نتائج تلاش

  1. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    کوہ و صحرا میں بہت خوار لِئے پھرتی ہے کامیابی کی تمنّا دلِ ناکام کے ساتھ احسان دانش
  2. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    دِل کے دهڑکوں کا یہ عالم ہے کہ ، بے منّتِ دست ! پُرزے ہو ہو کے، گریبان اُڑا جاتا ہے غلام ہمدانی مصحفی
  3. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    کیا حُسن ہے، جمال ہے، کیا رنگ و روپ ہے ! وہ بھیڑ میں بھی جائے تو، تنہا نظر آئے خمار بارہ بنکوی
  4. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    جہانِ دل میں کام آتی ہیں تدبیریں نہ تعزیریں یہاں پیمانِ تسلیم و رضا ایسے نہیں ہوتا ہر اِک شب ، ہر گھڑی گزُرے قیامت، یُوں تو ہوتا ہے مگر ہر صبح ہو روزِ جزا ایسے نہیں ہوتا فیض احمد فیض
  5. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    کوئی نالہ یہاں رسا نہ ہُوا اشک بھی حرفِ مُدّعا نہ ہُوا تلخیِ درد ہی مُقدّر تھی جامِ عشرت ہمیں عطا نہ ہُوا ساغر صدیقی
  6. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    دل شکن ہو کے چلے آئے تِری محفِل سے تیری محفِل میں تو ہر بات پہ پابندی ہے ساغر صدیقی
  7. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    کبھی کبھی تو یہ لگتا ہے، ساعتِ موجُود مجھے قدیم زمانے میں کھینچ لائی ہو رفیق سندیلوی
  8. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    سیاہ رات ہو، ہر شے کو نیند آئی ہو مِرے وجُود کی تقریبِ رُونمائی ہو رکھا گیا ہو ہراِک خواب کو قرینے سے زمینِ حجلۂ ادراک کی صفائی ہو رفیق سندیلوی
  9. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    سر دار پہ، ہاتھوں میں رسن، پاؤں میں چھالے لو دیکھ لو، تم اپنے وفادار کی سج دھج عنبر امروہوی
  10. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    جو بِکتا ہے، جی بھر کے سجاتے ہیں اُسی کو دیکھی ہے یہاں کِس نے خریدار کی سج دھج عنبر امروہوی
  11. طارق شاہ

    وہ ہنس ہنس کے مجھ کو رُلانا کسی کا۔۔۔۔۔

    میرا بیٹھنا دَر پہ کِس آرزُو سے وہ ٹھوکر لگا کر اُٹھانا کسی کا حسن آ گئے اُن کی باتوں میں آخر کہا، ایک تُم نے، نہ مانا کسی کا :good1::good1:
  12. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    معلوم نہیں آنکھیں یہ کیوں، پھُوٹ بہی ہیں رونے کی طرف کِس لئے یہ ٹُوٹ بہی ہیں کشتی کی طرح آنکھیں مِری اشک میں یارو جس تارِ نگہ سے بندھی تھی ، چُھوٹ بہی ہیں میں، مثلِ حباب آنکھیں تو رو رو کے بہادیں پر وہ یہی کہتا ہے، سدا جُھوٹ بہی ہیں سرسبز، یہ کِس جلوہ سے ہوئیں آنکھیں، جو اِتنا دریا کی...
  13. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    نہ کوئی صُورت و سِیرت میں یارکو پہنچا نہ حق تمہیں ، مِرے انکارِ کار کو پہنچا دُکانیں حُسن فروشوں نے بھی سجائیں تھیں پہ کوئی حُسن و صفت میں نہ یار کو پہنچا حافظ شیرازی ترجمہ : مولوی احتشام الدین حقی
  14. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    آزردگیِ حُسن بھی، کِس درجہ شوخ ہے اشکوں میں تیرتی ہوئی کچھ مُسکراہٹیں فراق گورکھپوری
  15. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    ابھی تو اِس دُکھی جہاں میں موت ہی کا دَور ہے ابھی تو ، جس کو زندگی کہیں، وہ چیز اور ہے فراق گورکھپوری
  16. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    بہت دنوں میں کہیں ہجرِ ماہ و سال کے بعد رُکا ہوا ہے زمانہ تِرے وصال کے بعد کسی نے پھر ہمیں تسخِیر کر لیا شاید کوئی مِثال تو آئی تِری مثال کے بعد عجیب حبس کے عالم میں چل رہی تھی ہَوا تِرے جواب سے پہلے، مِرے سوال کے بعد ہمیں جو چُپ کے دھُندلکوں سے جھانکتی تھی بہت وہ آنکھیں دیکھنے والی ہیں عرضِ...
  17. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    ٹھہرو کوئی دم ، کہ جاں ٹھہرے مت جاؤ، کہ جی سے جائیں گے ہم مومن خاں مومن
  18. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    وحدت میں تیری حرف دوئی کا نہ آ سکے آئینہ کیا مجال تجھے منہ دِکھا سکے میر درد
  19. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    موئے نہ عشق میں، جب تک وہ مہرباں نہ ہُوا بَلائے جاں ہے وہ دل ، جو بَلائے جاں نہ ہُوا خُدا کی یاد دِلاتے تھے نزع میں احباب ! ہزار شُکر کہ ، اُس دم وہ بدگُماں نہ ہُوا مومن خاں مومن
  20. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    اِدھر سے بھی ہے سوا، کچُھ ادُھر کی مجبوُری کہ ہم نے آہ تو کی، اُن سے آہ بھی نہ ہُوئی جگر مُرادآبادی
Top