تیرہ چودہ برس قبل جب میں نے پاکستان سے کوچ کیا تھا اس وقت اور اب کا بھی بہت فرق محسوس ہوتا ہے۔
کیا پاکستان میں اب تک گھروں میں Basement کا رواج نہیں آیا ؟
پاکستان میں ہمارا جو گھر تھا وہ غالباً ساٹھ کی دہائی میں تعمیر ہوا تھا۔ چودہ ، پندرہ مرلے کے اس مکان میں کمروں کے علاوہ صحن ، برآمدے ، لان اور گیراج بھی تھے۔ :)
ہاں عسکری مجھے یاد ہے۔ اور اس نے کافی نام تبدیل کئے۔
صفر مراسلوں والے رکن کا معطل ہونا کچھ عجیب معلوم ہوتا ہے۔ جس رکن نے کوئی مراسلہ لکھا ہی نہیں تو وہ معطل کیسے ہوگیا۔
شائد انتظامیہ کو شک ہو کہ یہ کسی کی دوہری رکنیت ہوگی۔
ہاں نوے کی دہائی میں ساٹھ روپے میں رکشے پر کافی سفر ممکن تھا۔
اس وقت لاہور اتنا وسیع تھا بھی نہیں۔ اب تو میں لاہور کا نقشہ دیکھوں تو بہت سے علاقے تو بالکل نئے معلوم ہوتے ہیں۔ :)
پروفائل کے مطابق عبداللہ نامی رکن جون ۲۰۱۴ سے نومبر ۲۰۱۴ تک یعنی محض چند ماہ محفل پر رہا۔ تاہم اس کے مراسلوں کی تعداد صفر لکھی ہے جو شائد درست نہیں ہے۔