ایک بیکل گزاری ہوئی اتوار کی صبح
محمد خلیل الرحمٰن
تمہید:
اتوار کی خوبصورت صبح جونہی ہمارے چہرے پر طلوع ہوئی، یعنی ہماری نصف بہتر نے ہمارے چہرے پر سے چادر ہٹاتے ہوئے ہمیں یہ مژدہ روح فرسا سنایا کہ ہمارا پیارا اخبار پانی سے بھری ہوئی بالٹی کی نظر ہوچکا ہے، ہم بے چین ہوگئے ۔ اتوار کی خوبصورت...
ہم تمام محفلین کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ انھوں نے ہماری بے وقعت کاوشوں کو اپنی نگہِ التفات سے بیش قیمت بنادیا۔ یہ چھ ہزار پسندیدگیاں اور اس سے زیادہ پسندیدگی کے مراسلے ہمارے لیے بیش قیمت سرمایہٗ حیات ہیں۔ خوش رہیے
ابھی ابھی محفل کی ورق گردانی کے دوران ہم نے اپنی تفصیلات دیکھیں تو بہت سے اسرار ہم پر منکشف ہوئے جو آپ کی بھی دلچسپی کا باعث ہوں گے۔
ہم نے دیکھا کہ ہمارے مراسلے کے نمبر میں بھی 113 آرہا ہے اور ہمارے نمبرات بھی 113 ہیں
ہمارے کل مراسلے 2113 ہیں اور ہمارے پیارے محفلین کی ہمارے لیے ریٹنگ 5887 ہے...
شوہرکی فریاد
محمد خلیل الرحمٰن
( مولوی اسماعیل میرٹھی سے معذرت کے ساتھ)
ایک لڑکا بگھارتا ہے دال
دال کرتی ہے عرض یوں احوال
ایک دِن تھا کہ سورہا تھا تُو
وقت کو یوں ہی کھو رہا تھا تُو
گھر تِرا تھا سکوں کا گہوارہ
اور تھا یہ گھر تجھے بہت پیارا
چائے پی پی کے تُو تھا لہراتا
دھوپ لیتا کبھی ہوا...
ایک ماڈرن نصیحت
محمد خلیل الرحمٰن
(مولوی اسماعیل میرٹھی سے معذرت کے ساتھ)
کرے دوستی کوئی تم سے کہیں
جہاں تک بنے تم نبھانا نہیں
کرو تم جو حاسد کی باتوں پہ غور
نظر آئیں گے اور ہی تم کو طور
اگر تم سے ہوجائے سرزد قصور
تو لازم چھپانا ہے اس کو ضرور
بدی کی ہو جس نے تمہارے خلاف
اُسے تم کبھی بھی...
جنگل بُک
باب اول: موگلی کے بھائی
از محمدخلیل الرحمٰن
کہانی اِک مزے کی آج ہم تُم کو سناتے ہیں
جسے پڑھ کر سبھی بچّے خوشی سے جھوم جاتے ہیں
یہ ناوِل ہے جسے رڈ یارڈ کپلنگ جی نے لکھّا ہے
اسے منظوم کرنے کا خیال اب جی میں آیا ہے
کہیں جنگل میں ننھے بھیڑیوں کو ماں سُلاتی تھی
تھپکتی تھی اُنھیں اور پیار...
ہیری پوٹر اور پارس پتھر
ایک لوک گیت
محمد خلیل الرحمٰن
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ہیری پوٹر ہیری پوٹر کہاں گئے تھے
گھر میں اپنی کوٹھری میں سو رہے تھے
ڈڈلی نے لات ماری رونے لگے
امی نے یاد کیا ، ہنسنے لگے
۔۔۔۔۔۔۔۔
باب اول: وہ لڑکا جو زندہ رہا
محمد خلیل الرحمٰن
ایک چھوٹے سے لڑکے کی ہے داستاں
جس کی پیشانی پر تھا...
ہیری پوٹر
محمد خلیل الرحمٰن
( جناب جمیل الدین عالی سے معذرت کے ساتھ)
میں جِم پوٹر کا لڑکا ہوں
اور کام کروں گا بڑے بڑے
میں جِم پوٹر کا لڑکا ہوں
اور کام کروں گا بڑے بڑے
جتنے بھی لڑاکا لڑکے ہیں
اُن کو تعظیم سِکھاؤں گا
جو ہاگورٹس کے ہمجولی ہیں
میں اُن کی ٹیم بناؤں گا
ڈی اے کی ٹیم بنائیں گے
جو...
اے اسپیشل فیچر آف دِس تھریڈ از اٹس رومن انگلش اسٹائل۔ ان دِس تھریڈ وی وِل بی مینشننگ آل نیو ایڈیشنز اِ ن اور پرسنل لائبریری۔
یسٹرڈے وی باٹ تھری بکسَ
۱۔ واٹ کیٹی ڈِڈ
۲۔ جے کے رولنگ: بینڈ، چیلنجڈ اینڈ سینسرڈ
۳۔ پلوٹونیم: اے ہسٹری آف دی ورلڈز موسٹ ڈیجرس ایلینمٹ:
وی بیلیو ۔ دیٹ دِس رومن انگلش...
ابھی لکھنے کو اور بہت کچھ رہ گیا ہے۔ مثلآ بدایوں میں شمع دہلی والوں کا بچوں کا رسالہ ’’کھلونا‘‘ اور میری اس کے ساتھ جذباتی وابستگی۔ ’’کھلونا‘‘ ہمارے گھر ہر مہینے آتا تھا۔ وہ ہمارے بچپن کا بہترین ساتھی تھا۔ اردو پڑھنا ہمیں نہیں آتی تھی، اردو سن کرہی خوش ہوا کرتے۔ جو کوئی بڑا مل جاتا، اسے پکڑ کر...
