نتائج تلاش

  1. تلمیذ

    محفل بازار

    رانا صاحب، بہت اچھا اور بر محل خیال آیا ہے آپ کو، یہ بات یقیناً قابل عمل ہے اور کئی سائٹوں اور فورموں پر غالباً چل بھی رہا ہے۔ مصروفیت اور مہنگائی کے اس دور میں لوگ ایسے پروگرام کا خوش دلی سے خیر مقدم کریں گے۔اور محفل کے اعتماد پر ارکان کے آپس میں لین دینے پر مشتمل اس پروگرام کےکامیاب ہونے کا...
  2. تلمیذ

    تعلیم بالغاں کے لئے ٹا ٹا کنسلٹینسی کا اردو سیکھنے کا مفت سافٹ ویئر

    بہت خوب، چونکہ آپ ہندوستان میں رہتے ہیں اس لئے ہو سکتا ہےآپ کے علم میں ہو، آیا اردو (یا انگریزی) جاننے والوں کو گورمکھی پنجابی سکھانے کے لئے بھی ایسا کوئی سوفٹ وئر دستیاب ہے وہاں؟۔ اگر آپ خود نہ جانتے ہوں تو کسی پنجابی دوست سے پوچھئے۔
  3. تلمیذ

    اشفاق احمد صاحب کی چند تصاویر

    بالکل پڑھا ہے صاحب، اور خوب لطف اٹھایا ہے۔ اگر اشفاق صاحب اس طرف آتے تو یقیناً پنجابی میں بھی جھنڈے گاڑتے لیکن وہ ایک تو پنجابی اور دوسرے شاعری کے آدمی نہیں تھے۔
  4. تلمیذ

    کلاسیکی موسیقی ترانہ - تعارف اور کولیکشن

    وارث صاحب، خوش کر دیا ہے جناب، جزاک اللہ!!!
  5. تلمیذ

    اشفاق احمد صاحب کی چند تصاویر

    بہت اچھی تصاویر ہیں!! کئی تو پہلی مرتبہ دیکھی ہیں۔ پوسٹ کرنے والوں کا شکریہ
  6. تلمیذ

    تاسف برسی اشفاق احمد 7 ستمبر، 2004ء

    مرحوم کی شخصیت سے متعلق آپ کی تحریر بہت جامع ہے۔ تاہم، میرے خیال میں ' کھیل کہانی' نام سے ان کی کوئی کتاب نہیں ہے۔ غالباً آپ کی مراد 'کھیل تماشا' سے ہے۔ میں نے اب تک ان کے بارے بےمیں شمار تحاریرکا مطالعہ کیا ہے اور تقریباً سب میں ان کی بجا طور پر تعریف و توصیف کی گئی ہے جس کے بلا شبہ وہ مستحق...
  7. تلمیذ

    روزنامہ جنگ

    نوری نستعلیق ہی ہوگا کیونکہ جمیل نوری نستعلیق کے خالق اوراردوصحافت میں اس جدت کے تعارف کنندہ جمیل صاحب اور مطلوب صاحب بھی 'جنگ' میں ہی کام کرتے تھے۔
  8. تلمیذ

    اعجازحسین حضروی کاامنفرد اندازگائیکی

    مرزا صاحب۔ کہاں سے ڈھونڈھ لائے آپ یہ بے مثال مجموعہ؟ آج کل کی بے ہنگم موسیقی کے شور و غل میں کون سنتا ہے ان انمولوں ہیرو ں کوؕ جناب؟ ایک وقت تھا جب ریڈیو (اور بع دمیں) ٹی وی پر ان کا بہت شہرہ تھا۔ مقدور ہو تو خاک سے پوچھوں کہ اےلئیم تونے وہ گنج ہائے گراں مایہ کیا کئے؟ (اعجاز حضروی کی...
  9. تلمیذ

    ماچس کی تیلیوں کے کمالات

    آفرین ہے بھئی!!
  10. تلمیذ

    تبصرےآں دی تھاں

    دو گلاں کرنیاں نیں: اک تے ایہہ پئی پنجابی دے دھاگے وچ اردو کجھ اوپری جیہی لگدی اے۔ دوجی گل، چھوٹے غالب ہورا ں دی بولی وی پنجابی دی ہی اک شکل اے، سگوں بوہتی مٹھی اے، ایس لئی او ہ بڑے شوق نال ایہدے وچ پھُل کلیاں کھلارن، ساہنوں اڈیک رہوے گی۔
  11. تلمیذ

