’’مانگا ہوا زیور‘‘
’’زیست ہمسائے سے مانگا ہوا زیور تو نہیں‘‘
ایک دھڑکا سا لگا رہتا ہے کھوجانے کا
اس قدر احتیاط سے زندگی کو سینے میں چھپانے والے شاعر کی تجوری کا تالا موت نے آخرکار توڑ ہی دیا اور زندگی کے ساتھ ساتھ انہیں بھی ہم سے چرا کر لے گئی۔
ہائیکو جاپانی شاعری کی صنف ہے جس...