شکریہ شوکت بھیا! نظم پسند کرنے کا۔
استعمال کرنے دو بھائی بحور کا کامبینیشن ایک نیا تجربہ ہو جائے گا۔ مصرعوں میں تبدیلی کی مشقت کیوں کٹوا رہو ہو مجھے :)
1۔ مفعول فاعلات مفاعیل فاعلن
2۔ مفعول مفاعیل مفاعیل فعولن
ہو سکتی ہیں تو
3۔ مفعول فاعلات مفاعیل مفاعل
کیوں نہیں ہو سکتی؟
آپ کی پیش کردہ...
شوکت بھیا آپ کی نقطہ چینی کے لئے شکرگزار ہوں۔
ہاں پہلے شعر میں کچھ اسی طرح کا بیان مقصود تھا
دوسرے شعر پر تنقید بجا ہے۔ اس کو درست کرنے کی کوشش کرتا ہوں۔
الف عین محمد یعقوب آسی محمد خلیل الرحمٰن سید شہزاد ناصر افلاطون الشفاء امر شہزاد باباجی ذوالقرنین شمشاد شوکت پرویز شہزاد احمد شیزان عمراعظم عینی شاہ محسن وقار علی سید زبیر محمد اسامہ سَرسَری محمد بلال اعظم محمد وارث محمداحمد مقدس مہ جبین نیرنگ خیال نیلم یوسف-2 حوا کی بیٹی نایاب متلاشی مغزل
استادِ محترم داد کے لئے ممنون ہوں۔
محترم محمد یعقوب آسی صاحب کی تصویر کے نیچے موڈ: کا سٹیٹس دیکھیں، وہاں پر آسی صاحب کا موڈ "سرپھرا" لکھا ہوا ہے۔ اس دھن میں ان کو سرپھرا لکھ دیا تھا۔ گستاخی معاف، اس وقت معلوم ہی نہیں تھا کہ آسی صاحب اساتذہ میں شمار ہوتے ہیں۔
ہاہاہاہاہا
فکر ناٹ بھیا جی!
اِدھر کے رہے نہ ادھر کے رہیں گے
نہ گھاٹ اپنا ہوگا نہ گھر کے رہیں گے
سبق ایسا سیکھا ہے تڑوا کے ٹانگیں
جہاں بھی رہے اب سدھر کے رہیں گے
:silent3:
میر صاحب نے سن لیا تو میری خیر نہیں پھر، آتے ہی کہیں گے
"بلیک لیبل" وہاں نہیں ملتی
ایک بوتل شراب کی دینا
ناک بہتی ہے، تنگ ہوں راجا
پنکھڑی اک گلاب کی دینا