    پاکستانی انجینئر نے پانی سے گاڑی چلا دی

    ناطقہ سر بگریباں ہے اسے کیا کہئے!!!!
  12. تلمیذ

    ٹوسٹ آرٹ

    مغرب والوں نے ایسا کوئی شعبہ نہیں چھوڑا جس مین فن کے اظہار کی ذرا سی بھی گنجائش موجود ہو۔ ویسے تو ہمارے ہاں بھی ایسے انوکھے فن کاریقیناً موجود ہوں گے۔ تلاش شرط ہے اور ان کے اظہار کے مواقع بھی۔ ایسے فن پاروں کے لئےآپ کی تلاش قابل ستائش ہے۔
  13. تلمیذ

    شکریہ شمشاد جی، خدا آپ کوخوش رکھے!!

    شکریہ شمشاد جی، خدا آپ کوخوش رکھے!!
  14. تلمیذ

    بُھلیا !! کی جانڑاں میں کون

    بہت لطف آیا ہے آپ کی تحریر پڑھ کر۔ تحلیل نفسی (کتھارسس) تو آپ نے خوب کی ہے، تاہم، میرے خیال میں خود ملامتی میں ذرا دو قدم آگے نکل گئے ہیں۔ اشرف المخلوقات کے اوصاف تو انتہائی زیادہ ہیں۔ اسفل السافلین تک جانے سے پرہیز کی طاقت رب تعالےٰنے ہرانسان کو عطا فرمائی ہوئی ہے اور دونوں اطراف کا راستہ خود...
  15. تلمیذ

    اردو سے ہندی سیکھیے

    پھر بھی بڑی ہمت ہے آپ کی کہ آپ نے اس کام کا بیڑا اٹھایا ہے۔ اب یہ قارئین پر منھصر ہے کہ وہ آپ کی اس محنت سے کتنا فائدہ اٹھاتے ہیں۔ در اصل میرے خیال میں ہمارے لئے عربی فارسی کے بعد ہندی اور( پنجابیوں کے لئے گور مکھی پنجابی) سیکھنا از حد ضروری ہے کیونکہ برصغیر ہندو پاک کے ادبی ذخیرے کا ایک...
  16. تلمیذ

    پاکستانی انجینئر نے پانی سے گاڑی چلا دی

    واہ شاکر جی، واہ جی واہ، 'امب پکانے والے والے مصالحے' کی اصطلاح سے کیا استعارے کا استعمال کیا ہے۔ اس بحث سے تو یہی اندازہ ہوتا ہے جس کا اظہار آپ نے کیا ہے!!
  17. تلمیذ

    سب برمی اور روہنگیا ہیں۔۔۔وسعت اللہ خان۔۔بی بی سی

    ملت کی دکھتی رگ پر ہاتھ رکھا ہے کالم نگار نے۔ کاش قوم میں کچھ اثر پکڑنےکا جذبہ بھی ہو۔
  18. تلمیذ

    ترکی اشعار مع اردو ترجمہ

    کیا آمد ہے خلیل صاحب !! مفہوم کو ہو بہو منتقل کردیا ہے، بہت خوب!
  19. تلمیذ

    آہ! ساری عمر ضائع کردی!

    یہ بات ہم سب لوگوں، خصوصاً آج کے ان علماء حضرات کے لئے مشعل راہ ہے جو دوسروں کے مسلک کو غلط اور بُرا بھلا کہنےکا موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیتے۔
  20. تلمیذ

    کہتی ہے تجھ کو خلق خدا غائبانہ کیا-ابن صفی پر ایک تازہ کتاب

    واقعی یہ حیران کن بات ہے لیکن اردو اور خصوصآ جاسوسی ادب کے چاہنے والوں کے لئے حوصلہ افزاء۔ میں نے جس بندے کو کہا تھا اس کے بارے میں پتہ چلا ہے کہ اسے اچانک بیرون ملک جانا پڑ گیا، اب پنڈی میں ایک عزیز ہیں، انہیں کہوں گا۔
Top