نتائج تلاش

  1. یاسر شاہ

    چمن تم سے عبارت ہے

    وعلیکم السلام- بہت خوبصورت پھول ہیں ما شاءالله - خواہ بیلجیم ہو کہ پاکستان گل سب جگہ کے ایک ہی جیسے ہوتے ہیں اور ہر جگہ خوبصورتی ان کے اختلاف سے ہے -بقول ذوق : گل ہائے رنگ رنگ سے ہے زینتِ چمن اے ذوق اس جہاں کو ہے زیب اختلاف سے الله آپ کے چمن کو پھلتا پھولتا رکھے -آمین
  2. یاسر شاہ

    طبع زاد اشعار کی بیت بازی

    واہ ما شاء اللہ -فہد بھائی خوب طبع موزوں پائی ہے -باقاعدہ کوئی غزل/نظم نہیں لکھی اب تک؟
  3. یاسر شاہ

    تجھے اٹکھیلیاں سوجھی ہیں ہم بے زار بیٹھے ہیں

    السلام علیکم دل سے دعا ہے کہ اللہﷻ آپ کو مکمل شفا عطا فرمائے آمین-
  4. یاسر شاہ

    آج کی بات

    اگر آپ کا کوئی نظریہ نہیں تو آپ کو چاپلوسیاں کرنی پڑیں گی اور اگر چاپلوسیوں سے آپ بیزار ہیں تو ایک نظریہ رکھنا پڑے گا-کیا خوب کہا اقبال نے : وہ ایک سجدہ جسے تو گراں سمجھتا ہے ہزار سجدوں سے دیتا ہے آدمی کو نجات بعض لوگ ہر مباحثے میں اکثریت یا طاقتور کی رائے اپنا کر سمجھتے ہیں کہ یہ ہمارا...
  5. یاسر شاہ

    طبع زاد اشعار کی بیت بازی

    یاد زیادہ مت کیجے جی جانے والوں کو حضرت ! مع رخصت ہونے والوں کے آپ نہ ہو جائیں رخصت
  6. یاسر شاہ

    طبع زاد اشعار کی بیت بازی

    ویلے رہیں گے رو کے یوں رخصت پہ دوست کی میلے رہیں گے رخصتی پر ہو جو رخصتی :)
  7. یاسر شاہ

    برائے اصلاح

    وعلیکم السلام اچھی غزل ہے- کچھ کمزور مقامات کی نشاندہی کرتا ہوں : گرچہ نا مرادی ہے، پھر بھی خانۂ دل میں کوئی شمع امید دھیرے دھیرے جلتی ہے یہاں "جلتی " قافیہ ٹھیک نہیں لگتا ،ایک صورت یہ بھی ہوسکتی ہے : نامراد اندھیرا ہے، پھر بھی خانۂ دل میں اک کرن امیدوں کی اب تلک چمکتی ہے نغمہ کس نے...
  8. یاسر شاہ

    طبع زاد اشعار کی بیت بازی

    مزہ آگیا ذکرِ تربوز سے مزہ ہوگا کیا واقعی یوز (use)سے
  9. یاسر شاہ

    طبع زاد اشعار کی بیت بازی

    نوک جھونک اس کو تبھی کہہ سکتے ہیں چچی جی چچا سے کچھ یوں بولتیں نیک بخت آؤ پکوڑے تم تلو ڈھونڈھتی ہوں اپنی سوتن میں کہیں :)
  10. یاسر شاہ

    سورہ رحمن تھراپی

    السلام علیکم ایک سروے دیکھنے کا اتفاق ہوا کہ کورونا سے جو لوگ مرے ان میں سے زیادہ تر میں دو باتیں قدر مشترک تھیں -ایک شوگر دوسری ڈپریشن اور یہی دو مشترک قدریں جسمانی نظام مدافعت کو تباہ کر دیتی ہیں-قوت مدافعت نہ ہو تو کوئی بھی بیماری جان لیوا ہو سکتی ہے -مزے کی بات شوگر کی بھی بڑی وجہ یہی...
  11. یاسر شاہ

