نتائج تلاش

  1. یاسر شاہ

    ساحر اے شریف انسانو ۔ ساحر لدھیانوی

    فاتح صاحب مرحبا -اس بہانے آپ سے شرف تلمذ حاصل ہو گیا - ویسے میں نے اس کے مطلب کے لئے کوئی لغت سرے سے دیکھی ہی نہیں -میں نے اس لفظ کے بارے میں یہی کہا تھا : لہٰذا "عموماً" میں آپ بھی غلط نہیں اور میں بھی - مزے کی بات شعر میں بھی قرینہ اس کا ہے کہ یہ لفظ carry forward کے لئے آیا ہے کیونکہ آگے...
  2. یاسر شاہ

    ساحر اے شریف انسانو ۔ ساحر لدھیانوی

    یعنی آپ یہ چاہتے ہیں کہ ایٹمی طاقت ہوتے ہوئے کوئی ہم پہ جنگ مسلّط کر دے اور ہم ساحر کی نظم پڑھ کے چین کی بانسری بجاتے رہیں -اس لطیفے کی طرح کہ ایک صاحب ننگ دھڑنگ صرف چڈی پہنے اپنے والد کے پاس پہنچے -ابّا نے پوچھا کپڑے کہاں گئے؟ تو بولے ڈاکو لے گئے -پوچھا گھڑی؟، بولے وہ بھی لے گئے بدبخت -پوچھا...
  3. یاسر شاہ

    ساحر اے شریف انسانو ۔ ساحر لدھیانوی

    ایٹم بم کے ہوتے ہوئے کیا زمینی جنگیں نہیں ہوتیں ؟-افغانستان میں کیا ایٹم بم پھینک دیا گیا ؟
  4. یاسر شاہ

    ساحر اے شریف انسانو ۔ ساحر لدھیانوی

    آپ کے تو تصویر میں بال ہیں، لگتا ہے بچے زیادہ ہیں -:p
  5. یاسر شاہ

    ساحر اے شریف انسانو ۔ ساحر لدھیانوی

    منیب !اگر آپ نے جنگ کے دوران یہ نظم پڑھی تھی تو غلط کیا تھا -اس وقت تو قوم کو بہادری کی ترغیب کی ضرورت تھی -میری دفتر میں بھی اپنے سینیرز سے تکرار ہوئی تھی اس موضوع پہ، جو عین جنگ کے دوران بزدلی کی باتیں کر رہے تھے -وہ تو وہ وقت تھا کہ نوجوانوں کو آمادہ کیا جائے کہ فوج اگر لڑنے والے رضاکاروں کی...
  6. یاسر شاہ

    ہتھیار، خنجر، پستول، بندوق،جنگ

    بندوق کا بنانا تو بھیجے کا کام ہے بندوق کا چلانا کلیجے کا کام ہے یاسر شاہ
  7. یاسر شاہ

    غزل برائے اصلاح

    سعید بھائی - ردیف "شاید" بھرتی محسوس ہوتی ہے یعنی اس کے ہونے نہ ہونے سے شعر میں کوئی فرق محسوس نہیں ہوتا -پھر ردیف اگر بدل بھی دیں تو اشعار بھرتی کے ہیں اور غلطیاں بھی ہیں لہٰذا اس غزل کا میری رائے تو یہ ہے کہ قصّہ یہیں ختم کر دیجئے -
  8. یاسر شاہ

    غزل برائے اصلاح

    چلیں مان لیتے ہیں -آج کل ڈیوٹی دوپہر میں جا تا ہوں ' رات گئے واپسی ہوتی -واپسی میں خیالات دیکھتا ہوں ،تب تک ہو سکتا ہے بڑے حضرت کشٹ فرما ئیں-:)
  9. یاسر شاہ

    غزل برائے اصلاح

    السلام علیکم سعیدبھائی میں نے تو آپ کے دیے گئے ربط پر بھی ڈھونڈھا -مگر آپ کی بحر نظر نہیں آئی-
  10. یاسر شاہ

    غزل برائے اصلاح

    دونوں تلفّظ درست ہیں تشدید کے ساتھ بھی اور بلا تشدید بھی : نشہ پلا کے گرانا تو سب کو آتا ہے مزہ تو جب ہے کہ گرتوں کو تھام لے ساقی اقبال ؒ
  11. یاسر شاہ

