آج کل کا تو علم نہیں۔۔ پاکستان میں مقیم کوئی محفلین ہی بتا سکتا ہے۔ تاہم پاکستان میں کیبل نیٹ ورک کی آمد کے ساتھ ہی درجنوں ہندوستانی چینلز تک صارفین کی رسائی تھی۔
نوے کی دہائی میں تو این ٹی ایم نے پی ٹی وی کو بہت پیچھے چھوڑ دیا تھا۔
اس سے پچھلے ادوار میں بھی پی ٹی وی اس لیے مقبول تھا کہ ٹی وی پر صرف پی ٹی وی ہی دستیاب تھا۔ نوے کی دہائی میں پی ٹی وی نے پہلی بار مقابلے کا مزہ چکھا۔
اسی کی دہائی کے اوآخر سے نوے کی دہائی کے آغاز تک کے اشتہارات معلوم ہوتے ہیں۔
کچھ تو نوے کی دہائی کے وسط کے معلوم ہو رہے ہیں۔
ویسے مبصرین پی ٹی وی کا سنہرا دور ستر اور اسی کی دہائی سے تعبیر کرتے ہیں۔
خاموشی ؟ جناب وہاں آپ کی فحش گوئی کو انتظامیہ نے سنسر کر دیا۔ آپ اسے اپنی پاکدامنی سے تعبیر مت کیجیے۔ باقی مزید اچھے معیار کے جملوں کے لیے اپنے ہی پروفائل پر نظر ڈال لیجیے۔