نتائج تلاش

  1. تلمیذ

    آرٹ فلموں پر تبصرے

    ان معلومات کے لئے بے حد شکریہ۔ لیکن مجھے یہ تسلیم کرنا ہے کہ آرٹ فلموں کے بارے میں جتنی مفصل معلومات آپ کی ہیں، اتنی میری نہیں ہیں بلکہ شایدمحفل کے کسی دوست کی بھی نہیں ہوں گی۔ اور یہ یقیناً آپ کے اعلیٰ ذوق کی دلیل ہے۔ اس پوسٹ میں درج فلموں میں صرف کتھا اور چشم بدور دیکھی تھیں۔
  2. تلمیذ

    بدلتا ہے رنگ آسماں کیسے کیسے - ایک گمنام انسان کی گمنام خودنوشت

    راشد صاحب، اب نہ بھی پہنچے، مزیدار اقتباسات پرمشتمل ہمیشہ کی طرح بے حد عمدہ تبصرہ پڑھ لیاہے۔ ایسا لگتا ہے پوری کتاب پڑھ لی ہے۔
  3. تلمیذ

    کتابوں کا اتوار بازار اور ہماری اوڈیسی :: از: محمد خلیل الرحمٰن

    آپ کی اس خوشگوار ڈائری میں صرف ایک ترکیب 'سسرائیل' پڑھ کر لُطف آگیا ۔ جس کی وضاحت کرنے کی حاجت نہیں۔ بہت خوب!!
  4. تلمیذ

    پرانی گھڑیوں کا صحیح استعمال

    بہت عمدہ۔ انسانی ذہن ہے، جس جانب بھی چل نکلے۔ شریک کرنے کا شکریہ!!
  5. تلمیذ

    آرٹ فلموں پر تبصرے

    جناب راشد صاحب، 'انکش' اور 'صدمہ ' دیکھنےموقع نہیں ملا، البتہ' بھومیکا 'اور' منتھن' دیکھی تھیں۔ ایک فلم' گمن' بھی تھی۔ ' پشپک' نظر سے نہیں گذری لیکن سنجیو کمار اور موسمی کی' کوشش' دیکھی تھی جس میں دونوں نےگونگوں کا کردار ادا کیا تھا۔ اور کیا خوب کردار نگاری کی تھی۔ بہر حال جی، اچھی کتابوں اور...
  6. تلمیذ

    کتابوں کا اتوار بازار 24 جون 2012

    اچھے مشتہرین کی مانند کہیں آپ ہمارے شوق کو فزوں تر تو نہیں کرر ہے، راشد صاحب؟ :p
  7. تلمیذ

    ہندی میں ایک کوشش

    کیا ہی اچھا ہوتا اگر آپ مندرجہ بالا عبارت کو اردو رسم الخط میں بھی تحریرکردیتے تو ہندی جاننے والے بھی اس کا موازنہ کرتے ہوئے اپنی ہندی دانی کوآزما لیتے۔
  8. تلمیذ

    آرٹ فلموں پر تبصرے

    مرچ مسالہ کی فوٹو گرافی مرچوں کے اسٹاک کے مناظر میں انتہائی معیاری ہے۔جس طرح فلم' ارد ستیہ' میں انسپکٹر (اوم پوری ) کا ملزم کا پہاڑی جھاڑیوں میں بلندی سے نیچے آتے ہوئے تعاقب کرنے کا منظر ابھی تک یاد ہے۔ راشد اشرف صاحب نےانتہائی عمدہ فلموں کے نام تحریر کئے ہیں جن میں سے صرف چند ہی دیکھنے کا...
  9. تلمیذ

    سہ ماہی جمالیات اٹک ۔۔۔ شاکرالقادری نمبر۔ ۔۔ شائع ہو گیا

    بے حد مسرت ہوئی یہ پڑھ کر ۔ مبارک باد قبول کریں۔ اب ہمیں اپنی محبوب شخصیت کے بارے میں مزید جاننے کا موقع ملے گا۔ آپ کے مندرجہ بالا وعدے کے مطابق پی ڈی ایف کا انتظار ہے۔ اگر اس میں تاخیر کا امکان ہے تو جناب اعجاز عبیدصاحب کو ان پیج روانہ کردیں۔ اس طرح یہ ان کی برقی لائبریری میں شامل ہوجائے گا...
  10. تلمیذ

