نتائج تلاش

  1. اسد

    ایک خوبصورت عربی فانٹ

    مجھے کامک سینز سیریف کے مقابلے میں یہ فونٹ کوپر بلیک سے زیادہ ملتا جلتا لگ رہا ہے. اگر اس سائٹ سے Cooper یا Coopa Blacka شامل کر لیا جائے تو بھی اچھا ہے. یہ بٹ سٹریم کے کوپر بلیک جتنے اچھے تو نہیں ہیں لیکن فری ہیں.
  2. اسد

    ایک خوبصورت عربی فانٹ

    عربی نسخ خط Al-kharashi 58 Naskh
  3. اسد

    اردو میں دنیا بھر کے نقشہ جات

    اور ان افراد کو کن چیزوں اور سوفٹویئر کا کچھ نہ کچھ علم ہونا چاہئیے؟ میپ انفو یا آرک جی آئی ایس کا تو مسئلہ ہے، لیکن ان پروگراموں میں جو ڈیٹا ڈالا جائے گا وہ کن فورمیٹس میں ہو گا. جب تک منصوبہ کا باقائدہ آغاز ہو، اس وقت تک کچھ معلومات ہی حاصل کر لی جائیں.
  4. اسد

    اردو میں دنیا بھر کے نقشہ جات

    یہ مسئلہ سب کے ساتھ ہے. فی الحال کہہ نہیں سکتا کہ کس حد تک اس کام میں حصہ لے سکوں گا. لیکن اگر آپ یہاں بتا دیں کہ کس قسم کا ڈیٹا چاہئیے تو ویسا ڈیٹا جمع کرنا شروع کر دیں.
  5. اسد

    اردو میں دنیا بھر کے نقشہ جات

    مجھے بھی نقشوں سے دلچسپی ہے، لیکن عملی اعتبار سے. میں انہیں استعمال کرتا ہوں. نقشے تیار کرنا بہت ٹیکنیکل کام ہے اور مجھے اس کا کوئی تجربہ/علم نہیں. لیکن ضرورت کے لئے میں نے بھی کچھ کوشش کی تھی. نتیجہ اچھا نہیں تھا کیونکہ گرافکس سوفٹویئر نقشہ سازی میں آسانی پیدا نہیں کرتے. اور فائل سائز بہت بڑا...
  6. اسد

    ان پیچ اسیر فانٹ

    فونٹس بہت اچھے ہیں. بہت شکریہ. صرف انگلش کا ایک مسئلہ ہے. مسجد، اسیر اور قمر فونٹس میں P اور Q آپس میں تبدیل ہو گئے ہیں.
  7. اسد

    لائبریری سائٹ کی تنظیم نو کی تجویز

    اردو کتب کی تصویری پی ڈی ایف بنانا میرے لئے بھی کبھی اہم نہیں رہا. لیکن اس گزشتہ سال دو ایسے افراد کی وفات ہوئی، (جنہیں میں ذاتی طور پر نہیں جانتا تھا، لیکن کسی واسطے سے رابطہ ہو سکتا تھا) جن کی ذاتی لائبریریوں میں بعض اہم کتابوں کے نسخے موجود تھے، اور اب ان کتابوں کا کچھ پتہ نہیں. میرا مقصد...
  8. اسد

    اردو ریاضی کتب

    مجھے یاد پڑتا ہے کہ میں نے حال ہی میں احسان دانش کی مرتب کردہ، اردو سائنس بورڈ کی کوئی کتاب دیکھی تھی. دوبارہ ان جگہوں پر جا کر دیکھوں گا. ڈاکٹر جمیل جالبی نے دو جلدوں میں مختلف ذرائع سے حاصل شدہ، اصطلاحاتِ جامعہ عثمانیہ مرتب کی تھی. یہ انگلش سے اردو لغت کی صورت میں ہے. میرے پاس ایک جلد تو ہے...
  9. اسد

    مختلف نامکمل پروجیکٹس کا کیا سٹیٹس ہے؟؟

    ممبر بننے اور حصہ لینے میں دو سال سے زیادہ کا فرق ہے. میرا مقصد یہ تھا کہ اگر کوئی ان پروجیکٹس میں شامل ہونا چاہے تو اسے ایک ہی جگہ معلومات حاصل ہو سکیں. درجنوں صفحات نہ پڑھنے پڑیں. مثلاً، لغت سے متعلق پروجیکٹ میں الفاظ کا ذخیرہ کم ہونے کا تو پڑھا ہے لیکن اس سلسلے میں کیا ہو رہا ہے کچھ...
  10. اسد

    مختلف نامکمل پروجیکٹس کا کیا سٹیٹس ہے؟؟

    مجھے محفل میں حصہ لیتے ہوئے زیادہ عرصہ نہیں ہوا، میں نے دیکھا ہے کہ یہاں بہت سے پروجیکٹس شروع کیے گئے ہیں. ان میں سے بعض مکمل بھی ہو گئے ہیں، لیکن بعض ابھی تکمیل کے مراحل میں ہیں. کیا ان نامکمل پروجیکٹس سے متعلق افراد یا ایڈمنز، اسی پوسٹ میں یا کہیں اور، ایک ہی جگہ ان کی موجودہ صورت حال کے...
  11. اسد

