ایک رات کے لیے تمام مثبت درجہ بندیوں کو منفی اور تمام منفی درجہ بندیوں کو مثبت قرار دے دیا جائے۔
تاکہ تمام معطلین دوبارہ ایک رات لیے محفلین بن سکیں اور موجودہ محفلین بھی معطلی کا مزہ چکھ سکیں!
:)
پچھلی سالگرہ پر تو خوب جوش و خروش اور گہما گہمی تھی، اور یہی وجہ تھی کہ میں محفل پر کافی فعال ہو گیا۔ اب اس سالگرہ پر ساری رونق ہی مانند پڑی ہوئی ہے۔
یہ نہ ہو کہ آخر میں جاسم محمد کی منت سماجت کرنا پڑے کہ محفل پر سالگرہ ایسے اٹھاؤ اور اچھالو جیسے سیاسی لڑیاں!
اردو محفل پر ہمارے ایک انتہائی متین، باعلم اور ہمہ جہت شخصیت کے حامل محفلین سید عاطف علی بھائی نے سات ہزار مراسلوں کی تکمیل کا سنگِ میل عبور کر لیا۔ اس موقع پر عاطف بھائی کے لیے بہت سی مبارکباد اور ڈھیروں نیک تمنائیں!