ڈان کا اداریہ۔ میٹرو بس سروس یا کراچی سرکلر ریلوے
اردو محفل کے لیے ترجمہ : محمد خلیل الرحمٰن
مسئلے کے متعلق مکمل معلومات نہ رکھنے کے باوجود میاں شہباز شریف اور قمر زمان کائرہ ، دونوں کے بیانات سن کر بہت سوں کو ایک خوشگوار حیرت ہوئی ہوگی، جنھیں کراچی کے کثیر تعداد کے نقل وحمل کے منصوبے سے...
تبدیلی آگئی ہے
محمد خلیل الرحمٰن
ہم ناسٹالجیا کے مارے لوگوں کا المیہ بھی عجیب ہے۔ ہر وقت خوابوں میں گم رہنا پسند کرتے ہیں۔صدر کی مرکزی شاہراہ پر ماموں جان کی کتابوں کی دکان ’’ٹامس اینڈ ٹامس ‘‘ تھی ۔دکان آج بھی موجود ہے لیکن اسے اطراف و جوانب سے الیکٹرانکس کی دکانوں اور خوانچہ فروشوں نے یوں...
کسی منچلے نے ابن سعید بھائی کی شادی پر مبارک باد کے دھاگے کو بارِ دِگر کھول دیا اور وہ اِک نئے سِرے سے مبارک بادیں وصول کرنے لگے۔ ہم نے بھی دوسروں کی دیکھا دیکھی ( تاریخ دیکھے بغیر) ایک عدد نظمِ مبارک باد لکھ ماری۔ پھر پتہ چلا کہ وہ تو پرانے شادی شدہ ہیں ، لہٰذا اب یہ نظم ہر نئے شادی شدہ کی خدمت...
اسلام اور جدید ذہن کے شبہات
حال ہی میں دو ایسی کتابیں ہمارے ذخیرۂ کتب میں شامل ہوئیں جن کا موضوع ایک ہی ہے ۔ اسلا م اور جدید ذہن کے شبہات۔ اور یہ وہی موضوع ہے جسے ہر درد مند مسلمان حسرت کی نگاہ سے دیکھتا ہے ، پڑھتا ہے اور چاہتا ہے کہ ان شبہات کا ازالہ ممکن ہوجائے اور وہ اسی دل جمعی اور خلوصِ...
نوٹ: کل شام ہم گھر پہنچے تو ہماری چھوٹی بٹیا ایمان خلیل نے ہمیں اپنا امتحانی پرچہ ہمیں دکھایا۔ انہوں نے اپنے چوتھے گریڈ کے امتحان میں کمپوزیشن کے پرچے میں ایک تصویر دیکھ کر ایک پراگراف کمپوز کیا تھا جو ہم محفلین کی نظر کررہے ہیں ، اپنے اردو ترجمے کے ساتھ۔ امید ہے آپ کو پسند آئے گا۔ ساتھ ہی ہم...
ولندیزیوں کے دیس میں
(1)
کہتے ہیں کہ ایک ایسا وقت بہت دور نہیں جب روئے زمین پر صرف پانچ بادشاہ رہ جائیں گے، تاش کے چار بادشاہ اور پانچواں انگلستان کا بادشاہ۔ ۱۹۵۲ء تک تو یہی محسوس ہوتا تھا۔پھر یوں ہوا کہ ملکہ برطانیہ محترمہ الزبیتھ دوم نے تخت سنبھالا اور تخت و تاج سے یوں چمٹیں کہ آج تقریباً...
ابھی کل کی بات ہے کہ استادِ محترم جناب محمد یعقوب آسی بھائی ایک مشاعرے میں موجود تھے۔ آپ کی باری آئی اور آپ نے غزل پیش کرنی شروع کی۔ آسی بھائی کے اپنے الفاظ میں:
’’ہوا یوں کہ میں پڑھ رہا تھا جس لمحے تاریخ تبدیل ہوئی (رات بارہ بجے کا لمحہ گزرا)۔ رئیس عباس (ایک نوجوان شاعر) نے از راہِ تفنن مجھے...
پروفیسر انور مسعود سے ایک غیر رسمی انٹرویو
گورنمنٹ کالج (لائبریری) سٹلائٹ ٹاؤن، راولپنڈی ۱۳ جنوری ۰۹۹۱ءصبح دس بجے
مصنف جناب محمد یعقوب آسی صاحب کی خصوصی اجازت سے محفل پر پیش کیا جارہا ہے
انٹرویو پینل : محمد یعقوب آسی ، محمد احمد، محمد یوسف ثانی، آفتاب رانا
﴾﴿
نوٹ: یہ انٹرویو آڈیو کیسٹ پر...
ہم محفلین سے یہ پوچھنا چاہتے ہیں کہ لفظ اللہ کا صحیح تلفظ کیا ہے۔ اس کے ہجے تو ہم یوں کرتے ہیں:-
الف لام لام کھڑی زبر ھا۔
کیا علامہ اقبال نے اس لفظ کو ایک ہی نظم میں دوطرح باندھا ہے؟
ہے یہی بہتر الٰہیّات میں الجھا رہے
یہ کتاب اللہ کی تاویلات میں الجھا رہے
اور
ہیں کلام اللہ کے الفاظ حادث یا...