نتائج تلاش

  1. تلمیذ

    ترجمہ مطلوب ہے

    ٍ چلئے ‘فارمیٹ‘ بطور اسم کے ‘بناوٹ‘ لے لیتے ہیں لیکن بطور فعل کیا ہوگا؟ ‘بنانا‘؟ یا کچھ اور؟
  2. تلمیذ

    ترجمہ مطلوب ہے

    format اگر noun ہو تو ‘شکل‘ اوراگر verb ہو تو ‘تشکیل‘ animation کیلئے اگر ‘حرکت‘ مصدر ہی استمال کرنا ہے تو ‘متحرکیہ‘ کی بجائے ‘تحرّک‘ بہتر رہے گا۔ باقی الفاظ کے بارے میں شاکر اور منصور کے ترجمے سے بہتر کچھ ذہن میں نہیں آ رہا۔
  3. تلمیذ

    نیوز فیڈ کا اردو ترجمہ

    خبر رسانی یا خبر رساں کے متعلق کیا خیال ہے؟
  4. تلمیذ

    مبارکباد مبارکباد شاکر صاحب

    بھئی وہ آپکے M Com میں داخلے کے بارے میں کیا خبر ہے؟
  5. تلمیذ

    ایک نایاب کتاب

    کتاب کا نام تو آپ نے لکھا نہیں !
  6. تلمیذ

    بریکنگ نیوز !

    یاد دہانی کا ایک انتہائی اچھوتا اور مؤثر طریقہ ہے۔
  7. تلمیذ

    جاپان کے تعلیمی نظام میں قومی زبان کی اہمیت

    اس مضمون میں ایک نکتہ جو بطور خاص اجاگر کیا گیا ہے وہ لائبریریوں کی افادیت ہے۔ بلاشبہ کسی بھی قوم کی علمی ترقی میں کتب خانوں کی اہمیت سے انکار نہیں کیا جاسکتا۔ یوں تو ہمارے ہاں بھی ہمارے وسائل کے مطابق کتب خانوں کی تعداد خاطر خواہ ہے لیکن مقام افسوس یہ ہے کہ دور جدید کی دیگر دلچسپیوں مثلاً...
  8. تلمیذ

    عزم اور توکّل

    راجا صاحب! انتہائی قابل داد کاوش ہے جو آپ نے جناب کرم شاہ صاحب کے فرمودات یہاں پوسٹ کرکے کی ہے۔اللہ تعالےٰ آپٓکو اسکی جزا دیں۔ فی الحقیقت کارزار حیات کے کسی جوکھم میں پڑنے کے بعد ہم بے بس انسانوں کے لئے اس قادر مطلق پر توکّل ہی واحد سہارا ہو سکتا ہے، جو ہمیں کامیابی سے ہمکنار کرتا ہے۔ ایک...
  9. تلمیذ

    انگریزی سے ہندی تبدیلیِ خط

    نہایت اچھی سائٹ پوسٹ کی ہے اعجاز صاحب نے۔ جو انگریزی میں ٹائپ کرنے کے ساتھ ساتھ ہی ہندی میں لفظ کو ٹرانسلٹریٹ کر دیتی ہے۔ اس میں رومن اردو لکھ کر ہندی عبارت حاصل کی جا سکتی ہے شکریہ اعجاز صاحب۔
  10. تلمیذ

    اردو اور فارسی ادبیات کے لیے یکساں مفید فرہنگ

    راجہ صاحب۔ ! نہایت ہی معلوماتی اور علمی حقائق پر مبنی سلسلہ شروع کیا ہے آپ نے ۔ اگلی قسط کا انتظار ہے۔
  11. تلمیذ

    حمد و دُعا

    راجہ صاحب ! براہ کرم اس دوسرے ترجمے کے خالق کا نام بھی لکھ دیجئے۔ شکریہ
  12. تلمیذ

