نتائج تلاش

  1. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    تیری محفل کا پاس تھا دل کو سہہ گیا سب کے نا روا الفاظ تھا جو اُن میں، وہی مزہ پایا جن لبوں سے ہُوئے ادا الفاظ عنبرامروہوی
  2. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    اِس راہِ ارم سے بھی ، ہے دوزخ ہی مقدّر ! سمجھے نہ یہ، اِس دور کے شدّاد ابھی تک عنبرامروہوی
  3. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    جو کوئی آوے ہے نزدیک ہی بیٹھے ہے تِرے ہم کہاں تک، تِرے پہلو سے سرکتے جاویں میرحسن
  4. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    فطرت کے حسیں نظاروں میں پُر کیف نظارے اور بھی ہیں میخانہ اگرویراں ہے توکیا، رِندوں کے ٹِھکانے اور بھی ہیں آغازِ جفا کی تلخی سے، گھبرا نہ دلِ آزار طلب ! یہ وقت یہیں پر ختم نہیں، کچھ تلخ زمانے اور بھی ہیں شکیل بدایونی
  5. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    اُڑ گیا ہے منزلِ دُشوار میں غم کا سمند گیسوئے پُر پیچ و خم کے تازیانے کی کہو شام ہی سے گوش بر آواز ہے بزمِ سُخن کچھ فراق اپنی کہو، کچھ زمانے کی کہو فراق گورکھپوری
  6. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    شرما کے یُوں نہ دیکھ ادا کے مقام سے اب بات بڑھ چُکی ہے حیا کے مقام سے دل کے مُعاملے میں نتیجے کی فکر کیا آگے ہےعِشق، جُرم وسزا کے مقام سے ساحر لدھیانوی
  7. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    سچ ہے کہ، پاسِ خاطرِ نازک عذاب ہے تھا دل کو جب فراغ کہ وہ مہرباں نہ تھا الطاف حُسین حالی
  8. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    ضعف کی یہ ہمّتیں ہیں، ناتوانی کا یہ زور ٹکڑے ٹکڑے کردیا دامن مِری فریاد کا حفیظ جالندھری
  9. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    ہو نہ احساسِ اسِیری تو رہائی ہے محال ایسے قیدی نام تک لیتے نہیں معیاد کا حفیظ جالندھری
  10. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    پتہ پتہ ، بُوٹا بُوٹا حال ہمارا جانے ہے جانے نہ جانے گُل ہی نہ جانے، باغ تو سارا جانے ہے میر تقی میر
  11. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    صحرا کو جو چمن بنادیں ایسے دیوانے کم ہوں گے آنکھ اُٹھا کر حّدِ نظر تک دیکھو گےتوہمیں ہم ہوں گے فراق گورکھپوری
  12. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    چھینا جھپٹی کے مناظر کا مزہ لینے کو پالتو کتوں کے احساس پہ ہنس دینے کو بھوکے مجبور غلاموں کا گروہ ٹکٹکی باندھ کے تکتا ہوا استادہ ہے ساحر لدھیانوی
  13. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    مال و زر ایک طرف، جان بھی لے لیتے ہیں ! ڈر یہ جن میں نہ ہو، دینا ہے خُدا کو تو جواب شفیق خلش
  14. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    کون کرتا ہے پس و پیش، مدِ کارِ خراب دل ہی مائل نہ اگر ہو کہ کریں کارِ صواب شفیق خلش
  15. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    چلے بہشت سے ہم نِکہتِ بہار کے ساتھ شِکست کھائی ہے لیکن بڑے وقار کے ساتھ قدم قدم پہ اگر رُک رہے ہیں دشت میں ہم ! تو کیا کریں کہ تعارف ہے خار خار کے ساتھ احمد ندیم قاسمی
  16. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    دُور سے دیکھا تو پلکوں تک کے سائے گِن لِیے جیسے جیسے تم قریب آئے، دُھواں بنتے گئے احمد ندیم قاسمی
  17. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    ہم اُصولوں کے حصاروں میں چُھپے لاکھ ، مگر اِک نگاہِ غلط انداز سے تسخِیر ہُوئے ایک اُمّیدِ مُلاقات نے مرنے نہ دیا تیرے پیماں مِری سانسوں کے عناں گیر ہُوئے تُجھ سے مِل کر تُجھے پا لینے کی حسرت جاگی کُچھ نئے خواب، تِرے خواب کی تعبیر ہُوئے احمد ندیم قاسمی
  18. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    مِلے برسوں، وہی بیگانگی تھی ہمارے زعم میں وہ آشنا تھا میر تقی میر
  19. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    صحیح شعر یوں ہے بھٹی صاحب :- دروازے پر کھڑا ہُوں کئی دن سے یار کے حیرت نے عِشق کی مجھے دیوار کردیا میر تقی میر ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ بیطاقتی نے دل کی گرفتار کردیا اندوہِ دردِ عِشق نے بیمار کردیا میر تقی میر
  20. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    شکوہ کریں تو کِس سے، شکایت کریں تو کیا اِک رائیگاں عمل کی ریاضت کریں تو کیا جس شے نے ختم ہونا ہے آخر کو ایک دن اُس شے کی اِتنے دُکھ سے حفاظت کریں تو کیا حرفِ دروغ غالبِ شہرِ خُدا ہُوا شہروں میں ذکرِ حرفِ صداقت کریں تو کیا معنی نہیں منیر کسی کام میں یہاں طاعت کریں تو کیا ہے، بغاوت کریں تو کیا...
Top