نتائج تلاش

  1. فرضی

    محفل فورم کے نئے سیٹ اپ پر آپ کی تجاویز اور شکایات!

    پوسٹ کرنے کے بعد اپنی پرفائل میں دوبار گیا تو ایک کونے میں ٹائم زون تو مل گیا خیر سے۔ ایک اور مسئلہ ہے۔ exclamation mark لکھتے وقت متن منتخب ہوجاتا ہے۔۔ اس کی کیا وجہ ہے؟
  2. فرضی

    محفل فورم کے نئے سیٹ اپ پر آپ کی تجاویز اور شکایات!

    میں اپنی ٹائم زون نہیں سیٹ کر پارہاہوں ۔ یوزر کنٹرول پینل میں اِدھر اُدھر ہاتھ پاؤں مارے لیکن کامیابی نہیں ہوئی۔۔ کوئی بتاؤ یارو ٹائم کہاں سے سیٹ کروں؟
  3. فرضی

    وی بلیٹن میں اردو سپورٹ

    معذرت نبیل بھائی میں اصل میں heirarchy pro میں پشتو اوپن پیڈ کی بابت بات کر رہا تھا۔ لیکن مجھے پتہ ہے کہ آپ ازحد مصروف ہیں۔ اس لیے اس مسئلے پر اپ سے بعد میں گفتگو ہوگی انشاءاللہ۔ میں ویب پیڈ اور اوپن پیڈ کی انٹیگریشن سے متعلق ڈاکومنٹیشن اور ٹیوٹریل ڈھونڈنے کی کوشش کرتا ہوں۔
  4. فرضی

    ہندوستان کا پہلا اردو تحریر اخبار آن لائن

    اچھی سائت ہے لیکن اردو کے کوئی خاص فونٹ استعمال نہیں ہورہے، بلکہ ونڈوز ڈیفالٹ فونٹ کا استعمال ہوا ہے۔ جو اردو کو کافی بھدا بنا دیتا ہے۔
  5. فرضی

    وی بلیٹن میں اردو سپورٹ

    اگر ویب پیڈ یا اوپن پیڈ انٹیگریشن کی معلومات مہیا کر دی جائیں تو بہتوتوں کا بھلا ہوجائے گا۔ امید ہے پی ایچ پی بی بی کے لیے بھی ملتا جلتا طریقہ کار ہوگا۔ہیرارکی موڈ کے لیے پشتو اوپن پیڈ کی انٹیگریشن کی ضرورت ہمیں بھی ہے۔ نبیل بھائی اللہ کرے آپ کے محفل سے متعلق تمام معاملات جلد حل ہوجائیں تاکہ آپ...
  6. فرضی

    شہنشاہِ پاکستان کا خطاب

    سپر کمپیوٹر تو پتہ نہیں ملے یا نہیں لیکن 2 ایف 16 مل چکے ہیں اور ساتھ میں شاباشی بھی۔ بش کو تو چاہیے مشرف کے لیے اسرائیل کی طرح سب خزانے کھول دے۔ دونوں کا مقصد ایک ہی تو ہے دنیا سے دہشت گردی ختم کرنا
  7. فرضی

    سانحہ لال مسجد

    اللہ سب کی مغفرت فرمائے ان میں ایسے فوجی سپاہی بھی ہونگے جن کے اپنے بچے اس مدرسے میں زیرِ تعلیم ہونگے۔ فرض کی خاطر ان پر بھی گولی چلائی ہوگی۔ اور اپنے ہی تو بچے تھے سب۔۔ باہر سے تو کوئی بھی نہیں آیا تھا۔۔۔ افسوس
  8. فرضی

    لال مسجد آپریشن شروع

    چوڑیاں پہن کر بیٹھنے والی بات بالکل احمقانہ ہے ۔ حکومت مذاکرات کے ذریعے اس کا حل نکال سکتی تھی لیکن حکومت کئ بار مذاکرات کرکے اپنے وعدے سے مکر گئی بالکل اسی طرح جیسے مشرف ٹی وی پر قوم سے وردی اتارنے کا وعدہ کرکے پاکستان کے عظیم تر مفاد میں اپنے وعدے سے مکر گئے۔ اور ہاں جگہ تو صرف مسجد والوں نے...
  9. فرضی

