جی استادِ محترم ایسا ہی ہے مگر صرف املا درست ہونے کی صورت میں۔ جب کوئی لفظ اس میں کسی بھی وجہ سے قابلِ قبول نہ ہو جیسے لغت میں موجود نہ ہوں یا املا غلط ہو وغیرہ تو یہ سرخ رنگ کی غلطی کی تنبیہ جاری کرتا ہے۔ اور درست سطور کو بھی رد کر دیتا ہے
اور ہاں عمر بھائی تھوڑی سی روش بھی تبدیل فرمائیں:) کہ میں گذشتہ دو ماہ سے آپ کے سبھی مراسلے دیکھ رہا ہوں جو کہ یک لفظی یا دو لفظی ہوتے ہیں :idontknow:
جیسے کہ
خوب۔۔۔
گڈ۔۔۔۔۔
بہت خوب۔۔۔۔
شکریہ۔۔۔۔
ہاں کچھ طویل مضمون بھی نظر سے گزرے ہیں جیسے کے میچ کی لڑی میں...
عادل بھائی خیالات کو مروجہ قاعدوں کی روشنی میں بیان کرنے کا نام شاعری ہے۔ اس لیے پہلے قاعدے جانیے پھر شاعری کیجیے اور اصلاح لیجیے۔
مضمون یا خیال
بحر و اوزان
قافیہ ردیف
ہم آہنگی اور روانی
وغیرہ