نتائج تلاش

  1. اسد

    کتابیں برقیانے کے لئے ڈسٹریبیوٹڈ پروفریڈرز ماڈل/سوفٹویئر

    میں پچھلے چار سال سے ڈسٹریبیوٹڈ پروفریڈرز(ڈی پی) کی سائٹس پر کام کر رہا ہوں(خاصی غیر مستقل مزاجی سے، کئی وقفوں کے ساتھ)۔ امریکی سائٹ پر انگریزی کتب کے لئے اور یورپی سائٹ پر اردو کتب کے لئے۔ مجھے ان سائٹس کا طریقہ کار بہت پسند ہے، اس لئے اگر کوئی بات ایسی کہہ جاؤں جو اردو محفل کی لائبریری ٹیم کو...
  2. اسد

    مدد- مطمئین کیسے لکھتے ہیں۔

    میں اپنا سوال واضح نہیں کر سکا تھا، اسکے لئے معذرت خواہ ہوں۔ اصل میں منشی پریم چند کے ناول ”بیوہ“ میں ”مطمئین“ لکھا ہوا تھا۔ (ئ کے بعد اضافی ی کے ساتھ) اس کا کیا کرنا چاہئیے؟ اگر اسے ایسے ہی رہنے دیں توکیا کسی فونٹ میں ی کے اوپر حمزہ موجود ہے، ایک ہی حرف میں؟
  3. اسد

    لائبریری کیلیے کتابیں حاصل کرنے کی معلومات

    کیا لائبریری کے لئے کتب کا کاپی رائٹ حاصل کرنے کا کوئی ڈوکیومنٹ موجود ہے، جسے چھاپ کر ہم مصنف سے اجازت (دستخط) حاصل کر سکیں؟ میرے خیال میں کاپی رائٹڈ مواد ویب پر ڈالنے سے پہلے تحریری اجازت نامہ ضروری ہے۔
  4. اسد

    تعارف اسد رزّاقی

    آپ تمام احباب کا بہت شکریہ۔ ڈسٹریبیوٹد پروفریڈرز یورپ http://dp.rastko.net کی سائٹ پر "کلیاتِ اکبر الہ آبادی" حصہ اول کی پروف ریڈنگ شروع ہو گئی ہے۔ جو احباب اس کام میں اپنا حصہ شامل کرنا چاہیں، انہیں بہت خوش آمدید۔ اسد۔
  5. اسد

    مدد- مطمئین کیسے لکھتے ہیں۔

    ایک کتاب کی پروفریڈنگ کے دوران مطمئین کا لفظ آیا۔ صفحہ کے عکس میں تو ٹھیک تھا، لیکن یونیکوڈ میں لکھتے ہوئے کسی طرح شکل اچھی یا ٹھیک نہیں لگ رہی۔ کیا کوئی بتا سکتا ہے کہ اس لفظ میں Hamza اور Farsi Yeh کیسے لکھنا چاہئیے۔ اسکے علاوہ ایک جگہ ENG]elipses ...[/ENG] استعمال ہوئے ہیں، اردو میں انہیں...
  6. اسد

    کلیاتِ مومن - تبصرہ، تجویز اور استفسار

    میرے پاس کلیاتِ مومن کا نسخہ تو نہیں ہے، لیکن اگر ایبٹ آباد، راولپنڈی/اسلام آباد یا گرد و نواح میں کسی کے پاس ہو اور وہ عاریتاً فراہم کر سکیں، تو میں اسے سکین کر سکتا ہوں۔
  7. اسد

    اپنے شہر کی چار مشہور چیزیں بتائیں

    لاہور۔ چڑیا گھر۔ (اصلی چڑیا گھر کے پاس ہی ایک اور عمارت ہے جہاں چڑیا گھر میں رہنے کے مستحقین اپنا سرکس شو کرتے ہیں؂ مال روڈ) اصلی چڑیا گھر۔ (مال روڈ) انارکلی۔ (اتوار کو لگنے والا فٹ پاتھی کتاب بازار) حفیظ سنٹر۔ (کمپیوٹر کی سب سے بڑی مارکیٹ) یا چمن آئس کریم۔ (بیڈن روڈ۔ مال روڈ کی طرف)...
  8. اسد

    تعارف اسد رزّاقی

    آپ سب احباب کا شکریہ۔ جب تک لاہور میں تھا تو بات اور تھی (کیبل کنکشن)۔ سن 2005 میں ایبٹ آباد منتقل ہوا تو انٹرنٹ سے رابطہ بہت کم رہ گیا (ڈائل اپ)۔ اس سے پہلے تو آپکے اردو کمپیوٹنگ گروپ میں کبھی کبھار بکواس جھاڑ لیتا تھا۔ اسکے علاوہ ڈسٹریبیوٹد پروفریڈرز (www.pgdp.net انگلش کتب) اور ڈسٹریبیوٹد...
  9. اسد

    نئے فورم/ذیلی فورم "سیر و سیاحت" کی ضرورت

    میں نے دیکھا ہے کہ مشاغل کے فورم میں ذیلی فورم نہیں ہیں۔ میرے خیال میں چند مخصوص ذیلی فورم ہونے چاہئیں، جن میں "سیر و سیاحت" بھی ہونا چاہئیے۔ بعض مشاغل کے علیحدہ سے فورم/ذیلی فورم موجود ہیں لیکن جن کے نہیں ہیں ان کے لئے کچھ ہونا چاہئیے۔ ایک فورم تصاویر کے نام سے ہے جو فوٹوگرافی کا احاطہ کرتا...
  10. اسد

