جو رکے تو کوہِ گراں تھے ہم
جو چلے تو جاں سے گزر گئے
رہِ یار ہم نے قدم قدم
تجھے یادگار بنا دیا
واہ واہ واہ، شاعر نے اپنی کمزوریوں کو کیا خوب انداز میں بیان فرمایا ہے، اصل میں شاعر صاحب اتنے بھاری ہیں کہ ایک بار جہاں بیٹھ گئے تو کوہِ گراں کے جیسے ہل نہیں پاتے، اور ضعیفی کا یہ عالم تھا کہ چند قدم...