نتائج تلاش

  1. امجد علی راجا

    بیگم آخر تجھے ہوا کیا ہے (غالب سے معذرت)

    یعنی ہم آپ کے کلب کا رکن بننے کی حیثیت کھو بیٹھے ہیں :(
  2. امجد علی راجا

    بیگم آخر تجھے ہوا کیا ہے (غالب سے معذرت)

    عبدالقدوس بھائی! اگر آپ نے ایسا نہیں سمجھا تو آپ کہ ایسا سمجھنا چاہیئے نا :) ورنہ میری محنت ضائع ہو جائے گی۔ :) کبھی اک دوسرے کے بِن گزارہ ہو نہیں سکتا مذکر اور مئونث کی بھلا اس میں خطا کیا ہے ہمارے ساتھ دنیا میں شریفوں کی بھی جگہ ہے ہمارے ساتھ رہنے میں شریفوں کا بُرا کیا ہے
  3. امجد علی راجا

    بیگم آخر تجھے ہوا کیا ہے (غالب سے معذرت)

    بلال بھیا، ابھی ابھی آمد ہوئی ہے آپ کا شعر پڑھ کر بہت تیار ہو کر جانِ من سے ملنے ہم نکلے خدایا کیا کروں میں شرم سے میرا تو دم نکلے جو کھانے کا دیا آرڈر، تو اس نے انتہا کردی جو بِل دینے لگا میں، جیب سے پیسے بھی کم نکلے
  4. امجد علی راجا

    بیگم آخر تجھے ہوا کیا ہے (غالب سے معذرت)

    عبدالقدوس بھیا! میں نے اندازہ لگایا تھا، آپ نے تو یقین ہی کر لیا :) بلکہ مجھے بھی یقین دلا دیا ہاہاہاہاہا
  5. امجد علی راجا

    بیگم آخر تجھے ہوا کیا ہے (غالب سے معذرت)

    آپ کا لوٹ پوٹ ہو جانا اس بات کی دلیل ہے کہ میرا اندازہ کچھ غلط نہیں ہے :)
  6. امجد علی راجا

    بیگم آخر تجھے ہوا کیا ہے (غالب سے معذرت)

    واہ بلال بھائی! کیا مشورہ دیا ہے لیکن کہیں ایسا نہ ہو کہ جواب میں لڑکیاں کچھ اس طرح کےاشعار لکھ کر لگا دیں: پہلے حسرت سے دیکھتے تھے ہمیں اب تو لگتا ہے سو گئے لڑکے کالج آنےکو دل نہیں کرتا خار راہوں میں بو گئے لڑکے چھیڑتے ہیں نہ تاڑتے ہیں ہمیں کتنے بے ذوق ہو گئے لڑکے
  7. امجد علی راجا

    بیگم آخر تجھے ہوا کیا ہے (غالب سے معذرت)

    اپنے کلب کا نام تو بتا دو قیصرانی بھیا کہیں "شادی زدہ" تو نہیں؟ جیسے غمزدہ، دکھ زدہ، تکلیف زدہ :)
  8. امجد علی راجا

    بیگم آخر تجھے ہوا کیا ہے (غالب سے معذرت)

    یوسف بھائی! جب کمر کس لی جنوں نے دوستو اس سے کیا ڈرنا کہ آگے ہوگا کیا
  9. امجد علی راجا

    بیگم آخر تجھے ہوا کیا ہے (غالب سے معذرت)

    تو یوں کہیں نا شمشاد بھائی اٹھ باندھ کمر کیا کرتا ہے بیوی سے کیوں تُو ڈرتا ہے کانٹوں سے نہ ڈر، چُن پھولوں کو کیوں دور سے آہیں بھرتا ہے :)
  10. امجد علی راجا

    فقط دل ہے محبت کی صدا کوئی نہیں ہے

    الف عین بھائی، میں بہت شکرگزار ہوں، آپ کا ایک ایک لفظ میرے لئے "ستارہِ امتیاز" کی حیثیت رکھتا ہے۔
  11. امجد علی راجا

    بیگم آخر تجھے ہوا کیا ہے (غالب سے معذرت)

    یوسف بھائی شکریہ، اللہ زندگی کرے میرا ایک ہی بیٹا ہے اس بات سے آپ میری غربت اور کم ہمتی کا اندازہ لگا سکتے ہیں :)
  12. امجد علی راجا

    بیگم آخر تجھے ہوا کیا ہے (غالب سے معذرت)

    محمد خلیل الرحمٰن بھائی، آپ کی داد میرے لئے ٹانک ہے۔ شکریہ
  13. امجد علی راجا

    بیگم آخر تجھے ہوا کیا ہے (غالب سے معذرت)

    تھوبڑا سُوج کر بنا کیا ہے بیگم آخر تجھے ہوا کیا ہے دن بدن پھیلتی ہی جاتی ہیں بیویوں کا یہ مسئلہ کیا ہے میری بیگم سے لڑ کے دیکھ ذرا مجھ کو ڈرپوک مارتا کیا ہے سر جھکاتا ہے ہر بھلا شوہر جب وہ کہتی ہے "گھورتا کیا ہے" اس کی ڈولی ہے میرے کاندھے پر عشق میں اور مجھے ملا کیا ہے وہ نہیں تھی ترے...
  14. امجد علی راجا

    "لَو میرج"

    اس نے میری ہر ادا کو جب سراہا پیار سے خود نکمی ہو گئی، مجھ کو بھی لوفر کر دیا وہ نکمی ہو کے بھی قسمت کی رانی بن گئی اور مجھے لوفر سے آخر اس نے شوہر کر دیا
  15. امجد علی راجا

    فقط دل ہے محبت کی صدا کوئی نہیں ہے

    فقط دل ہے محبت کی صدا کوئی نہیں ہے خدا کا گھر تو ہے لیکن خدا کوئی نہیں ہے خدا کا شکر چہرے پر مرے ہے مسکراہٹ خدا کا شکر دل میں جھانکتا کوئی نہیں ہے عجب سی، بے سبب سی، پُر غضب سی الجھنیں ہیں عجب یہ مسئلہ ہے، مسئلہ کوئی نہیں ہے تری ہی آرزو ہے، جستجو ہے، کو بہ کو ہے ہمارے دل میں اک تیرے سِوا...
  16. امجد علی راجا

    غزل ۔ لب لرزتے ہیں روانی بھی نہیں ۔ محمد احمدؔ

    سبحان اللہ، ماشاءاللہ، چھاگئے ہو احمد بھیا۔ حالِ دل کہنا بھی چاہتا ہے یہ دل اس مصرعے میں "چاہتا" کا "ہ" وزن سے گرتا سا محسوس ہو رہا ہے، ذرا محمد یعقوب آسی اور الف عین بھائی سے مشورہ کرلیں۔ (اتنی اچھی غزل میں معمولی سی بات بھی ناگوار سی گزرتی ہے، برا مت منائیے گا)
  17. امجد علی راجا

    بسکہ پورے کیجئے مقدور تک - رائے دیجئے

    ماشاءاللہ، بھرپور دسترس ہے الفاظ پر، اور خیال کے تو کیاکہنے۔
  18. امجد علی راجا

    غزل - سوچ لے

    شکریہ، احمد بھیا
Top