    آپ کا کیمرہ

    میرا پہلا کیمرہ کوڈک انسٹیمیٹک تھا، اسکے گمنے کے بعد یاشیکا الیکٹرو 35۔ میرا پہلا ایس ایل آر پینٹیکس ایم ایکس تھا، اسکے بعد پینٹیکس ME 2 Super اور آخر میں Pentax LX۔ اس دوران چند روسی Zenit کیمرے بھی خریدے، لیکن ان سے تصویریں نہیں لیں۔ Pentax LX میں اب کبھی کبھی استعمال کرتا ہوں، عام طور پر...
  11. اسد

    دیوسائی - سکردو سے چلم

    شکریہ۔ تصویروں کا حجم تبدیل کر دیا ہے۔
  12. اسد

    دیوسائی - سکردو سے چلم

    میں اس سال جون میں دیو سائی گیا تھا۔ دیوسائی دنیا کی بلند ترین سطح مرطفع میں سے ایک ہے اور سکردو کے جنوب میں واقع ہے۔ سفر کی چند تصویریں پیش ہیں۔ ست پارہ جھیل - سکردو۔ جب میں گیا تھا تو ڈیم کی تعمیر آخری مراحل میں تھی، تکمیل کے بعد ڈیم میں پانی بھرا جائے گا اور جھیل میں موجود جزیرہ ہمیشہ کیلئے...
  13. اسد

    کتب / صفحات اسکین کرنا

    کتابوں کی سکیننگ کے لئے بہترین پرگرام او سی آر ہوتے ہیں۔ تقریباً تمام سکینر کسی نہ کسی مفت او سی آر کے ساتھ آتے ہیں۔ ان پروگرامز کی سکین سیٹنگز کتابیں سکین کرنے کے لئے ہوتی ہیں اور اضافی کنٹرول بھی موجود ہوتے ہیں۔ سب سے اہم ڈیسپیکل کی آپشن ہوتی ہے جس سے غیر ضروری نقطے ختم ہو جاتے ہیں۔ بیک وقت دو...
  14. اسد

    ریڈآئرس پرو 11 مشرق وسطیٰ ایڈیشن

    کیا کسی نے ریڈآئرس کا نیا او سی آر استعمال کیا ہے؟ اس میں عربی اور فارسی کی آپشن تو موجود ہے، مگر اردو کی نہیں۔ میرا خیال ہے کہ یہ صرف ٹائپ سیٹ (نسخ) کتابوں کو او سی آر کر سکتا ہے، کتابت شدہ (نستعلیق) کتابوں کو نہیں۔ دیکھنا چاہئیے کہ زبان فارسی چن کر یہ اردو کی ٹائپ سیٹ کتابوں کو بھی او سی آر...
  15. اسد

    تعارف اسد رزّاقی

    یقیناً، غالباً وارث9 کے نام سے۔ کتاب کے 197 صفحات اب کہیں جا کر پہلے مرحلے میں مکمل ہوئے ہیں۔ اب میں دوسرے مرحلے میں کام کر رہا ہوں۔
  16. اسد

    غبارِ خاطر

    آپ تمام ساتھیوں کا شکریہ میرا مختصر تعارف، تعارف کے فورم میں موجود ہے۔
  17. اسد

    تعارف اسد رزّاقی

    ڈسٹریبیوٹد پروفریڈرس یورپ کی سائٹ پر منشی پریم چند کا ناول "بیوہ" دوسرے مرحلے میں ہے۔ چند دنوں میں اکبر الہ آبادی کی کلیات کا حصہ اول پہلے مرحلے (ٹائپنگ) میں شروع ہو جائے گا۔ اسکے بعد دوستووسکی کا ناول "دار و رسن کی آزمائش" سکین کروں گا۔
  18. اسد

    غبارِ خاطر

    مولانا ابوالکلام آزاد کا انتقال 1958 میں ہوا تھا۔ کاپی رائیٹ یکم جنوری 2009 کو پاکستان اور دیگر life+50 ممالک میں ختم ہو گا۔ بھارت مین 2019 مین۔ کاپی رائیٹ یومِ وفات/تاریخِ وفات سے نہیں سنِ وفات سے متعلق ہے۔ وہ تمام ادیب و شاعر جنکا انتقال 1958 مین کسی بھی تاریخ کو ہوا ہے، انکی تمام کتب، جو...
  19. اسد

    تعارف اسد رزّاقی

    سلام علیکم، میرا نام اسداللہ رزّاقی ہے۔ پیشہ کمپیوٹر سے متعلق ہے۔ جن دنوں وقت ملتا ہے تو انٹرنیٹ بھی استعمال کر لیتا ہوں، فراغت شرط ہے۔ اسکے علاوہ فوٹوگرافی، سیر و سیاحت اور کتابوں سے بھی شغف ہے۔ اردو کتابوں کو یونیکوڈ ٹیکسٹ میں لانے کیلئے بھی کام شروع کیا تھا، مگر مصروفیت کی بنا پر مستقل...
Top