نتائج تلاش

  1. یاسر شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    چمن میں تلخ نوائی مری گوارا کر کہ زہر بھی کبھی کرتا ہے کار تریاقی اقبال
  2. یاسر شاہ

    گنوا چکے جب حیات ساری تو ہم نے پچھلے حساب دیکھے

    واہ سجاد بھائی یہ شعر کچھ بہتر تھا کیوں بدل دیا - باقی کچھ خاص نہیں لگے -اسی شعر کو دیکھ کر مزید مشق کریں -جزاک الله
  3. یاسر شاہ

    غزل: بھولنے والے خدا کا فضل ، ہائے یاد کر

    السلام علیکم علوی صاحب ! نشان زد مصرعے کمزور محسوس ہوئے - پہلے میں "ہائے" بھرتی کا ہے اور کھٹکتا ہے دوسرے مصرع میں موجود ہونا ماں کے پیٹ میں مناسب نہیں - تیسرے مصرع میں "ساز زندگانی" کی ترکیب بھلی نہیں لگتی کہ "زندگانی" ہندی ہے اور "ساز" فارسی اور "بھلا" بھی بھرتی کا ہے- مذکورہ مقامات تبدیلی...
  4. یاسر شاہ

    شاہ بابا اور میں

    نورصاحبہ السلام علیکم! آپ کی تحریریں میں پڑھتا رہتا ہوں-ان تحریروں سے مجھے اپنے خاندان کی بچیوں کا ایک کھیل یاد آتا ہے "ٹیچر -ٹیچر " ،جسے ہماری بھانجیاں اور بھتیجیاں جب چھوٹی تھیں تو کھیلتی تھیں ،اس میں دو ایک بچوں کو سامنے شاگرد بنا کے بٹھا دیا جاتا ہے اور ایک بچی اپنی ٹیچر کی نقل کرتے ہوئے...
  5. یاسر شاہ

    خاصانِ خدا کے اشعار

    چند اوراقِ کتب چند بزرگوں کے خطوط بعد مرنے کے مرے گھر سے یہ ساماں نکلا مفتی شفیع عثمانی
  6. یاسر شاہ

    خاصانِ خدا کے اشعار

    ظالم ابھی ہے فرصتِ توبہ نہ دیر کر وہ بھی گرا نہیں جو گرا پھر سنبھل گیا مفتی شفیع عثمانی
  7. یاسر شاہ

    خاصانِ خدا کے اشعار

    یہ اشعار مفتی شفیع عثمانی نے اپنے شیخ مولانا اشرف علی تھانوی اور ان کی خانقاہ (تھانہ بھَوَن) کی یاد میں لکھے - مشکِ خُتن میں تھی نہ گُلِ نسترن میں تھی خوشبو جو تیری زلفِ شکن در شکن میں تھی اس سے نکل کے پھر نہ ہوئی ایک دن نصیب آسودگئ روح جو تھانہ بھَوَن میں تھی
  8. یاسر شاہ

    غلطی ہائے مضامین: نَہی عَنِ المُنکَر اور مفتی صاحب کا مکتوب ٭ ابونثر

    ما شاء الله اچھے آدمی ہیں بلکہ صحیح معنوں میں پڑھے لکھے ہیں کہ غلطی تسلیم کر لی ورنہ ہمارے یہاں کھوتے کی طرح اڑنے کو بزرگی سمجھا جاتا ہے -ہمارے کولیگ کے رشتےدار ریل چلاتے ہیں، بتا رہے تھے کہ انھیں سختی سے ہدایات دی جاتی ہیں کہ کھوتا اگر پٹڑی پہ ہو تو خبردار ہرگز ہارن نہیں بجانا کیونکہ ویسے تو...
  9. یاسر شاہ

    غزل: صبح آئی تھی مگر کانچ اٹھاتے گزری ...

