نتائج تلاش

  1. محمد تابش صدیقی

    یقینِ نور ہو دل میں تو شب گوارا ہے

    چھوٹے دماغ والے سوالات نہیں کیا کرتے۔ :)
  2. محمد تابش صدیقی

    یقینِ نور ہو دل میں تو شب گوارا ہے

    یہاں سے فرق دیکھیے عزیز کی ع کو الف سے بدلنا اور معاف میں ع کو غائب کر دینا دو مختلف باتیں ہیں۔ ازیز کے اصول پر تو مااف یا مئاف کر سکتے ہیں ماف نہیں۔ :)
  3. محمد تابش صدیقی

    یقینِ نور ہو دل میں تو شب گوارا ہے

    ویسے تو سوال آپ نے ظہیر بھائی سے پوچھا ہے۔ اور میں ابھی تک ع کے اسقاط کے لیے خود کو راضی نہیں کر پایا ہوں۔ البتہ یہ واضح کرنا یہاں ضروری ہے کہ الفاظ کے درمیان تو الف کا اسقاط بھی جائز نہیں ہے۔ اور لفظ کے درمیان عین کی تخریج حلق سے کریں یا نہ کریں، ادائیگی میں تو آتا ہے۔
  4. محمد تابش صدیقی

    جاپان کی دو ہفتے سیر کا پلان ایسے بنائیں (تبصرے)

    مجھ جیسوں کی تو اس پلان کے ساتھ ہی سیر تمام ہوئی۔ بہت عمدگی سے جاپان کے سیاحتی مقامات کی معلومات فراہم کیں۔
  5. محمد تابش صدیقی

    چند اقتباسات - میرا مطالعہ

    "فرصت اور فراغت کے بارے میں غلط فہمیاں عام ہیں۔ فرصت کا ساعت سے کوئی تعلق نہیں، یہ ایک کیفیت کا نام ہے۔ ساعت کو شکست دینا آسان ہے۔ اس کے لیے دمِ نزع ایک اشارہ بھی کافی ہوتا ہے۔ جیسے میدانِ جنگ میں اس جاں بلب تشنہ زخمی سپاہی کا اشارہ جس نے اپنی جان اور پانی پینے کی باری دوسرے زخمی ساتھی کے حق میں...
  6. محمد تابش صدیقی

    اسلام آباد کی خصوصی عدالت نے سابق صدر جنرل پرویز مشرف کو سنگین غداری کیس میں سزائے موت کا حکم سنایا

    میرے نزدیک یہ انصاف یا نون کا نہیں انصاف کے خون کا معاملہ ہے، جو پچھلے ادوار میں بھی ہوتا رہا اور اب بھی جاری ہے۔ تبدیلی آپ کے لیے ہو گی، میرے لیے یہ پچھلی حکومتوں کا ہی تسلسل ہے۔ جب تک قوم عدل و انصاف کے بجائے میری پارٹی کی ہر بات درست اور باقی کی سب باتیں غلط سمجھتی رہے گی، حالات تبدیل ہو ہی...
  7. محمد تابش صدیقی

    اسلام آباد کی خصوصی عدالت نے سابق صدر جنرل پرویز مشرف کو سنگین غداری کیس میں سزائے موت کا حکم سنایا

    عدل تو عدل، عدالت بھی نہ چھوڑی ہم نے ہنڈیا انصاف کی چوراہے پہ پھوڑی ہم نے
  8. محمد تابش صدیقی

    یقینِ نور ہو دل میں تو شب گوارا ہے

    اوہ۔ میرا تبصرہ اس اقتباس کے لیے تھا۔ غلط اقتباس لے لیا۔ :)
  9. محمد تابش صدیقی

    یقینِ نور ہو دل میں تو شب گوارا ہے

    آپ کا ایک شعر یاد آ گیا۔ دیوانوں کو پابندِ سلاسل نہ کرو تم ذہنوں میں بس اندیشۂ انجام لگادو :p
  10. محمد تابش صدیقی

    چند اقتباسات - میرا مطالعہ

    ”اسلوب کیا ہے؟ سقراط نے کہا تھا: انسان اپنے کلام سے پہچانا جاتا ہے۔ کلام کیا ہے؟ انسانی خیالات اور جذبات و احساسات کا ترجمان، اور جو کلام ادائے خیالات اور اظہارِ جذبات کے لیے وسیلے کا کام کرتا ہے، دراصل اسی سے اسلوب کی تشکیل بھی ہوتی ہے۔ یوں ہر شخص کے سوچنے اور محسوس کرنے کا مخصوص انداز ہوتا ہے۔...
  11. محمد تابش صدیقی

