نتائج تلاش

  1. محمد خلیل الرحمٰن

    پرنس۔ نکولو میکیاولی۔(ترمیم و اضافے کے ساتھ)

    پرنس( ترمیم و اضافہ شدہ) رات ہم سوئے تو ایک عجیب ماجرا دیکھا۔ نکولو میکیا ولی ہمارے برابر بیٹھے ہوئے تھے اور اکیسویں صدی کی مملکتِ خداداد کے لحاظ سے اپنی تصنیف ‘‘پرنس’’ میں کتر بیونت اور ترمیم و اضافے میں مصروف تھے۔ ہم نے ان کی اس ساری کارروائی کو بغور دیکھ کر محفلین کے لیے محفوظ کرلیا۔...
  2. محمد خلیل الرحمٰن

    علامہ اقبال کے کلام کا اردو ترجمہ

    استادانِ گرامی ہمیں فارسی کی شدھ بدھ نہیں، ہمیں اقبال کے کلام کی شدھ بدھ نہیں پھر بھی ان کے فارسی کلام کا ترجمہ کرنے کی گستاخی کی ہے۔تصحیح فرمائیے۔ تو دوعالم کا غنی ہے، میں گدا روزِ محشر کام اک کیجو مرا ہاں چھپا کر دیجیو مالک مجھے مصطفےٰ ﷺکے سامنے نامہ مرا برائے خصوصی توجہ: جناب الف عین...
  3. محمد خلیل الرحمٰن

    علامہ اقبال کا خطبہ صدارت۔ آل انڈیا مسلم کانفرنس

    ’’تمہارے دین کی یہ عظیم الشان بلند نظری علماء اور فقہاء کے فرسودہ اوہام میں جکڑی ہوئی ہے اور آزادی کی طلبگار ہے۔روحانی اعتبار سے ہم خیالات و جذبات کے ایک ایسے زندان میں محبوس ہیں جو گزشتہ صدیوں میں ہم نے اپنے گرد خودتعمیر کررکھا ہے اور ہم بوڑھوں کے لیے یہ بھی شرم کا مقام ہے کہ ہم اپنی نوجوان نسل...
  4. محمد خلیل الرحمٰن

    ہیلن آف ٹرائے

    ہیلن آف ٹرائے محمدخلیل الر حمٰن ہیلن آف ٹرائے کی داستان مشہور یونانی شاعر ہومر کی رزمیہ ‘‘ایلیاد’’ کا پس منظر ہے۔ مشہور مترجم جناب محمد سلیم الرحمٰن اودیسی کے ترجمے ‘‘ جہاں گرد کی واپسی’’ کے اختتامیے میں لکھتے ہیں۔ ‘‘ایلیاد میں تروئے کی جنگ کا بیان ہے ۔ آثارِ قدیمہ کے ماہرین کا خیال ہے کہ ہومر...
  5. محمد خلیل الرحمٰن

    سقوطَ خلافت اور امتَ مسلمہ کی ذمہ داری

    کراچی میں اسی ہفتے اختتام پذیر ہونے والے ساتویں کتب میلے میں آخری دن ہم نے ترکی سے متعلق دو کتابیں خریدیں ایک کا نام ‘‘ حجاز ریلوے ، عثمانی ترک اور شریفِ مکہ‘‘ ہے جو محترم نسیم احمد صاحب کی لکھی ہوئی ہے، جسے الفیصل ناشران و تاجرانِ کتب نے چھاپا اور دوسری کتاب ‘‘ ڈاکٹر نگار سجاد ظہیر کی لکھی ہوئی...
  6. محمد خلیل الرحمٰن

    کیا ونڈوز ۷ کی موجودگی میں WINDOWS XP انسٹال کیا جاسکتا ہے؟

    دوستو! ہمارے ایچ پی ایلیٹ بک ۸۵۶۰ پی لیپ ٹاپ میں، جو ونڈوز ۷ کی سی ڈیز کے ساتھ آیا ہے اور دفتر والوں نے ۶۴ بٹ ورژن انسٹال کردیا ہے، ہمیں اپنی مشینوں کے ساتھ کنکشن کے لیے ایکس پی ( جو ریکمنڈڈ ہے) چاہیے۔ اب ہمارے دوسوال ہیں ۱۔ کیا ونڈوز ۷ کی موجودگی میں ایکس پی انسٹال کیا جاسکتا ہے، جبکہ سسٹم نے...
  7. محمد خلیل الرحمٰن

