نتائج تلاش

  1. محمد خلیل الرحمٰن

    ہماری شاعری اور اصلاح کا احوالِ واقعی ( ذیشان بھائی کے عروضی انجن پر بے لاگ تبصرہ)

    ہماری شاعری اور اصلاح کا احوالِ واقعی ( سید ذیشان بھائی کے عروضی انجن پر بے لاگ تبصرہ) شاعری اور ہمارا چولی دامن کا ساتھ رہا ہے۔ جس طرح چولی کا دامن عنقا ہوتا ہے اسی طرح ہماری تُک بندی میں شاعری کا عنصر بھی مفقود ہوتا ہے۔رہی سہی کسر اردو محفل پر ہمارے کرم فرماؤں نے عروض پر زور دے دے کر پوری...
  2. محمد خلیل الرحمٰن

    فانی مری آنکھوں سے بہنا چاہیے دِل کا لہو برسوں

    غزل مری آنکھوں سے بہنا چاہیے دل کا لہو برسوں رہی ہے اُن کو خونِ آرزو کی آرزو برسوں جئے جانے کی تہمت کِس سے اُٹھتی ، کِس طرح اُٹھتی ترے غم نے بچائی زندگی کی آرزو برسوں نگاہوں نے دِلوں میں، دِل نے آنکھوں میں تجھے ڈھونڈا تری دھُن میں رہے سودائیانِ جستجو برسوں بقابِ جلوہ کی کایا پلٹ دی شوقِ بے...
  3. محمد خلیل الرحمٰن

    جاں نثار اختر بھولے نہ کسی حال میں آدابِ نظر ہم :: جاں نثار اختر

    بھولے نہ کسی حال میں آدابِ نظر ہم مڑ کر نہ تجھے دیکھ سکے وقتِ سفر ہم اے حسن! کسی نے تجھےاتنا تو نہ چاہا برباد ہوا تیرے لیے کون، مگر ہم جینے کا ہمیں خود نہ ملا وقت تو کیا ہے لوگوں کو سِکھاتے رہے جینے کا ہنر ہم اب تیرے تعلق سے ہمیں یاد ہے اتنا اِک رات کو مہمان رہے تھے ترے گھر ہم دنیا کی کسی...
  4. محمد خلیل الرحمٰن

    جاں نثار اختر جب بھی ہنگامِ دار و رسن آگیا :: جاں نثار اختر

    غزل جب بھی ہنگامِ دار و رسن آگیا ہم میں کچھ اور بھی بانکپن آگیا اعتمادِ محبت تو دیکھے کوئی اُن میں اِک خاص بیگانہ پن آگیا جام کی سمت جب بھی بڑھا میرا ہاتھ جام میں تیرا عکسِ بدن آگیا آج وہ کیاسرِ انجمن آگئے راز دِل کا سرِ انجمن آگیا صرف گر ہوگیا خونِ دِل ، غم نہیں شعر کہنے کا تھوڑا سا فن...
  5. محمد خلیل الرحمٰن

    اقبال کی فارسی رُباعی کا ترجمہ

    علامہ اقبال کی فارسی رُباعی کا اردو ترجمہ کرنے کی کوشش کی ہے۔ ملا حظہ فرمائیے وہ دن گزرا ہوا آئے ، نہ آئے مدینے سے ہوا آئے، نہ آئے نہیں کوئی بھروسہ زندگی کا کوئی راز آشنا آئے ، نہ آئے رباعی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ سرودِ رفتہ باز آید کہ ناید ؟ نسیمے از حجاز آید کہ ناید ؟ سر آمد...
  6. محمد خلیل الرحمٰن

    مبارکباد کِس قیامت کے یہ نامے

    ہم محفل پر اپنے کرم فرماؤں کے ممنون و متشکر ہیں جنہوں نے ہمیں ان سات ہزار پسندیدہ کے ٹیگس اور اتنے ہی یا اس سے بہت زیادہ خوبصورت تبصروں سے نوازا جو ہمارے ناقابل یقین حد تک کم مراسلوں اور ان مراسلوں کی کم مائیگی کے سامنے ہمارے لیے ایک بیش بہا تحفہ ہیں۔ شاد و آباد رہیے
  7. محمد خلیل الرحمٰن

