زاہد بھائی یہ بحر کونسی ہے؟
اگر(مفاعیلن ) ہزج مثمن سالم کی کوشش ہے، تونبھانا باقی ہے۔ بلخصوص نہ کو ہمیشہ ہجائے کوتاہ باندھا جاتا ہے۔ مزید یہ کہ اساتذہ کرام کی رائے کا انتظار فرمائیں
محفل میں آپکا خیر مقدم ہے جناب زاہد صاحب۔
ہیرا بنایا نہیں جاتا ۔ بنا بنایا ہوتا ہے۔ بس پہچانا جاتا ہے یا نکھارا جاتا ہے۔ یہاں آپ کے ذوق کی خوب تسکین متوقع ہے۔ اصلاح سخن کے زمرے میں اپنا کلام پیش کریں۔ اور آگے بڑھتے جائیں۔:)