    ایم کیو ایم کے کنوینر خالد مقبول صدیقی کا کابینہ سے علیحدگی کا اعلان

    کراچی میں بلدیاتی انتخابات تو نہیں قریب؟
  12. محمد تابش صدیقی

    چند اقتباسات - میرا مطالعہ

    ”طاہر مسعود: کہا جاتا ہے کہ ن۔ م۔ راشد نے اظہار کے نئے نئے سانچے بنائے اور اسلوب میں بھی تجربات کیے؟ فیض: تجربات تو ضرور کیے مگر محض تجربہ کرنا کافی نہیں ہے۔ تجربے کی اہمیت تو اسی وقت ہوتی ہے، جب تجربہ کامیاب ہو۔ ایک شاعر کا تجربہ جو اس کی حد تک محدود رہا اور شاعر کا حال یہ ہے کہ اسے آگے کا...
  13. محمد تابش صدیقی

    چند اقتباسات - میرا مطالعہ

    ”طاہر مسعود : آپ ابلاغ کی اہمیت پر زور دے کر شاعری کو صحافت یا پروپیگنڈے کے قریب نہیں لا رہے ہیں؟ فیض: شاعری اور صحافت میں بس اتنا فرق ہے کہ صحافت میں جمالیاتی پہلو نہیں ہوتا۔ جمالیات کو آپ ابلاغ میں شامل کر لیں تو ادب بن جاتا ہے اور جمالیات کو خارج کر دیں تو وہ صحافت بن جاتی ہے۔ طاہرمسعود: کیا...
  14. محمد تابش صدیقی

    چند اقتباسات - میرا مطالعہ

    ان کا کلام وقتاً فوقتاً یہاں شیئر کرتا رہتا ہوں۔ پیمانۂ امروز، شعلۂ خیال ریختہ پر موجود ہیں
  15. محمد تابش صدیقی

    چند اقتباسات - میرا مطالعہ

    ”میرا خیال یہ ہے کہ نہ صرف ہماری اردو شاعری بلکہ عالمی بنیاد پر تمام زبانوں کی جدید شاعری کے لیے جو مسائل درپیش ہیں ان میں موضوعات کی کمی اور موزوں اسالیبِ بیان کا فقدان سب سے زیادہ پیچیدہ ہیں۔ اردو شاعری کے دو سب سے بڑے موضوعات - عشقیہ اور غیرعشقیہ (یعنی سیاسی اور غیر شخصی) ایک طرح کساد بازاری...
  16. محمد تابش صدیقی

    چند اقتباسات - میرا مطالعہ

    ”طاہر مسعود : مولانا آزاد سے بھی پاکستان کے قیام پر بھی گفتگو ہوئی؟ مولانا کیا فرماتے تھے؟ اختر رائے پوری: تقسیم کے بعد جب سول سروس والوں سے یہ پوچھا جانے لگا کہ وہ پاکستان جائیں گے یا بھارت ہی میں رہیں گے تو میں نے مولانا سے مشورہ کیا کہ آیا میں پاکستان چلا جاؤں یا یہیں رہوں تو مولانا نے مجھ سے...
  17. محمد تابش صدیقی

    چند اقتباسات - میرا مطالعہ

    ”طاہر مسعود: آپ نے اپنے ایک تنقیدی مضمون میں لکھا تھا کہ گزشتہ بیس سال سے دنیا اور بالخصوص ہمارے ملک میں ادیب کم اور ادب کے خوردہ فروش یا بساطی زیادہ پیدا ہو رہے ہیں ۔ آپ کو یہ بات لکھے ہوئے بھی پندرہ بیس برس ہو چکے ہیں ۔ کیا اس عرصے میں صورت حال میں کچھ تبدیلی آئی یعنی واقعتاً کچھ ادیب پیدا...
  18. محمد تابش صدیقی

    چند اقتباسات - میرا مطالعہ

    اللہ کبھی کبھار توفیق دیتا ہے تو کچھ مطالعہ ہو جاتا ہے۔ اور اسی مطالعہ میں بعض اوقات کوئی بات دل کو لگتی ہے اور جی چاہتا ہے کہ اسے دوسروں کے ساتھ شیئر کیا جائے۔ یہ لڑی کچھ ایسے ہی اقتباسات کے لیے بنائی ہے۔ ان اقتباسات کا کسی خاص موضوع سے کوئی تعلق نہیں ہو گا۔
  19. محمد تابش صدیقی

    تعارف تعارف۔

    اردو محفل فورم پر خوش آمدید
Top