مولانا رومی رحمہ الله نے عیادت کے آداب کے ذیل میں ایک خوبصورت حکایت بیان کی ہے کہ ایک الله والے بیمار ہوگئے ،عیادت کے لیے ایک آدمی آیا اور لمبی تان کے بیٹھ گیا ،حضرت کے معتقدین آتے رہے جاتے رہے لیکن یہ نادان تھا کہ جانے کا نام نہ لیتا تھا ،بیمار آدمی کو کئی طبعی تقاضے ہوتے ہیں جسے وہ اوروں کے...