    اردو میں دنیا بھر کے نقشہ جات

    میں نے یہ ٹاپک ابھی دیکھا اور پھر وکیپیڈیا کے ربط پر بھی گیا. وہاں تمام نقشے صرف jpeg یا png فارمیٹ میں نظر آئے. کیا آپ اب بھی اس سلسلے میں کام کر رہے ہیں؟
  12. اسد

    فلیش فلیش میں اُردو متن لکھنے کا واحد مفت سافٹ ویئر

    اوپر والے میں character map سے الٹی ترتیب سے ایک ایک کیریکٹر کی شکل کاپی کی تھی اور نیچے والے میں سیدھا ٹائپ کیا تھا.
  13. اسد

    فلیش فلیش میں اُردو متن لکھنے کا واحد مفت سافٹ ویئر

    معذرت چاہتا ہوں کہ فلیش کے ٹوپک میں دخل اندازی کر رہا ہوں. میں نے کبھی اردو نگار استعمال نہیں کیا، کیا یہ پارس نگار جیسا تھا؟ اگر ہاں تو پارس نگار میں پرانے 256 کیریکٹر فونٹ استعمال ہوتے تھے. ایک ٹیکسٹ ایریا میں ہم ٹائپ کرتے تھے، پارس نگار اس ٹیکسٹ کو لفظ میں موجود حروف کی پوزیشن کے مطابق...
  14. اسد

    لائبریری سائٹ کی تنظیم نو کی تجویز

    سکین کرنے کی رفتار اصل چیز نہیں ہے. فیصلہ یہ کرنا چاہئیے کہ کیا یونیکوڈ ٹیکسٹ تیار ہونے سے پہلے تصویری پی ڈی ایف فائلیں بنائی جائیں یا نہیں. اگر بنائی جائیں تو کیا انہیں عام صارف کو فراہم کیا جائے یا نہیں. چاہے سکیننگ کی رفتار کم ہی کیوں نہ ہو اور مختلف لوگوں کے کمپیوٹر، سکینر، سوفٹویئر کی سیٹنگ...
  15. اسد

    صادقین کی خطاطی - رباعیاتِ صادقین سے

    یہ تصاویر رباعیاتِ صادقین کے نقاش ایڈیشن کی ہیں. اس میں 162 صفحات ہیں، سائز 8 انچ ضرب 9 انچ ہے. اس میں تمام تر کتابت بھی صادقین نے خود کی ہے. اوپر کی آخری تصویر کے انداز میں ہر حصہ کا ٹائٹل صفحہ ہے. اور تقریباً تمام صفحات اس اگلی تصویر کی طرح ہیں. ٰٰ ایک ٹی وی پروگرام میں صادقین نے کتاب...
  16. اسد

    صادقین کی خطاطی - رباعیاتِ صادقین سے

    رباعیاتِ صادقین سے چند نمونے. ٹائٹل. ورسو. فہرست. اقبال کا ایک شعر. متفرق. یہ دو صفحات پر ہے. یہ بھی دو صفحات پر ہے.
  17. اسد

    لائبریری سائٹ کی تنظیم نو کی تجویز

    میری ناقص ذاتی رائے میں جملہ یا میڈیاوکی پریزنٹیشن کے لئے تو ٹھیک ہو سکتی ہیں لیکن کتابوں کو برقیانے (ٹائپ کرنے اور پروفریڈ کرنے) کے لئے مناسب نہیں ہیں. (اگر ٹیکسٹ کسی کے کمپیوٹر پر موجود ہو تو دوسری بات ہے.) ان دونوں میں لائبریری سائٹس تو موجود ہوں گی اور ان میں سینکڑوں کیٹیگریز میں ہزاروں...
  18. اسد

    دیوسائی - سکردو سے چلم

    جی ہاں، میں اسد رزّاقی ہوں. اس سفر کی مزید تصاویر پکاساویب پر Skardu and Khunjerab-Jun2008 کی البم میں موجود ہیں.
  19. اسد

    خطّاط احمد قرہ حصاری

    ابھی "سفر نصیب" کے سکین اپ لوڈ کرتے ہوئے کتاب کے شروع میں موجود خطّاط احمد قرہ حصاری کی "بسم اللہ" کی خطاطی ملی. سو وہ بھی پیش ہے. "سفر نصیب" کے ورسو میں 1555 عیسوی لکھا ہے. معلوم نہیں خطاطی کا سن ہے یا سنِ ولادت یا سنِ وفات؟
  20. اسد

    صوفی خورشید عالم خورشید رقم

    آواز دوست کے سکین تو نہیں مل رہے، سفر نصیب کے چند سکین حاضر ہیں. کاغذ باریک ہونے کی وجہ سے معیار زیادہ اچھا نہیں ہے. سائز بھی کچھ بڑا ہے. ورسو دیباچہ صفحہ اول
Top