    غزل

    السلام علیکم بھائی یہ غزل کہاں سے ہوئی ؟ یہاں آپ سے وزن میں گڑبڑ ہو گئی- یوں کر دیں: پندرہ سال سے کرتے ہیں یہ کام چلتا ہے اب اپنا تو نام یہاں تو آپ کی ریل ہی اتر گئی پٹڑی سے ، نہ وزن ہے نہ وہی موضوع -ویسے اس کو آپ ہلکی پھلکی مزاحیہ نظم بنا دیں -کلائمیکس میں لکھے دیتے ہوں -نظم کا عنوان...
  12. یاسر شاہ

    غزل برائے اصلاح

    السلام علیکم -سجاد صاحب فی الحال تو آپ کی بحر آخری رکن کاٹنے کے سبب مخنث مختون لگ رہی ہے -:-( میزان سخن میں اس بحر کا اندراج نہیں جس کے ارکان کا آپ نے ذکر کیا-
  13. یاسر شاہ

    غزل برائے اصلاح ۔۔۔کبھی یہ تیغِ تمنا بھی بے نیام نہ ہو

    کیوں نہ ہو گی ؟- اظہار نہیں کرتا کہ آپ کے نزدیک ہماری خوشی کی کیا وقعت؟- آپ کی حوصلہ افزائی سے تو یہاں کی رونق ہے - میں تو اصلاح سخن میں دوبارہ فعال ہی آپ کا ایک جگہ تبصرہ پڑھ کے ہوا ہوں کہ مجھے خوشی ہوتی ہے جب اصلاح سخن میں دوسرے لوگ بھی تبصرہ کرتے ہیں -
  14. یاسر شاہ

    غزل برائے اصلاح۔۔۔کہیں ہے رنگِ یگانہ ، کہیں پہ طرزِ میر

    السلام علیکم -سجاد صاحب مزہ آگیا -یوں ہی لکھتے رہیے - یہاں دو لختی نہیں -یہی کہہ رہے ہیں کہ ہم فنا فی المحبوب ہیں لہٰذا جہاں جہاں محبوب ہیں وہاں وہاں ہم ہیں -اگرچہ مصرعین میں "ہیں ہم "کی تکرار بھلی نہیں لگ رہی - "جہاں" کی تکرار بھلی نہیں لگ رہی لیکن اگر دوسرے مصرع کی ابتداء میں "تو "کی جگہ...
  15. یاسر شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    مزے جو موت کے عاشق بیاں کبھو کرتے مسیح و خضر بھی مرنے کی آرزو کرتے میر تقی میر
  16. یاسر شاہ

    غزل برائے اصلاح ۔۔۔کبھی یہ تیغِ تمنا بھی بے نیام نہ ہو

    عظیم صاحب ما شاء اللہ آپ خوب تنقید کرتے ہیں -میں آپ کے تجزیے پڑھتا رہتا ہوں اور خوش ہوتا ہوں - یہاں میں آپ سے متفق ہوں میرے ذہن میں بھی قافیہ "قیام" آیا تھا لیکن یہی آپ کی بات میرے ذہن میں بھی آئی لہذا مشوره نہیں دیا -یہ شعر دوبارہ کہنے کی ضرورت ہے - ویسے آپ کے حوصلے کی داد دیتا ہوں کہ آپ...
  17. یاسر شاہ

    اصلاحِ سخن اور عروض سائٹ

    میرا خیال ہیے لازمی نہ قرار دیا جائے صوابدید پہ چھوڑ دیا جائے -اس سائٹ پہ بھی ہمیشہ انحصار مناسب نہیں،ہرچند یہ سائٹ بڑا کارنامہ ہے ذیشان صاحب کا -
  18. یاسر شاہ

    غزل برائے اصلاح ۔۔۔اک برقِ جلوہ خرمنِ ہستی کو کھا گئی

    بھائی مجھے یہ تینوں اشعار تشنہ محسوس ہوئے -ہر شعر میں کوئی کمی پائیں گے، اگر نثر کر کے دیکھیں گے - دونوں اشعار خوب ہیں -
  19. یاسر شاہ

    غزل برائے اصلاح ۔۔۔اک برقِ جلوہ خرمنِ ہستی کو کھا گئی

    باقی غزل بعد میں فرصت سے دیکھنے والی ہے ابھی ڈیوٹی پہ جانا ہے -
  20. یاسر شاہ

    غزل برائے اصلاح ۔۔۔اک برقِ جلوہ خرمنِ ہستی کو کھا گئی

    نگہ کا تلفّظ غلط بندھا ہے -چشم کر دیں اور پہلا مصرع ذراتبدیل کر دیں : اک برقِ جلوہ خرمنِ ہستی جلا گئی اک چشمِ یار کتنی شرابیں پلا گئی
Top