    راوی کے کنارے از چراغ حسن حسرت

    راوی کے کنارے (چراغ حسن حسرت) چل دیکھ نظارے چھٹکے ہوئے تارے اور نور کے دھارے راوی کے کنارے آئی ہے سیہ رات پہنے ہوئے بانات زلفوں کو سنوارے راوی کے کنارے کرتی ہے ہوا سے گھنگھور گھٹاسے کچھ برق اشارے راوی کے کنارے مینہ کا جو تھما زور جھنکارتے ہیں مور پنکھ اپنے پسارے راوی کے کنارے...
  8. محمد خلیل الرحمٰن

    ہمارا بکرا خواب میں

    ہمارا بکرا خواب میں محمد خلیل الرحمٰن ( علامہ اقبال سے معذرت کے ساتھ) میں سویا جو اِک شب تو دیکھا یہ خواب بڑھا اور جِس سے مِرا اضطراب یہ دیکھا کہ میں جا رہا ہوں کہیں چلا آتا ہے ایک ریوڑ وہیں عجب تھا تقدس عجب نور تھا ہر اِک جانور ایسے مخمور تھا جو کچھ حوصلہ پاکے آگے بڑھا تو دیکھا کہ ریوڑ یہ...
  9. محمد خلیل الرحمٰن

    پہاڑ اور گلہری (جدید)

    پہاڑ اور گلہری(جدید) (علامہ اقبال سے معذرت کے ساتھ) محمد خلیل الرحمٰن کسی پہاڑ سے اِک دِن کہا گلہری نے تجھے ہو شرم ، سمندر میں جاکے ڈوب مرے یہ تاڑ جسم ہے، اس پر غرور کیا کہنا یہ عقل اور یہ سمجھ، یہ شعور کیا کہنا خدا کی شان ہے بے جان، جان بن بیٹھیں جو مردہ جسم ہوں انساں سمان بن بیٹھیں تری...
  10. محمد خلیل الرحمٰن

    علامہ اقبال اور ملالہ

    علامہ اقبال اور ملالہ (محمد خلیل الرحمٰن) کوئی جوان یہ کہتا تھا کل ملالہ سے تجھے ہو شرم تو پانی میں جاکے ڈوب مرے تو لڑکی ذات ہے اور یہ غرور کیا کہنا یہ ’’گُل مکئی ‘‘ کی سمجھ ، یہ شعور کیا کہنا خدا کی شان ہے ، ناچیز چیز بن بیٹھیں بس ایک آن میں سب کو عزیز بن بیٹھیں تری بساط ہے کیا طالبان کے...
  11. محمد خلیل الرحمٰن

    ایک غزل قربانی کی عید پر

    ایک غزل قربانی کی عید پر محمد خلیل الرحمٰن بچھڑا نہیں ہوتا ہے ،یا بکرا نہیں ہوتا قربان ترے نام پہ کیا کیا نہیں ہوتا سالم کبھی بکرا، کبھی رانیں، کبھی دستی اس ڈیپ فریزر میں رکھا کیا نہیں ہوتا دو لاکھ کا بکرا ہے تو دس لاکھ کی گائے کِس عید پہ اب ایسا تماشا نہیں ہوتا اِس عید پہ کھال اپنی مدرسے...
  12. محمد خلیل الرحمٰن

    ٹی وی (علامہ اقبال سے معذرت کے ساتھ)

    ٹی وی محمد خلیل الرحمٰن (علامہ اقبال سے معذرت کے ساتھ) کیسی پتے کی بات مچھندر نے کل کہی ٹی وی ہے ذوالفقار علی خاں کا کیا خموش ہنگامہ آفریں نہیں اُس کا وہ زور و شور ’’مانندِ برق تیز، مثالِ ہوا خموش‘‘ میں نے کہا کہ برق کا کیوں نام لے لیا ہنگامہٗ حیات ہے اِس کے بِنا خموش بجلی بچائیے، کبھی پانی...
  13. محمد خلیل الرحمٰن

    مبارکباد راشد اشرف بھائی کو ہندوستان سے ابنَ صفی سیمینار میں شرکت کی دعوت مبارک ہو

    راشد اشرف بھائی ( کتابوں ک اتوار بازار اور ابنِ صفی فیم والے) کو حیدرآباد دکن ہندوستان سے ابن صفی سیمینار میں شرکت کا باقاعدہ دعوت نامہ مبارک ہو۔ اللہ ان کے ہندوستان جانے اور ابن صفی سیمینار میں مقالہ پڑھنے کے راستے کی تمام رکاوٹوں کو دور فرمائیں ۔ آمین
  14. محمد خلیل الرحمٰن

