نتائج تلاش

  1. طارق شاہ

    باقر زیدی ::::: ذکر اُس کا اگر پیکرِ اشعار میں آوے ::::: Baquer Zaidi

    باقر زیدی غزل ذکر اُس کا اگر پیکرِ اشعار میں آوے کیا کیا نہ مزہ لذّتِ گُفتار میں آوے مطلُوبِ نظر چشمِ طلبگار میں آوے سُورج کی طرح رَوزن دِیوار میں آوے رکھّا ہے قدم حضرتِ غالب کی زمیں پر کُچھ اور بُلندی مِرے افکار میں آوے سچ پُوچھو تو مجھ کو بھی وہی وجہ سکوں ہے وہ چین، جو تجھ کو مِرے...
  2. طارق شاہ

    شفیق خلش شفیق خلش ::::: کرتے ہیں اگر مجھ سے وہ پیار تو آجائیں ::::: Shafiq Khalish

    غزلِ شفیق خلش کرتے ہیں اگر مجھ سے وہ پیار تو آجائیں پھر آ کے چلے جائیں ، اِک بار تو آ جائیں ہے وقت یہ رُخصت کا، بخشش کا، تلافی کا سمجھیں نہ جو، گر اِس کو بیکار تو آجائیں اِک دِید کی خواہش پہ اٹکا ہے یہ دَم میرا کم کرنا ہو میرا کچھ آزار تو آ جائیں جاں دینے کو راضی ہُوں، اے پیکِ اجل لیکن...
  3. طارق شاہ

    شفیق خلش شفیق خلش ::::: اُس حُسن کے پیکر کو کچھ پیار بھی آجائے ::::: Shafiq Khalish

    غزلِ شفیق خلش اُس حُسن کے پیکر کو کچھ پیار بھی آجائے ہونٹوں پہ محبّت کا اِقرار بھی آجائے لبریز ہو چاہت سے پیمانۂ دِل اُس کا ہونٹوں سے چَھلک کر کچھ اِظہار بھی آجائے رُت آئی ہے برکھا کی، ہیں پُھول کِھلے دِل میں کیا خُوب ہو ایسے میں دِلدار بھی آ جائے کیا کیا نہ کِیا ہم نے، پُوری نہ...
  4. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    افسُردہ خاطروں کی خِزاں کیا، بہار کیا کُنجِ قفَس میں مر رہے، یا آشیانے میں یاس، یگانہ، چنگیزی
  5. طارق شاہ

    جون ایلیا زندانیانِ شام و سحر خیریت سے ہیں ۔ جون ایلیا

    پَیروں سے آبلوں کا وہی ہے مُعاملہ سودائیانِ حال کے سر خیریت سے ہیں (y)
  6. طارق شاہ

    شفیق خلش شفیق خلش ::::: وہ جو رُخ پہ رنگِ شباب تھا ::::: Shafiq Khalish

    غزلِ شفیق خلش وہ جو رُخ پہ رنگِ شباب تھا تِرا حُسن تھا کہ گلاب تھا نہ تھا یوں مگر مجھے یوں لگا وہی جاں کا میری عذاب تھا کہ شکستِ دل کا سبب بھی تو وہی عشقِ خانہ خراب تھا اُفقِ نظر پہ ہے آج تک وہ جو چاند زیرِ نقاب تھا مِری زندگی تھی کہ دُھوپ تھی تِرا حُسن مثلِ سحاب تھا بنا تیرے...
  7. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    دیتی ہے وحشتِ دل پھر مجھے تعبیرِ بہار جلوہ گر خواب میں رہنے لگی تصویرِ بہار سِلسِلہ چھڑ گیا پھر دل کی گرفتاری کا پھر نسیم آج ہِلانے لگی زنجیرِ بہار یاس یگانہ چنگیزی
  8. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    لذّت کشِ نطّارہ شکیل اپنی نظر سے ! محرومِ جمالِ رُخِ جانانہ نہیں ہُوں شکیل بدایونی
  9. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    شباب پر ہے زمانہ ، تِرے سِتم کے نِثار اُبھر رہا ہُوں کئی رنگ سے مِٹائے جا فراق گورکھپوری
  10. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    * لوٹ آ، درونِ دِل سے پُکارے کوئی مجھے دُنیا کی آرزو میں نہ جا اپنے آپ سے حمایت علی شاعر * پہلا مصرعہ نقص یا عیبِ بیان لئے ہے * ابلاغ میں مکمل نہیں (قاری کے لئے تو صحیح ہے ، مگر سامع کے لئے ٹھیک نہیں) کہ سماعت یا شنوائی میں کچھ یوں ہے: لوٹا درون دِل سے پُکارے کوئی مجھے = کوئی میرے...
  11. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    میں آنے والے زمانوں سے ڈر رہا ہُوں فراز کہ میں نے دیکھی ہیں آنکھیں اُداس لوگوں کی احمد فراز
  12. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    لو ہو چُکی شفا، کہ مداوائے دردِ دل ! اب تیری دسترس سے بھی باہر لگے مجھے احمد فراز
  13. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    چاند سے آنکھ مِلی، جی کا اُجالا جاگا ! ہم کو سو بار ہُوئی صُبح، سحر سے پہلے ابن انشا
  14. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    حشر تک دل میں رہی اُس سرو قامت کی طلب یہ طلب اپنی، تھی یا رب! کِس قیامت کی طلب شیخ محمد ابراہیم ذوق
  15. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    جاتے ہیں کوئے یار کو، اِس میں جو ہو سو ہو اے ذوق! آزماتے ہیں آج اپنے ہم نصیب شیخ محمد ابراہیم ذوق
  16. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    بہتر ہے لاکھ لُطف و کرَم سے تِرے سِتم اپنے زہے نصِیب، کہ ہوں یہ سِتم نصِیب شیخ محمد ابراہیم ذوق
  17. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    دِل شعلہٴ عِشق بُجھانا بھی نہیں چاہتا ہے وہ مگر خود کو جلانا بھی نہیں چاہتا ہے اِس کو منظور نہیں ہے مِری گمراہی بھی اور مجھے راہ پہ لانا بھی نہیں چاہتا ہے میرے لفظوں میں بھی چُھپتا نہیں پیکر اُس کا دل مگر نام بتانا بھی نہیں چاہتا ہے عرفان صدیقی
  18. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    اُسے تو کھو ہی چُکے، پھر خیال کیا اُس کا یہ فکر کیسی کہ اب ہو گا حال کیا اُس کا وہ ایک شخص! جسے خود ہی چھوڑ بیٹھے تھے گُھلائے دیتا ہے دِل کو ملال کیا اُس کا وہ نفرتوں کے بھنْور میں بھی مُسکرا کے مِلا اب اِس سے بڑھ کے بَھلا ہو کمال کیا اُس کا اب اِس طرح بھی نہ یادوں کی کرچیاں چُنیے نہ تھا فراق...
  19. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    جانے اُس نے کیا دیکھا شہر کے منارے میں پھر سے ہوگیا شامِل زندگی کے دھارے میں اسم بُھول بیٹھے ہم ، جسم بھول بیٹھے ہم ! وہ مجھے مِلی یارو رات اِک ستارے میں اپنے اپنے گھر جا کر سُکھ کی نیند سو جائیں تو نہیں خسارے میں ، میں نہیں خسارے میں میں نے دس برس پہلے، جس کا نام رکھا تھا کام کر رہی ہوگی...
  20. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    خُمِ ساقی میں جُز زہرِ ہلاہل کچھ نہیں باقی جو ہو محفل میں اس اکرام کے قابل، ٹھہر جائے فیض احمد فیض
Top