صفحہ 147
قلعہء احمد نگر
۱۸ اکتوبر ۱۹۴۲ء
صدیق مکرّم
کل کا مکتوب کاغذ پر ختم ہو چکا تھا، لیکن دماغ میں ختم نہیں ہوا تھا۔ اس وقت قلم اٹھایا تو پھر خیالات اسی رُخ پر بڑھنے لگے ۔
غور فکرکی یہی منزل ہے جو ہمیں ایک دوسری حقیقت کی طرف بھی متوّجہ کردیتی ہے۔ یہ کیا بات ہے کہ انسان خدا کے ماوراے تعقّل...