نتائج تلاش

  1. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    دل کی تائید، نہ اِقرارِ زباں باقی ہے اب جو ایمان کی پوُچھو تو گُماں باقی ہے لوگ اِس بزم میں کیا دیکھنے آئے ہیں ، جہاں ! کچھ جو باقی ہے تو، شمعوں کا دُھواں باقی ہے احمد ندیم قاسمی
  2. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    امیرِ شہر غریبوں کو لُوٹ لیتا ہے کبھی بہ حیلۂ مذہب کبھی بنامِ وطن احمد فراز
  3. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    بولنے دو بولنے سے مجھے کیوں روکتے ہو؟ بولنے دو، کہ میرا بولنا دراصل گواہی ہے مِرے ہونے کی تم نہیں بولنے دو گے تو میں سناٹے کی بولی ہی میں بول اُٹھوں گا میں تو بولوں گا نہ بولوں گا تو مر جاؤں گا بولنا ہی تو شرف ہے میرا کبھی اس نکتے پہ بھی غور کیا ہے تم نے کہ فرشتے بھی نہیں بولتے میں بولتا ہُوں...
  4. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    حالات سے پنجہ آزما ہو حالات کو سازگار کر لے اے لذّتِ زندگی کے مُنکر اِک بار کسی سے پیار کر لے احمد ندیم قاسمی
  5. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    یہ عالَم شوق کا دیکھا نہ جائے وہ بُت ہے یا خدا دیکھا نہ جائے یہ کن نظروں سے توُ نے آج دیکھا کہ تیرا دیکھنا دیکھا نہ جائے ہمیشہ کے لیے مجھ سے بچھڑ جا یہ منظر بارہا دیکھا نہ جائے غلط ہے جو سُنا، پر آزما کر تُجھے اے بےوفا دیکھا نہ جائے یہ محروُمی نہیں پاسِ وفا ہے کوئی تیرے سِوا دیکھا نہ جائے...
  6. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    جب تِری یاد کے جُگنو چمکے دیر تک آنکھ میں آنسُو چمکے سخت تاریک ہے دِل کی دُنیا ایسے عالم میں اگر تُو چمکے ہم نے دیکھا سرِ بازارِ وفا کبھی موتی کبھی آنسُو چمکے شرط ہے شدّتِ احساسِ جمال رنگ تو رنگ ہے خوشبوُ چمکے آنکھ مجبورِ تماشا ہے فراز ایک صوُرت ہے کہ ہر سوُ چمکے احمد فراز
  7. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    ابھی زمیں سے میں اُڑنے کی مشق کرتا تھا مِرے خلاف کئی آسمان ہونے لگے احمد مختار
  8. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    توُ دوست کسی کا بھی سِتم گر نہ ہُوا تھا اوروں پہ ہے وہ ظُلم کہ مُجھ پرنہ ہُوا تھا مِرزا اسد االلہ خاں غالب
  9. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    کھُلی کتاب کے صفحے اُلٹتے رہتے ہیں ہَوا چلے نہ چلے ، دِن پلٹتے رہتے ہیں بس ایک وحشتِ منزل ہے اور کچھ بھی نہیں کہ چند سیڑھیاں چڑھتے اُترتے رہتے ہیں مُجھے تو روز کسوٹی پہ درد کَستا ہے کہ جاں سے جسم کے بخیے اُدھڑتے رہتے ہیں کبھی رُکا نہیں کوئی مقامِ صحرا میں کہ ٹیلے پاؤں تلے سے سرکتے رہتے ہیں...
