گھر تو کہتے ہیں کہ بھلے ہی جھونپڑی ہی کیوں نہ ہو لیکن اپنا گھر اپنا ہی ہوتا ہے، مغربی ممالک میں ویسے ہر چیز آسانی سے مل جاتی ہے۔ زیادہ تر اشیا تو یہاں پاکستان سے ہی گئی ہوئی ہوتی ہیں۔ جیسے چاول، آم وغیرہ
قدر نہیں ہے ہم پاکستانیوں کو شاید۔ برطانیہ وغیرہ میں سارا سال موسم سرد ہی رہتا ہے۔ اور وہ لوگ گرمیوں کو ترستے ہیں، یہاں تک کہ میں بھی گرمیوں کو ترسنے لگا تھا تین چار سال کے عرصے میں ہی! اور یہاں پاکستان میں الحمد للہ گرمیاں بھی ہیں اور سردیاں بھی
صحیح کہا آپ نے، بینکوں کے سسٹم یا شاید اے ٹی ایم تو یہاں لاہور میں بھی کچھ دن پہلے ہیک ہوئے تھے، لیکن سی او ڈی میں تو ایسا کوئی معاملہ پیش نہیں آ سکتا، جو خدانخواستہ کسی نقصان کا سبب بنے؟