    اشتہار

    اشتہار محمد خلیل الرحمٰن ضرورت ہے ہمیں اِک خوبرو کمسِن حسینہ کی کہ جِس کی ڈیوٹی ہوگی ہمارے گھر کی رکھوالی اسے باورچی خانے کے بھی سارے کام کرنے ہیں سویرے ناشتے کے سب ہی اہتمام کرنے ہیں ہمیں پھر ناشتے کے بعد تازہ چائے مِل جائے کلی دِل کی ہمارے چائے پینے سے ہی کھِل جائے ہمارے ناشتے کے سارے...
  15. محمد خلیل الرحمٰن

    گرمی کا موسم آیا: بچوں کے لیے ایک نظم:: محمد خلیل الرحمٰن

    گرمی کا موسم آیا محمد خلیل الرحمٰن گرمی کا موسم آیا لمبی دوپہریں لایا اکّڑ بکّڑبمبے بو کھیل میں مجھ کو آنے دو برگد کے سائے میں ہم ناچیں کودیں چھم چھم چھم کوئل گیت سناتی ہے کُو ہُو کُو ہُو گاتی ہے میٹھے آم درختوں سے کل جو ہم نے توڑے تھے خوب مزے سے کھائیں گے مِل کر شور مچائیں گے گرمی...
  16. محمد خلیل الرحمٰن

    گدائی (علامہ اقبال سے معذرت کے ساتھ)

    گدائی محمد خلیل الرحمٰن (علامہ اقبال سے معذرت کے ساتھ) کل کسی چینل پہ ہم نے خود یہ فِقرا سُن لیا ہے ہمارے ملک کا والی گدائے بے حیا تاج پہنایا ہے کِس شاطر کی چالوں نے اِسے کِس کی فیاضی نے بخشی ہے اِسے زریں قبا آئی ایم ایف کے آبِ لالہ گوں سے اِس کی ہے کشید یو ایس اے کی ایڈ کی مٹّی ہے اِس کی...
  17. محمد خلیل الرحمٰن

    مبارکباد محمد یعقوب آسی بھائی کو تین ہزار پیغامات مبارک

    استادِ محترم جناب محمد یعقوب آسی بھائی کو محفل پر تین ہزار پیغامات مبارک ہوں۔
  18. محمد خلیل الرحمٰن

    عبید اللہ علیم کی غزل کی پیروڈی

    سکندر اسلام آبادی کے نام غزل محمد خلیل الرحمٰن (عبید اللہ علیم سے معذرت کے ساتھ) تمام قوم کو ماموں بناگیا اِک شخص اُٹھا تو سارے ہی چینل پہ چھاگیا اِک شخص فضاء ہے ایسی، پرندہ بھی پر نہ مار سکے فسانہ تھا کہ فسانہ بنا گیا اِک شخص مقدّروں کے سکندر تو اور ہوتے ہیں کہیں سے ’’سرخ علاقے ‘‘ میں آگیا...
  19. محمد خلیل الرحمٰن

    بشیر بدر کی غزل کی پیروڈی

    بشیر بدر کی غزل کی پیروڈی از محمد خلیل الرحمٰن ’’لوگ ٹوٹ جاتے ہیں ایک گھر بنانے میں‘‘ تم ترس نہیں کھاتے شادیاں رچانے میں ہر اکیلی لڑکی کو جانے کیا سمجھتے ہو گھورتے ہی رہتے ہو یونہی آنے جانے میں لڑکیوں کی مجبوری کچھ بھی کہہ نہیں سکتیں مشکلیں ہیں کیوں اتنی اُن کے آنے جانے میں ہم تو اُن کے عاشق...
  20. محمد خلیل الرحمٰن

    غزل:: از :: محمد خلیل الرحمٰن

    غزل محمد خلیل الرحمٰن لوڈ شیڈنگ اس قدر ہے اس نگر میں دوستو! اب چراغاں کرلیا ہے اپنے گھر میں دوستو! ھائے گھی مہنگا ہوا ہے، اب پراٹھے چھوڑ کر گھی چراغوں میں جلا ہے میرے گھر میں دوستو! ’’گو ذراسی بات پر برسوں کے یارانے گئے‘‘ لوگ پہچانے گئے ہیں اس سفر میں دوستو! شوق منزل کا تھا لیکن رہنما کوئی...
Top