  10. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    وہ رنگ دِل کو دیے ہیں لہوُ کی گردش نے نظر اُٹھاؤں تو دُنیا نگار خانہ لگے ناصر کاظمی
  11. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    دِکھاؤں داغِ محبّت جو ناگوار نہ ہو سُاؤں قصۂ فُرقت اگر بُرا نہ لگے ناصر کاظمی
  12. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    تیری وفا سے کیا ہو تلافی ، کہ دہر میں ! تیرے سِوا بھی ہم پہ بہت سے سِتم ہُوئے اسداللہ خاں غالب
  13. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    دستِ شب پر دِکھائی کیا دیں گی سلوٹیں روشنی میں اُبھریں گی گھر کی دیواریں میرے جانے پر اپنی تنہائیوں کو سوچیں گی اُنگلیوں کو تراش دوُں ، پھر بھی عادتاً اُس کا نام لکھیں گی رنگ و بُو سے کہیں پناہ نہیں ! خواہشیں بھی کہاں اماں دیں گی ایک خوشبُو سے بچ بھی جاؤں اگر دوُسری نکہتیں جکڑ لیں گی خواب...
  14. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    کوئی صوُرت آشنا، اپنا نہ بیگانہ کوئی کُچھ کہو یارو یہ بستی ہے کہ ویرانہ کوئی صُبحدم دیکھا تو سارا باغ تھا گُل کی طرف شمع کے تابوُت پر رویا نہ پروانہ کوئی خلوتوں میں روئے گی چُھپ چُھپ کے لیلائے غزل اِس بیاباں میں نہ اَب آئیگا دِیوانہ کوئی ہمنشیں خاموش، دیواریں بھی سُنتی ہیں یہاں رات ڈھل جائے...
  15. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    ذوُد پشیمان گہری بھوُری آنکھوں والا اِک شہزادہ دُور دیس سے چمکیلے ہُشکی گھوڑے پر ہَوا سے باتیں کرتا جگر جگر کرتی تلوار سے جنگل کاٹتا آیا دروازوں سے لِپٹی بیلیں پَرے ہٹاتا جنگل کی بانہوں میں جکڑے محل کے ہاتھ چُھڑاتا جب اندر آیا تو دیکھا شہزادی کے جسم کی ساری سوُئیاں زنگ آلوُدہ تھیں رستہ دیکھنے...
  16. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    کرنے گئے تھے اُن سے تغافل کا ہم گِلہ کی ایک ہی نِگاہ کہ بس خاک ہو گئے اِس رنگ سے اُٹھائی کل اُس نے اسد کی نعش دُشمن بھی جس کو دیکھ کے غمناک ہو گئے اسداللہ خاں غالب
  17. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    دِن کچھ ایسے گُزارتا ہے کوئی جیسے احساں اُتارتا ہے کوئی دِل میں کچھ یُوں سنبھالتا ہُوں غم جیسے زیور سنبھالتا ہے کوئی آئنہ دیکھ کر تسلّی ہُوئی ہم کو اِس گھر میں جانتا ہے کوئی پَک گیا ہے شجر پہ پھل شاید ! پِھر سے پتھر اُچھالتا ہے کوئی دیر سے گوُنجتے ہیں سنّاٹے جیسے ہم کو پُکارتا ہے کوئی گلزار...
  18. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    غم سے لپٹ ہی جائیں گے ، ایسے بھی ہم نہیں دُنیا سے کٹ ہی جائیں گے ، ایسے بھی ہم نہیں دن رات بانٹتے ہیں ہمیں ، مُختلِف خیال ! یُوں اِن میں بٹ ہی جائیں گے ، ایسے بھی ہم نہیں اِتنے سوال دل میں ہیں ، اور وہ خموش در اُس در سے ہٹ ہی جائیں گے ، ایسے بھی ہم نہیں ہم ہیں مثالِ ابر ، مگر اِس ہَوا سے...
  19. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    اُمیدِ وصْل میں ہم جُھولتے ہیں برسوں سے یہاں رقیبوں میں تیاریاں ہیں ، جُھولوں کی شیخ امام بخش ناسخ
  20. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    اُس کی جب بات کان پڑتی ہے تنِ بیجاں میں جان پڑتی ہے غلام ہمدانی مصحفی
Top