از جائے کہ ہمیں کسی علم میں مہارت حاصل نہیں اس مرتبہ بھی ہم ایک نئی وحشت میں گرفتار ہوئے جاتے ہیں۔۔ علم قافیہ۔۔ براہ کرم ہمارے علم میں اضافہ فرماتے یہاں ہمیں اس علم سے بھی آگاہ کریں۔۔
غزل
جام پر جام نہیں پیتے تو پھر کیا کرتے
تشنگی دور نہیں کرتے تو پھر کیا کرتے
تجھ سے زیادہ مرے نزدیک تری دوری تھی
پیار دوری سے نہیں کرتے تو پھر کیا کرتے
ان سے پوچھا کہ تمہیں کیا ہے کہا نفرت ہے
تم سے کر بات یہی کرتے تو پھر کیا کرتے
ایک یادیں ہی تو تھیں جنکو وفا تھی ہم سے
محو یادوں میں نہیں رہتے تو...
ویسے تو آپنے ہمیں نقوی صاحب پکارا ہمیں اچھا لگا۔۔ یوں تو سب ہمیں محفل میں یا تو مہدی خطاب دیتے ہیں یا تخلص سے مخاطب کرتے ہیں۔۔ اب تو خوشی یہ ہے کہ ہم نام کے تینوں ٹکڑوں سے پکارے جائیں گے۔ خوش رہئے۔:)
خوش آمدید محترم آپ نے قدم رنجہ فرمایا یہ ہی ہمارے اس خانوادے کے لیے گراں قدر تحفہ محسوب ہوتا ہے۔۔ خوش رہیے امید یہ ہے کہ آپ کی شخصیت سے ہمیں بہت کچھ حاصل ہو گا۔