    طبع زاد اشعار کی بیت بازی

    یہ آٹھ رکعتوں کی رفاقت نہیں کافی ٹھہرو ذرا کچھ اور کہ مہمان ہے رمضان
  12. یاسر شاہ

    ہرہمسری سے شرک سے بالا ہے تیری ذات

    رؤوف بھائی اساتذه بھی آتے ہی ہوں گے ،میرا تو خیال ہے تقابل ردیفین یا تکرار ردیفیں یا اجتماع ردیفین تب ہوتا جب مصرع اول میں بھی "کائنات" کی جگہ "تیری ذات" ہوتا -
  13. یاسر شاہ

    ہرہمسری سے شرک سے بالا ہے تیری ذات

    بھائی باقی قوافی میں مشترک آخری حرف الف ہے جبکہ منبع میں" ع" - حوالہ کی "ہ" کا اپنا تلفّظ تو نہیں یہ صوتی لحاظ سے الف جیسی ہے اس لیے "حوالہ" قافیہ ٹھیک ہے لیکن" ع " کا اپنا تلفّظ ہے -
  14. یاسر شاہ

    خاصانِ خدا کے اشعار

    مستند رستے وہی مانے گئے جن سے ہوکر تیرے دیوانے گئے لوٹ آئے جتنے فرزانے گئے تا بہ منزل صرف دیوانے گئے آہ کو نسبت ہے کچھ عشّاق سے آہ نکلی اور پہچانے گئے نثار فتحی صاحب
  15. یاسر شاہ

    خاصانِ خدا کے اشعار

    نہ جانے کس رخِ تزئین پر وہ غور کریں یہ سوچ کر مری مہلت سنگھار میں گزری خالد اقبال تائب
  16. یاسر شاہ

    خاصانِ خدا کے اشعار

    نہ جانے بلا لے پیا کس گھڑی تو رہ جائے تکتی کھڑی کی کھڑی شاہ فضل رحمٰن گنج مراد آبادی
  17. یاسر شاہ

    خاصانِ خدا کے اشعار

    عشق کی اِک جَست نے طے کر دیا قصّہ تمام
  18. یاسر شاہ

    ہرہمسری سے شرک سے بالا ہے تیری ذات

    السلام علیکم اعجاز صاحب کی تجاویز کے علاوہ یہ مصرع بھی کمزور ہے: ایسی کوئی صورت نکالیں : اب تک برائے عقل ............... " منبع" قافیہ نادرست - ترکیب زمان و مکاں ہے ، زماں مکاں خاص جچتا نہیں - باقی حمد اچھی ہے -جزاک الله خیر
  19. یاسر شاہ

    غزل: بھولنے والے خدا کا فضل ، ہائے یاد کر

    السلام علیکم علوی صاحب ! زندگاںی کا مجھے علم نہیں تھا کہ فارسی کا لفظ ہے -آپ کے بتانے پہ تحقیق کی تو معلوم ہوا -جزاک الله خیر- باقی کلام آپ کا ہے آپ کی مرضی ہے -آپ کے اشعار میں اگر کوئی لفظ بھرتی کا ہے،تو اسی لفظ کے حامل دیگر اشعار کو یہاں پیش کرنا محض ایک تکلف ہے کیونکہ بحث لفظ کے استعمال...
  20. یاسر شاہ

    خاصانِ خدا کے اشعار

    الا! ڏاهِي مَ ٿيان، ڏاهيون ڏک ڏسن، مون سين مون پريَنِ، ڀورائيءَ ۾ ڀال ڪيا! (شاہ عبد اللطیف بھٹائی ) مفہوم :الله سیانی نہ بنوں ،سیانیاں تو دکھ دیکھتی ہیں -مجھ پہ تو پریتم کی مہر بانیاں میرے بھولپن کے سبب ہیں -
Top