نتائج تلاش

  1. طارق شاہ

    غالب مرزا اسداللہ خاں غالب :::::بہت سہی غمِ گیتی، شراب کم کیا ہے؟ ::::Assadullah KhaN Ghalib

    غزل مرزا اسداللہ خاں غا لؔب بہت سہی غمِ گیتی، شراب کم کیا ہے؟ غلامِ ساقیِ کوثر ہُوں، مجھ کو غم کیا ہے! تمھاری طرز و رَوِش جانتے ہیں ہم، کیا ہے رقیب پر ہے اگر لُطف، تو سِتم کیا ہے؟ کٹے، تو شب کہَیں؛ کاٹے، تو سانپ کہلاوے کوئی بتاؤ کہ، وہ زُلفِ خم بخم کیا ہے؟ لِکھا کرے کوئی، احکامِ طالعِ...
  2. طارق شاہ

    شعر و شاعر (اشعار اور خالق)

    سُخن میں خامۂ غالؔب کی آتش افشانی یقیں ہے ہم کو بھی ، لیکن اب اُس میں دم کیا ہے مرزا اسداللہ خاں غالؔب
  3. طارق شاہ

    شعر و شاعر (اشعار اور خالق)

    کٹے، تو شب کہَیں؛ کاٹے ، تو سانپ کہلاوے کوئی بتاؤ کہ، وہ زُلفِ خم بخم کیا ہے ؟ اسداللہ خاں غالب
  4. طارق شاہ

    غالب مرزا اسداللہ خاں غالب ::::: مُدّت ہُوئی ہے یار کو مہماں کئے ہُوئے ::::Assadullah KhaN Ghalib

    غزل مرزا اسداللہ خاں غالبؔ مُدّت ہُوئی ہے یار کو مہماں کئے ہُوئے جوشِ قدح سے بزم چراغاں کئے ہُوئے کرتا ہُوں جمع پھر ، جگرِ لخت لخت کو عرصہ ہُوا ہے دعوتِ مژگاں کئے ہُوئے پھر وضعِ احتیاط سے رُکنے لگا ہے دم برسوں ہُوئے ہیں چاک گریباں کئے ہُوئے پھر گرمِ نالہ ہائے شرر بار ہے نفَس مُدّت ہُوئی ہے...
  5. طارق شاہ

    غالب :::: دل ہی تو ہے نہ سنگ و خشت، درد سے بھر نہ آئے کیوں -- Assadullah KhaN Ghalib

    تشکّر اظہارِ خیال اور پزیرائیِ انتخاب پر :)
  6. طارق شاہ

    شعر و شاعر (اشعار اور خالق)

    چاہا تھا کہ پھر اُن کو نہ چھیڑیں گے، پہ چھیڑا خواہش کوئی پھر اُن سے نہ کرنی تھی، مگر کی حسرت موہانی
  7. طارق شاہ

    شعر و شاعر (اشعار اور خالق)

    اِس اندھیروں کے عہد میں ساغر کیا کرے گا کوئی اُجالوں کو ساغرؔ صدیقی
  8. طارق شاہ

    شعر و شاعر (اشعار اور خالق)

    پھر اُفق سے کِسی نے دیکھا ہے مُسکرا کر خراب حالوں کو دونوں عالم پہ سرفرازی کا ناز ہے تیرے پائمالوں کو ساغرؔ صدیقی
  9. طارق شاہ

    شعر و شاعر (اشعار اور خالق)

    یہ کیا قہر ہے ہم پہ یارب کہ بے مے گُزر جائے ساون کا یُوں ہی مہینہ بہار آئی، سب شادماں ہیں مگر ہم یہ دِن کیسے کاٹیں گے بے جام و مِینا مولانا حسرت موہانی
  10. طارق شاہ

    شعر و شاعر (اشعار اور خالق)

    عذاب کوئی بھی تنہائیوں کا سہہ نہ سکا ہر ایک شخص نے اِک انجمن بنا لی ہے شہریار
  11. طارق شاہ

    شعر و شاعر (اشعار اور خالق)

    یاد اب اوّل تو آتی ہی نہیں اُس کی شعورؔ اور آتی ہے تو سینے میں لگا دیتی ہے آگ انور شعورؔ
  12. طارق شاہ

    شعر و شاعر (اشعار اور خالق)

    عیدیں تمھارے بعد بھی آتی رہیں، مگر کپڑے نہیں سِلے کئی موسم گزر گئے انور شعوؔر
  13. طارق شاہ

    شعر و شاعر (اشعار اور خالق)

    اب کیا رکھوں بہار سے شُنوائی کی اُمید کرتے ہُوئے گلِے کئی موسم گزر گئے انور شعوؔر
  14. طارق شاہ

    انور شعور غزل ۔ کچھ لکیریں روز نقشے سے مٹا دیتی ہے آگ ۔ انور شعورؔ

    بہت خوب انتخاب! تشکّر پیش کرنے پر : لیں داد پیش کرنے پہ اُن کی غزل حضُور ہیں عندلیب ِگلشن ِ شعر و سُخن شعُور :)
  15. طارق شاہ

    شعر و شاعر (اشعار اور خالق)

    خراشِ دل پہ جمائی تھی جو کمال کے ساتھ وہ دُھول زخم کی صورت ہٹی خیال کے ساتھ شفیق خلش
  16. طارق شاہ

    شعر و شاعر (اشعار اور خالق)

    آنکھوں کو سب کی نیند بھی دی خواب بھی دیئے ہم کو شُمار کرتی رہی دُشمنوں میں رات شریار
  17. طارق شاہ

    شعر و شاعر (اشعار اور خالق)

    پہلے نہائی اوس میں، پھر آنسوؤں میں رات یوں بُوند بُوند اُتری ہمارے گھروںمیں رات شریار
  18. طارق شاہ

    شعر و شاعر (اشعار اور خالق)

    جب سے نِہاں ہُوئی ہے آنکھوں سے وہ غزل اشعار نکتہ سنجی، اِیہام سے گئے شفیق خلش
  19. طارق شاہ

    شعر و شاعر (اشعار اور خالق)

    مِلتی ہے زندگی کو راحت خیال سے حاصل وہ دِید کی ہم اِنعام سے گئے شفیق خلش
Top