    السلام علیکم بھائی احسن اچھی غزل ہے -خصوصا مطلع کی کیا بات ہے - ویسے ایک مزاحیہ بات یہ ہے کہ کانچ کا سندھی میں ایک اور مطلب بھی ہے - ڪانچ | Online Sindhi Dictionaries | آن لائين سنڌي ڊڪشنريون
  10. یاسر شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    یہ مے خانہ ہے بزم جم نہیں ہے یہاں کوئی کسی سے کم نہیں ہے جگر
  11. یاسر شاہ

    میرے پسندیدہ اشعار

    ہم اہل ہوس عشق کے قابل ہی کہاں تھے لیکن تری الفت کا ہمیں پاس بہت ہے ہم کوئے ملامت میں بھی رہ لیں گے خوشی سے اک اہل محبّت ہے اگر پاس ،بہت ہے
  12. یاسر شاہ

    تاسف سید عاطف علی بھائی کے بڑے بھائی کا انتقال پُرملال

    انا للہ و انا الیہ راجعون- دعا ہے کہ اللہﷻ مرحوم سے درگزر و مغفرت کا معاملہ فرمائے -آمین
  13. یاسر شاہ

    غزل: مسند نشین کے نہ کسی تاجدار کے ۔۔۔

    السلام علیکم احسن بھائی کیوں نہیں ضرور - مسند نشین کے، نہ کسی تاجدار کے مقروض ہم اگر ہیں تو خاکِ دیار کے! دیار تو عام ہے -تخصیص چاہیے جیسے : لگتا نہیں ہے جی مرا اجڑے دیار میں اس مصرع میں دیار باندھ کر اسے اجڑے ہوئے سے خاص کیا گیا ہے اور پھر اس کی نسبت اگلے مصرع کے عالم ناپائیدار سے کی گئی...
  14. یاسر شاہ

    خاصانِ خدا کے اشعار

    تم سا کوئی ہمدم کوئی دمساز نہیں ہے باتیں تو ہیں ہر دم مگر آواز نہیں ہے ہم تم ہی بس آگاہ ہیں اس ربطِ خفی سے معلوم کسی اور کو یہ راز نہیں ہے عزیز الحسن مجذوبؒ
  15. یاسر شاہ

    تبصرہ کتب اختلافِ امّت اور صراطِ مستقیم

    جزاک الله خیر عبد الرؤوف بھائی - "اختلاف امّت اور صراط مستقیم " آپ اپنے مطالعے میں رکھیے گا:)
  16. یاسر شاہ

    تبصرہ کتب اختلافِ امّت اور صراطِ مستقیم

    "اختلافِ امّت اور صراطِ مستقیم"پر ایک تبصرہ "اختلافِ امّت اور صراطِ مستقیم" میری ان پسندیدہ کتابوں میں سے ایک ہے کہ جس نے میری زندگی میں انقلاب برپا کر دیا -اس کی اثر آفرینی ، تہلکہ انگیزی اور امپیکٹ(impact)کا اندازہ یوں لگائیے کہ کراچی جیسے بڑے شہر میں اس کتاب کو بین (ban) کر دیا گیا اور...
  17. یاسر شاہ

    غزل: اُس پریشاں زلف سے جب سامنا ہوجائے گا (منہاجؔ علی)

    میں تو جھٹ سے الگ ہو گیا تھا آپ پھنس کے کہیں اور جا نہیں پا رہے تھے -:D بھئی ہم دونوں تو صاف لکھ کے ہو گئے بدنام ورنہ اعجاز صاحب نے بھی ایک خاص نقطہ غائب کر کے نکتہ پیدا کیا ہے -
  18. یاسر شاہ

    کبھی اپنی چیٹنگ بھی پکڑی ہے ؟یہیں کہیں لکھا ہے آپ نے اپنی تعریف کی مذمّت میں اور اب یہ اپنی...

    کبھی اپنی چیٹنگ بھی پکڑی ہے ؟یہیں کہیں لکھا ہے آپ نے اپنی تعریف کی مذمّت میں اور اب یہ اپنی تعریف کا طریقہ ہے کہ میں ٹیچر ہوں بڑوں بڑوں کی چیٹنگ پکڑتی ہوں-:)
  19. یاسر شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    وہاں یہ حکم کہ کوئی نہ سر اٹھا کے چلے یہاں یہ ضد کہ اسی بانکپن سے نکلیں گے ---------------------------------شاعر :نامعلوم
  20. یاسر شاہ

    نعت: یا رب عطا ہو ایسی محبت حضور کی

    صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم السلام علیکم عاطف بھائی اس خوبصورت نذرانہِ محبّت پہ داد و مبارکباد قبول فرمائیے -
Top