نتائج تلاش

  1. طارق شاہ

    قاضی نذرالاسلام ::::: افلاس تُو نے بخشا بڑا مرتبہ مجھے :::: Kazi Nazrul Islam

    قاضی نذرالاسلام افلاس কাজী নজরুল ইসলাম * مترجمہ: صادق القادری افلاس توُ نے بخشا بڑا مرتبہ مجھے عیسیٰ کی صف میں لا کے کھڑا کردِیا مجھے جو تاج تو نے بخشا ہے گو ہے وہ داغدار اِس سے مگر بُلند ہُوا ہے مِرا وقار تیرے طفیل کہتا ہُوں ہر بات بے خطر جو میرے دل میں ہے وہی میری زبان پر تیرا پیام،...
  2. طارق شاہ

    مظہر امام ::::: بَد مَست شوق شاہدِ کون و مکاں ہے آج ::::: Mazhar Imam

    غزلِ بَد مَست شوق شاہدِ کون و مکاں ہے آج شاید فِضا میں جذب مئے ارغواں ہے آج جو پندِ عقل و ہوش ہے وہ رائیگاں ہے آج حرفِ جُنوں کے آگے خِرد بے زباں ہے آج برقِ جَفا بھی خوف سے گِرتی نہیں جہاں اِک ایسی شاخِ گُل پہ مِرا آشیاں ہے آج لال و گُہر سُبک سے سُبک تر ہُوئے ہیں اب جنسِ وفا کا خیر سے...
  3. طارق شاہ

    یاس محبت نے ایمان کھویا تو کیا

    بہت خوب انتخاب، شکریہ شیئر کرنے پر :) کچھ اشعار رہ گئے تھے سو میں نے مکمل لکھ دی ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ غزلِ یاس یگانہ محبّت نے ایمان کھویا تو کیا پشیمانیوں میں ڈبویا تو کیا حرارت ہے دل کی ابھی تک وہی زمانے نے اِتنا سمویا تو کیا بنی ہے وہی موج، تختِ رَواں مجھے ناخدا نے ڈبویا تو کیا...
  4. طارق شاہ

    شفیق خلش شفیق خلش ::::: دردِ غمِ فِراق سے روتے نہیں ہیں ہم ::::: Shafiq Khalish

    غزلِ دردِ غمِ فِراق سے روتے نہیں ہیں ہم لیکن سُکوں سے پل کو بھی سوتے نہیں ہیں ہم لمحہ کوئی وصال کا کھوتے نہیں ہیں ہم تنہا تِرے خیال سے ہوتے نہیں ہیں ہم دامن تو آنسوؤں سے بھگوتے نہیں ہیں ہم یوں کاش کہہ سکیں بھی کہ، روتے نہیں ہم بدلِیں نہ عادتیں ذرا پردیس آ کے بھی ! دُکھ کب تِرے خیال سے...
  5. طارق شاہ

    ناصر کاظمی ::::: وہ اِس ادا سے جو آئے تو یُوں بَھلا نہ لگے ::::: Nasir Kazmi

    بہت نوازش بھائی ہمّت افزائی اور پذیرائی انتخاب پر بہت شاد رہیے :)
  6. طارق شاہ

    حفیظ جالندھری ::::: شامِ رنگیں ::::: Hafeez Jullundhri

    شامِ رنگیں حفیظ جالندھری پچّھم کے در پہ سُورج بِستر جما رہا ہے رنگین بادلے میں چہرہ چُھپا رہا ہے کِرنوں نے رنگ ڈالا بادل کی دھارِیوں کو پھیلا دِیا فلک پر گوٹے کِناریوں کو عکسِ شَفَق نے کی ہے اِس طرح زرفشانی گُھل مِل کے بہ رہے ہیں ندی میں آگ پانی اوڑھے سِیہ دوپٹّے سرسبز وادِیوں نے...
  7. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    ہائے یہ بیگانگی، اپنی نہیں مجھ کو خبر ہائے یہ عالَم کہ توُ دِل سے جُدا ہوتا نہیں ساغر صدیقی
  8. طارق شاہ

    ناصر کاظمی ::::: وہ اِس ادا سے جو آئے تو یُوں بَھلا نہ لگے ::::: Nasir Kazmi

    نوازش پذیرائی اِنتخاب پر شاہ صاحبہ ! ناصر کاظمی صاحب کی کیا ہی بات ہے :)
  9. طارق شاہ

