نتائج تلاش

  1. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    گہ شعلہ ، کبھی شرر ہیں ہم گہ باغ ، گہے بہار ہیں ہم مر کے بھی نہ چُھٹے در سے تیرے کوچے کے سدا غبار ہیں ہم چاہے وہ دبیر یا نہ چاہے پر بندۂ جاں نِثار ہیں ہم مرزا دبیر
  2. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    ہاتھ چھاتی پہ مِری رکھ کے یہ حکما نے کہا دل نہیں آگ ہے یاں سینۂ سوزاں کے تلے اس کو مت برق سمجھ! یہ جو فلک پر ہے چمک ہے دبیر! آہ ! تری گردش دوراں کے تلے مرزا دبیر
  3. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    یہ ضد کہ آج نہ آوے ، اور آئے بِن نہ رہے قضا سے شکوہ ہمیں کِس قدر ہے، کیا کہیے ! مِرزا اسداللہ خاںغالب
  4. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    رُودادِ چمن سُنتا ہوں اِس طرح قفس میں جیسے کبھی آنکھوں سے گلستاں نہیں دیکھا اصغرگونڈوی
  5. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    ہرحال میں ، بس پیش نظرہے وہی صورت ! میں نے کبھی رُوئے شبِ ہجراں نہیں دیکھا اصغرگونڈوی
  6. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    زاہد نے مِرا حاصلِ اِیماں نہیں دیکھا رُخ پر تِری زُلفوں کو پریشاں نہیں دیکھا اصغرگونڈوی
  7. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    کیا کیا ہُوا ہنگامِ جنُوں ، یہ نہیں معلُوم ! کُچھ ہوش جو آیا، تو گریباں نہیں دیکھا اصغرگونڈوی
  8. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    حُسن کے ہم ہلاکِ دید بھی ہیں یعنی شاہد بھی ہیں، شہید بھی ہیں خانہ زادِ جفائے مُختصِ دوست طالبِ شدتِ مزید بھی ہیں حسرت موہانی
  9. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    ہر دم ہے یہ ڈر ، پھر نہ بگڑ جائیں وہ حسرت پہروں جنھیں رو رو کے ہنسانے میں لگے ہیں حسرت موہانی
  10. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    آشنا ہوکر نظر نا آشنا کرنے لگے ہم سے کیا دیکھا، کہ تم پاس حیا کرنے لگے بُھول کر حُکمِ خُدا، یادِ بُتاں رہنے لگی کیا تُمھیں کرنا تھا حسرت ، آہ کیا کرنے لگے حسرت موہانی
  11. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    ہوگیا ذوقِ نظارہ خود فنا یا بہارِ بوستانی ختم ہے آرزو لکھنوی
  12. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    حشر! میری شعر گوئی ہے فقط فریادِ شوق اپنا غم دِل کی زباں میں ، دل کو سمجھاتا ہوں میں آغا حشرکاشمیری
  13. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    بارہا ، چاہا کہ کچھ اور بھی سوچوں ، لیکن یوں تِری ذات نے ، مُمکن کبھی ہونے نہ دیا جاگتی آنکھوں کے سپنے ہی رہے قسمت میں ہجر کے غم نے تو پل بھر کبھی سونے نہ دیا سعید افگا
  14. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    غمِ دنیا نے ہمیں جب کبھی ناشاد کیا اے غمِ دوست تجھے ہم نے بہت یاد کیا اشک بہہ بہہ کے مِرے خاک پہ جب گرنے لگے میں نے تُجھ کو، تِرے دامن کو بہت یاد کیا قید میں رکھّا ہمیں صیاد نے کہہ کہہ کے یہی ابھی آزاد کیا ، بس ابھی آزاد کیا پھرگئیں نظروں میں آنسو بھری آنکھیں اُن کی جب کبھی غم نے مجھے...
  15. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    چھوڑ کر تیری گلی، چین کہاں لیتا ہُوں جسم میرا ہے یہاں، سانس وہاں لیتا ہُوں لوگ حیرت سے وہاں دیکھنے آتے ہیں مجھے فخر کے ساتھ تِرا نام جہاں لیتا ہُوں روشنی بھی جو دیا کرتے تھے شامِ ہجراں ان چراغوں سے میں اب صرف دُھواں لیتا ہُوں اُس کی وعدہ شکنی سے وہ ہُوئی ہے عبرت نہ زباں دیتا ہُوں میں اب...
  16. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    آبِ رواں کا بہتے پُھول سے جو وعدہ تھا، پُورا ہوتا بادِ صبا نے جن شرطوں پر پتھریلے ساحل کو اپنا راز بتایا، حُسن گنوایا وہ شرطیں پُوری ہوتیں اب اُن شرطوں کی تحریریں اب اُن وعدوں کے بیعنامے، اگلے گھاٹ اُترنے والے، بادِ صبا کو کیسے دِلائیں شام کی بھیگی راکھ ہے چاند کا گیلا ایندھن اب بیراگن جلتے...
  17. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    کیوں عشق میں ابھی سے نہ ہو جائیں ہم فنا کیا جانئے کہ موت ، کب آتی ہے کب نہیں حسرت موہانی
  18. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    ہم پر تِری نِگاہ ، جو پہلے تھی اب نہیں سو بھی نہ کُچھ دنوں میں رہے تو عجب نہیں حسرت موہانی
  19. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    قوّت کی جو پُوچھو تو ، یہ ہوتی ہے ہمیشہ اقوام میں افراد کے ایثار پہ موقوف حسرت موہانی
  20. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    آسان نہیں اقوال سے اخراجِ نتائج یہ بات ہے کُچھ دانشِ آثار پہ موقوف حسرت موہانی
Top