    ممبران اپنی ای میل لسٹیں لائیبریری کے حوالے کریں

    مہوش کی تجاویز میں یقینا“ وزن ہے، احباب کی رائے کا انتظار ہے۔
  13. تلمیذ

    ورڈ بینک

    نعمان نے تو یوں کہئے کہ میرے منہ کی بات چھین لی ہے۔ ایک مترجم ہونے کی حیثیت سے مَیں اکثر اس مشکل سے دو چار ہوتا ہوں۔ اورمیں سوچ ہی رہا تھا کہ محفل پر لکھ کراحباب سے اسکے حل کیلئے کسی مؤثراقدام کی گذارش کروں۔ اس سلسلے کومستقل بنیادوں پر ضرور آگے بڑھانا چاہئے لیکن کیا یہ پراجیکٹ لغت پراجیکٹ کے...
  14. تلمیذ

    ممبران اپنی ای میل لسٹیں لائیبریری کے حوالے کریں

    نیوز لیٹر اور میلنگ لسٹ کی تجویز نہایت خوب ہے اوراسکے لئے سبسکرپشن کا انتخاب قارئین (ارکان) پر چھوڑنا بہتر رہے گا۔ تاکہ نیوز لیٹر فقط صحیح دلچسپی رکھنے والے ارکان تک ہی پہنچے جن سے کسی مثبت رد عمل (فیڈ بیک) کی توقع بھی کی جا سکے۔ سبسکرپشن کیلئے ایک مختصر سا فارم تشکیل دیا جا سکتا ہے۔
  15. تلمیذ

    دل کی اصلاح

    بہر حال یہ بات طے شدہ ہے کہ جاوید ایسی احادیث ڈھونڈھ کر لا رہے ہیں جو پہلے کم ہی نظر سے گزری ہیں (کم از کم میری نظر سے)
  16. تلمیذ

    دل کی اصلاح

    آج میں نے یہ دھاگہ اول سے آخر تک پڑھا ہے اور قدرے حیران ہوا ہوں کہ جاوید کی جانب سے اتنا مفید اور علم آموز سلسلہ فقط قیصرانی (یا ایک مرتبہ محب ) کی نظر سے ہی گزرتا رہا ہے؟ اورکیا انکی یہ دینی کاوش دیگر تمام باقاعدگی سے حاضر ہونے والوں کی نظر التفات سے محروم رہی ہے؟ احباب کی یہ بےگانگی میرے خیال...
  17. تلمیذ

    افسوس !!

    ذپ وصول پایا، شکریہ۔ جواب لکھا جا رہا ہے۔
  18. تلمیذ

    افسوس !!

    قیصرانی میں نے اس سلسلے میں آپکو ایک ذ۔ پ۔ بھیج دیا ہے۔
  19. تلمیذ

    مبارکباد مبارکباد شاکر صاحب

    مبارک ہو شاکر بڑھکر خوشی ہوئی۔ زرعی یونیورسٹی کا ایک سابق طالب علم (1970سے 1974) ہونے کے باعث آپکے لئے میری دعا تو اسی ادارے کیلئے ہی ہوگی۔ ویسے فرسٹ ڈویژن والوں کو توبآسانی داخلہ مل جانا چاہئے۔ کون سے شعبے میں ماسٹرز کرنے کا ارادہ ہے؟ اللہ آپکو کامیابی عطا فرمائیں۔ آپ جیسے نوجوان بلا شبہ...
  20. تلمیذ

    افسوس !!

    قیصرانی ، یہ جواب میں نے اس تانے بانے میں پہلے سے لکھے ہوئے جوابات کے تسلسل میں کوئی ڈیڑھ ماہ قبل لکھا تھا اورنہ جانے میرے اس جواب سے پہلے والے جوابات کہاں چلے گئے ہیں۔ اب تو مجھے خود یاد نہیں رہا کہ موضوع کیا تھا، جس کے بارے میں میں نے یہ مصرعہ تحریر کیا تھا۔ :(
Top