    لال مسجد آپریشن شروع

    میں آپکی بات سے پوری طرح متفق ہوں کہ ہر واقعہ کے پیچھے مخصوص عوامل ہوتے ہیں۔ لیکن آپ تو سب کا تانا بانا لال مسجد ہی سے جوڑ رہی ہیں۔ یہ کہاں کا انصاف ہے؟ جناب افتاب شیرپاؤ کے جلسے میں جو لوگ مرے یا جینیوں کا قتل ہوا ۔ میں پہلے بھی عرض کر چکا ہوں کہ یہ کھلی دہشت گردی ہے ان لوگوں کو پکڑا جائے اور...
  10. فرضی

    سانحہ لال مسجد

    آمین ثم آمین
  11. فرضی

    شہنشاہِ پاکستان کا خطاب

    اظہرالحق اور کالا پانی بھائی۔ بہت خوب۔ نم آنکھوں کے ساتھ ہنسی بھی آگئ۔
  12. فرضی

    لال مسجد آپریشن شروع

    مہوش صاحبہ اتنی اندر کی خبریں کیسی رکھتی ہیں آپ۔ پاک فوج نے واقعی انہیں آزاد کر دیا۔ قیڈ سے بھی اور زندگی کی قید سے بھی۔ چلو جھمیلا ہی ختم۔۔ نہ رہے گا سانپ نہ بجے گی بانسری
  13. فرضی

    لال مسجد آپریشن شروع

    مبارک ہو۔ سب روشن خیالوں کو مبارک ہو۔ جن کے طلباء شیعہ شیعہ کافر کے نعرے لگواتے تھے اور انہیں اسی تھریڈ میں ان نعروں پر واجب القتل قرار دیا جاچکا تھا۔ اپنے خالقِ حقیقی سے جاملے۔ اب پاکستان میں ہر طرف امن او امان لوٹ آئے گا۔ ہر طرف خوشیوں کا دور دورہ ہوگا۔ اب کسی کے رشتے دار کو لاہور سے نہیں...
  14. فرضی

    لال مسجد آپریشن شروع

    911 کے بعد دنیا میں چاہے جہاں بھی دہشت گردی یا حکومت خلاف کوئی اقدام ہوا اس میں القاعدہ کا ہاتھ دیکھا جانے لگا۔چاہے وہ مسلمان ملکوں میں ہو یا غیر مسلمان ملکوں میں۔ جیسے القاعدہ کا نام لینا بھی ایک فیشن بن گیا۔ لال مسجد کے سانحے کے بعد پاکستان میں جو کچھ بھی ہوگا اس میں لال مسجد کا نام لیا جائے...
  15. فرضی

    لال مسجد آپریشن شروع

    جذبات قابو کرنے والی بات آپ نے خوب کہی ابو شامل۔ کافی خون بہا ہے اور ابھی بہہ رہا ہے۔۔ اور شاید یہ صرف شروعات ہوں۔ اللہ ہم سب کو جذبات قابو رکھنے کی توفیق دے۔
  16. فرضی

    لیفٹننٹ کرنل ہارون اسلام شہید

    اللہ مرنے والوں کی مغفرت فرمائے۔ امید ہے لال مسجد ملک میں کسی بڑے طوفان کا پیش خیمہ نہ ثابت ہوگا۔
  17. فرضی

    لال مسجد آپریشن شروع

    پاکستانی بھائی، رضوان بھائی نے حامد میر کا کالم قلم کمان آپ سے پہلے ہی یونیکوڈ میں پیش کیے ہوئے تھا۔ اسے تصوریری شکل میں دوبارہ پوسٹ کرنے کا کوئی خاص مقصد؟
  18. فرضی

    سپر موڈریٹرز کا تقرر

    مبارک ہو اللہ آپ کو اپنی ذمہ داریاں پوری طرح نبھانے کی توفیق دے (آمین
  19. فرضی

    ہرنی کے بچے تھے تین

    اچھی نظم ہے۔ بچپن کی یاد تازہ ہوگئی۔ شیئر کرنے اور اسے اردو میں لکھنے کا شکریہ
  20. فرضی

    پشتو کلاس

    نبیل بھائی اگر ایک دوسری بات پر بھی توجہ دیں اگر اس زمرے کے لیے ڈیفالٹ فونٹ ایسا منتخب کریں جس میں اردو ، پشتو دونوں کی سپورٹ موجود ہو۔ تو دونوں زبانوں کو لکھتے ہوئے کافی آسانی ہوگی۔ اس مقصد کے لیے اعجاز اختر صاحب کا زرین یا محفل فونٹ استعمال کیا جاسکتا ہے۔
Top