    شاعر مصطفیٰ زیدی کی چند نایاب تصاویر

    بہت شکریہ فرخ صاحب اس کھوج کا۔
  11. تلمیذ

    ڈی این ایس - dns کیا ہوتا ہے؟

    شاکر بھائی کا تجزیہ قابل تعریف ہے اور دل کو لگتا ہے۔ انہوں نےحقیقت پسندی سے کام لیتے ہوئے سیدھے سادھے انداز میں یہ بتانے کی کوشش کی ہے کہ جب ترجمہ شدہ اصطلاحات قارئین کی سمجھ میں ہی نہ آ سکیں اور اسے پھر انگریزی کی طرف جا کر انگریزی اردو لغت سے ہی رجوع کرنا پڑے تو پھر اس ترجمے کا کیا فائدہ؟ جو...
  12. تلمیذ

    ندیم حفی سے ہندی رسم الخط سیکھیں-

    کیوں نہ ندیم حفی صاحب اور عبدالرزاق قادری صاحب دونوں ہی اس کام کو سنبھالیں۔ ایک اکیلا دو گیارہ۔ دونوں اصحاب میں سے جو بھی کسی سوال کو پہلے دیکھے جواب دے دے۔ ہماری جانب سے تو آپ دونوں ہی استاد ہیں۔ اور دونوں ہی سے اس کام کوجاری رکھنے کی درخواست ہے۔ ایک نیا دھاگہ کھولنے کی بجائے اسی پر ہندی کی اس...
  13. تلمیذ

    ڈی این ایس - dns کیا ہوتا ہے؟

    میرے خیال میں تو اس کا حل یہی ہے کہ ماہرین لسانیات اور مترجمین حضرات مل کر بیٹھیں اور سائنسی اور تکنیکی اصطلاحات کو ٹرانسلٹریٹ (Transliterate) کرکے قوسین میں ان کا ترجمہ تحریرکر کے کسی مرکزی اتھارٹی مثلاً مقتدرہ قومی زبان سے رجسٹر کروا لیں (جو زیادہ تر صورتوں میں 'مفرس' یا ' معرب' ہوگا۔) اور پھر...
  14. تلمیذ

    کہتی ہے تجھ کو خلق خدا غائبانہ کیا-ابن صفی پر ایک تازہ کتاب

    لیکن محققین کو کسی موضوع پر تحقیق کی 'چیٹک' لگ جائے تو مشکل سے ہی چھوٹتی ہے۔ بہرحال ہماری دعائیں آپ کے ساتھ ہیں :X3:
  15. تلمیذ

    قدیم عجیب ایجادات

    یہ تصاویر اس بات کے اظہار کے لئے کافی ہیں کہ انسانی ذہن ہمیشہ خوب سے خوب تر کی تلاش میں رہتا ہے۔ ان میں سے بعض اشیاء آج جتنی مضحکہ خیز نظر آتی ہیں، اپنی تخلیق کے زمانے میں اتنی ہی مفید تھیں اور آج کے دور میں انہی مقاصد کے لئے ان سے کہیں بہتر چیزیں وجود میں آچکی ہیں اور یہ سلسلہ یوں ہی چلتا رہے...
  16. تلمیذ

    کہتی ہے تجھ کو خلق خدا غائبانہ کیا-ابن صفی پر ایک تازہ کتاب

    جناب راشد صاحب، قائل ہو گئے ابن صفی مرحوم سے متعلق آپ کی معلومات کے۔ تحقیق ہو تو ایسی، واہ!!
  17. تلمیذ

    کتابوں کا اتوار بازار 24 جون 2012

    خلیل صاحب، 'ہاتف جیبی' کی اصطلاح پسند آئی۔ (پہلے میں اسے ٹائپو ہی سمجھا تھا) آپ اپنے انداز میں اتوار بازار کی روئداد تحریر کرنا جاری رکھیں۔ راشد اشرف صاحب بھی یقیناً لکھتے رہیں گے۔ اس طرح دونوں کی جانب سےتفصیل پڑھ کر ہم دوسرے شہروں کے باسیوں کی موج ہو جائے گی۔ جزاک اللہ!
  18. تلمیذ

    کہتی ہے تجھ کو خلق خدا غائبانہ کیا-ابن صفی پر ایک تازہ کتاب

    کتاب کے تذکرے میں اتنے مشاہیر کے نام پڑھ کر اسے پڑھنے کا شوق فزوں تر ہو گیا ہے۔ آپ کی کاوش یقیناً لا جواب ہو گیؕ کسی دوست کے ذریعے لاہور یا اسلام آباد سے منگواتا ہوں ، ورنہ آپ کو زحمت دوں گا۔
  19. تلمیذ

    مزارِ حضرت خواجہ اویس قرنی ؒ کی زیارت

    بہت شکریہ، جناب، باری تعالےٰآپ کو خوش رکھے۔
Top