نتائج تلاش

  1. مہ جبین

    نعت شریف

    ماشاءاللہ بہت خوب کلام
  2. مہ جبین

    اٹھ کہ خورشید کا سامانِ سفر تازہ کریں

    نہیں کوئی بات نہیں ہے بھائی غلطی تو ہر ایک سے ہوتی ہے اور غلطیوں ہی سے تو ہم سیکھتے ہیں اپنی غلطیوں سے سیکھنا بہت اچھا ہوتا ہے ان سے دل برداشتہ نہیں ہونا چاہئے میں تو ابھی تک پتہ نہیں کتنی غلطیاں کر چکی ہوں اور ان ہی سے اپنی اصلاح کی کوشش کرتی ہوں نو ٹینشن پلیز
  3. مہ جبین

    اٹھ کہ خورشید کا سامانِ سفر تازہ کریں

    صہیب عنوان میں" اٹھ کر" لکھا ہے جب کہ شعر میں" اٹھ کہ" لکھا ہے؟ کسی منتظم سے اسکی تصحیح کرالو پلیز
  4. مہ جبین

    اٹھ کہ خورشید کا سامانِ سفر تازہ کریں

    بہت عمدہ ماشاءاللہ محمد صہیب اعظم علامہ اقبال کے اور بھی اشعار کو اسی طرح سے پیش کریں
  5. مہ جبین

    کچھ کہو-- برائے اصلاح، بہت شکریہ!

    ماشاءاللہ سارہ آپ تو اتنی اچھی اردو لکھ رہی ہیں ویسے کبھی کوئی بھی مشکل پیش آئے تو ہم میں سے کسی سے بھی پوچھ سکتی ہیں جتنا میں جانتی ہوں تو ضرور آپ کی مدد کروں گی انشاءاللہ امید ہے کہ اس محفل میں ایک اچھا اضافہ ثابت ہونگی
  6. مہ جبین

    قصہ اک شفٹنگ کا۔ راوی نیرنگ خیال

    اچھا ، تو اسکا مطلب یہ ہوا کہ کہ "موٹا " کا کردار اصلی ہے :)
  7. مہ جبین

    کچھ کہو-- برائے اصلاح، بہت شکریہ!

    سارہ بشارت گیلانی بہنا آپ اپنا تعارف کروائیں پلیز
  8. مہ جبین

    قصہ اک شفٹنگ کا۔ راوی نیرنگ خیال

    اب سامان گاڑی میں رکھنا جو شروع کیا تو کیا دیکھتا ہوں کہ موٹا بھائی پانچ بڑے بڑے گتے کےکارٹن اٹھائے آ رہے ہیں۔ میں نے بھاگ کر جو مدد کی کوشش کی تو منع کر دیا۔ بعد میں مجھے پتہ چلا کہ سارے خالی تھے اوربھابھی نے شفٹنگ کے لیئے رکھے تھے۔ کہ سامان خراب نہ ہو۔ اور ہمارے موٹا بھائی سمجھے کہ کارٹن خراب...
  9. مہ جبین

    کچھ کہو-- برائے اصلاح، بہت شکریہ!

    ماشاءاللہ اچھی کاوش ہے سارہ بشارت گیلانی اللہ آپ کے کلام میں نکھار عطا فرمائے آمین
  10. مہ جبین

    چند اشعار برائے اصلاح - بہت شکریہ!

    آپکا ادبی ذوق اچھا ہے باقی کلام کی جو غلطیاں اگر ہوئیں تو وہ استادِ محترم الف عین یعنی اعجاز عبید انکل ہی نکالیں گے انتظار فرمائیے
  11. مہ جبین

    برائے اصلاح - بہت شکریہ!

    بہت خوب محفل میں سارہ بشارت گیلانی کو خوش آمدید
  12. مہ جبین

    ایاز صدیقی پہلے زبانِ شوق سے حمدِ خدا کروں

    پہلے زبانِ شوق سے حمدِ خدا کروں پھر ابتدائے مدحتِ خیر الورا کروں یارب مِرے سخن کو وہ حسنِ کمال دے فرضِ ثنا نماز کی صورت ادا کروں ہر گفتگو کا محور و مرکز حضور ہیں آئے اُنہیں کا ذکر ، کوئی تذکرہ کروں چوموں قدم قدم پہ زمینِ حجاز کو روشن قدم قدم پہ چراغِ وفا کروں یارائے خامشی ہے نہ توفیقِ...
  13. مہ جبین

    ایاز صدیقی تیرا کہنا مان لیں گے اے دلِ دیوانہ ہم

    تیرا کہنا مان لیں گے اے دلِ دیوانہ ہم چوم لیں روضہء سرکار بے تابانہ ہم ایک دن ہوجائیں گے شمعِ رسالت پر نثار اِس لگن میں جی رہے ہیں صورتِ پروانہ ہم یہ حقیقت ہے ابھی اس آستاں سے دور ہیں اس حقیقیت کو بنادیں گے ابھی افسانہ ہم ساقیء کوثر کا جاں پرور اشارا چاہئے پھر چھلکنے ہی نہ دیں گے عمر کا...
  14. مہ جبین

    اشارہ کردو تو بادِ خلاف کے جھونکے ..........ابھی ہمارے سفینے کو پار کرتے ہیں

    اشارہ کردو تو بادِ خلاف کے جھونکے ..........ابھی ہمارے سفینے کو پار کرتے ہیں
  15. مہ جبین

    ایاز صدیقی مصروفِ رنگ و بُو ہے سپاہِ ہوائے گل

    مصروفِ رنگ و بُو ہے سپاہِ ہوائے گل طیبہ کے خارو خس بھی ہیں پرچم کشائے گل مہکا بس ایک گل کی مہک سے مشامِ جاں یوں تو ریاضِ دہر میں کیا کیا نہ آئے گل میں عندلیبِ گلشنِ خیرالانام ہوں صبحِ بہار سے ہوں بہار آشنائے گل دوری کا کرب لطفِ حضوری میں ڈھل گیا موجِ ہوائے گل ہوئی چہرہ کشائے گل آقا کی...
  16. مہ جبین

    تصویر بناتا ہوں، تصویر نہیں بنتی

    کبھی غوث و خواجہ کے نعروں سے الجھیں کبھی اولیاء کے مزاروں سے الجھیں یہ کھا کر نیازیں ، نیازوں سے الجھیں تِرا کھائیں تیرے غلاموں سے الجھیں ہیں منکر عجب کھانے غرانے والے
  17. مہ جبین

    آئیے ایسے غازیوں کو سلام کرتے ہیں

    تم جیسے پیارے بچوں کے لئے تو یہی کہوں گی کہ " با ادب با نصیب ، بے ادب بے نصیب " اللہ تم کو خوش رکھے بیٹا
  18. مہ جبین

    رضا لحد میں عشقِ رخِ شہ کا داغ لے کے چلے

    لحد میں عشقِ رخِ شہ کا داغ لے کے چلے اندھیری رات سنی تھی چراغ لے کے چلے ترے غلاموں کا نقشِ قدم ہے راہِ خدا وہ کیا بہک سکے جو یہ سراغ لے کے چلے جناں بنے گی محبانِ چار یار کی قبر جو اپنے سینے میں یہ چار باغ لے کے چلے گئے ، زیارتِ در کی ، صد آہ واپس آئے نظر کے اشک پچھے دل کا داغ لے کے چلے...
Top