    ہمارا بھی نک بدل دیا جائے

    السلامُ علیکم! ناظمینِ اعلیٰ سے درخواست ہے کہ ہمارا نِک khazeena سے بدل کر "محمد خلیل الرحمٰن" کر دیا جائے۔ عین نوازش ہو گی والسلام محمد خلیل الرحمٰن
  8. محمد خلیل الرحمٰن

    کب یاد میں تیرا ساتھ نہیں۔ فیض احمد فیض

    کب یاد میں تیرا ساتھ نہیں کب ہاتھ میں تیرا ہاتھ نہیں صد شکر کہ اپنی راتوں میں اب ہجر کی کوئی رات نہیں فیض احمد فیض [youtube][/youtube
  9. محمد خلیل الرحمٰن

    یوسفی اقوالِ یوسفی

    اقوالِ یوسفی۔ قسط نمبر ایک تدوین و ترتیب۔ محمد خلیل الر حمٰن اقوالِ یوسفی • بابائے انگریزی ڈاکٹر سمویل جانسن کا یہ قول دل کی سیاہی سے لکھنے کے لائق ہے کہ جو شخص روپے کے لالچ کے علاوہ کسی اور جذبے کے تحت کتاب لکھتا ہے، اس سے بڑا احمق روئے زمین پر کوئی نہیں۔ • خود دیباچہ لکھنے میں وہی...
  10. محمد خلیل الرحمٰن

    عروس البلاد کراچی کا ایک یادگار مشاعرہ

    عروس البلاد کراچی کا ایک یادگار مشاعرہ محمد خلیل الرحمٰن عروس البلاد کراچی کی حسین شاموں میں سے ایک ایسی ہی حسین شام کا ذکر ہے، ہم بھاگم بھاگ گھر پہنچے، بیوی بچوں کو سمیٹ کر گاڑی میں بٹھایا اور کشاں کشاں ایکسپو سنٹر پہنچے جہاں پر ایکسپریس نیوز کی جانب سے ایک عدد بین الاقوامی اردو مشاعرے کا...
  11. محمد خلیل الرحمٰن

    How NOT to Invite and Welcome Friends to your Home

    How NOT to Invite and Welcome Friends to your Home M. Khalil ur Rahman mailto:-------------@live.com Thanks mainly to Facebook, LinkedIn, Twitter and other social ,media; the world is fast turning into, quite literally, a global village. As a result of this epidemic, you end up with a lot...
  12. محمد خلیل الرحمٰن

    شہر آشوب

    شہر آشوب محمد خلیل الرحمٰن کلاچی کی ایک مسکراتی شام کا ذکر ہے، روما شبانہ نائٹ کلب کے چمکتے ہوئے فرش پر تھرکتی ہوئی جوانیاں، بانہوں میں بانہیں ڈالے، فانی انسان اور غیر فانی دیوتا آج یوں شیر و شکر ہوچلے تھے کہ فانی اور غیر فانی، انسان اور دیوتا، آقا اور غلام کا فرق گویا مٹ سا گیا تھا۔ بار بار...
  13. محمد خلیل الرحمٰن

    شفیق الرحمان انسانی ناک پر ایک تقریر اقتباس از انسانی تماشا

    انسانی ناک پر ایک تقریر۔( ولیم سروین کے ناول دی ہیومن کامیڈی سے ایک باب۔ ترجمہ کرنل شفیق الرحمٰن) ‘‘ تھوڑے ہی دنوں کی بات ہےکہ ایشیائے کوچک میں کھدائی ہوئی تو ایک عظیم الشان سلطنت کے آثار برآمد ہوئے۔۔۔’’ ہومر غنودگی میں تھا۔ وہ سوچ رہا تھا کہ یہ عظیم الشان سلطنت کہاں تھی؟ اتھاکا میں؟...
  14. محمد خلیل الرحمٰن

    مبارکباد تم قتل کر ہو کہ کرامات کرو ہو

    سعود بھائی ، پکڑے گئے نا آخر! اسی دن کو تو قتلِ عاشقاں سے منع کرتے تھے یاد رہے کہ آپ نے ایک الزام ہم پر عاید کیا تھالیکن ’’ ہم الزام ان کو دیتے تھے ، قصور اپنا نکل آیا‘‘ کے مصداق آج آپ خود ہی چور بن گئے ہیں۔ ہزاروں محفلین کے دلوں کے چور۔ زیرِ نظر آپ کا شرارت بھرا ذاتی پیغام ہے جس میں آپ نے...
Top