فریڈریچ شیلر (1759 تا 1805) جرمنی کا ایک مشہور شاعر تھا، جو شاعری کے ساتھ ساتھ تاریخ، فلسفہ اور ڈرامہ نگاری کا ماہر بھی تھا۔ اس مشہور شاعر کا آبائی وطن مائینز تھا اور یہ دنیائے سخن کی نابغہ روزگار شخصیت گوئٹے کا ہم عصر تھا۔ اپنی زندگی کے آخری اٹھارہ سالوں میں شیلر اور گوئٹے کے درمیان جمالیات سے...