    ناصر کاظمی ::::: وہ اِس ادا سے جو آئے تو یُوں بَھلا نہ لگے ::::: Nasir Kazmi

    غزلِ ناصر کاظمی وہ اِس ادا سے جو آئے تو یُوں بَھلا نہ لگے ہزار بار مِلو پھر بھی آشنا نہ لگے کبھی وہ خاص عِنایت کہ سَو گُماں گُزریں کبھی وہ طرزِ تغافل، کہ محرمانہ لگے وہ سیدھی سادی ادائیں کہ بِجلیاں برسیں وہ دلبرانہ مرُوّت کہ عاشقانہ لگے دکھاؤں داغِ محبّت جو ناگوار نہ ہو سُناؤں قصّۂ...
  10. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    جو گھر اُجڑ گئے اُن کا نہ رنج کر پیارے وہ چارہ کر، کہ یہ گُلشن اُجاڑ سا نہ لگے ناصر کاظمی
  11. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    عتابِ اہلِ جہاں سب بُھلا دِئے، لیکن وہ زخم یاد ہیں اب تک، جوغائبانہ لگے ناصر کاظمی
  12. طارق شاہ

    شفیق خلش شفیق خلش ::::: جو شخص بھی باتوں میں دلائل نہیں رکھتا ::::: Shafiq Khalish

    غزلِ جو شخص بھی باتوں میں دلائل نہیں رکھتا تقرِیر میں اپنی وہ فضائل نہیں رکھتا قِسمت میں نہیں میری، پہ مائل نہیں رکھتا دل ایسے میں مفرُوضہ کا قائل نہیں رکھتا سادہ ہُوں، طبیعت میں قناعت بھی ہے میری چاہُوں تو میں کیا کیا کے وسائل نہیں رکھتا چاہا جسے، صد شُکر کہ حاصل ہے مجھے وہ عاشِق ہُوں مگر...
  13. طارق شاہ

    شکستہ پا ہیں مگر پھر بھی چلتے جاتے ہیں۔ ڈاکٹر اسلم انصاری

    بہت ہی کم ہیں جنھیں پاسِ حُرمتِ گُل ہے وگرنہ لوگ تو اکثر مسلتے جاتے ہیں :)
  14. طارق شاہ

    بس یونہی اک وہم سا ہے واقعہ ایسا نہیں ۔ انور مسعود

    کیسی کیسی پُرسشیں انور رُلاتی ہیں مجھے کھیتیوں سے کیا کہوں میں ابر کیوں برسا نہیں :)
  15. طارق شاہ

    جاتے ہوئے ادھر بھی وہ جانا نہ ہوگیا۔ شیخ ظہور الدین حاتم

    شیخ ظہور الدین حاتم جاتے ہُوئے اُدھر بھی، وہ جانا، نہ ہوگیا آئینہ خانہ دِل کا پَری خانہ ہوگیا لِکھتا تھا سوز دِل کا میں اُس شمع رُو تئیں کاغذ بھی تاؤ کھا پَرِ پروانہ ہوگیا زنجیر زُلف کی تِرے حلقوں میں یک بیک دِل سا سِیانا دیکھتے دِیوانہ ہوگیا ایسا گِرا میں اُس کی نظر سے کہ، بعدِ مرگ ! میرے...
  16. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    جُدا ہُوئے ہیں بہت لوگ، ایک تم بھی سہی اب اِتنی بات پہ، کیا زندگی حرام کریں ناصر کاظمی
  17. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    آج ہم خاک بَسر پِھرتے ہیں ہم سے تھی رونقِ کاشانۂ گُل ہم پہ گُزرے ہیں خِزاں کے صدمے ہم سے پُوچھے کوئی افسانۂ گُل ناصر کاظمی
  18. طارق شاہ

    ناصر کاظمی ::::: وا ہُوا پھر درِمیخانۂ گُل ::::: Nasir Kazmi

    غزلِ ناصر کاظمی وا ہُوا پھر درِ میخانۂ گُل پھرصبا لائی ہے پیمانۂ گُل زمزمہ ریز ہُوئے اہلِ چمن پھر چراغاں ہُوا کاشانۂ گُل رقص کرتی ہُوئی شبنم کی پَری لے کے پھر آئی ہے نذرانۂ گُل پُھول برسائے یہ کہہ کر اُس نے میرا دِیوانہ ہے دِیوانۂ گُل پھرکسی گُل کا اِشارہ پا کر چاند نِکلا سرِ مےخانۂ...
  19. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    یاد آتے ہی نہیں اُن کو کسی طور خلش ہاں مگر اوروں سے جب ناز اٹھائے نہ گئے شفیق خلش
Top