مائینز کا ذکر سنتے ہی ایک ایسی ہستی کا نام ذہن میں گونجنے لگتا ہے، جس نے یورپ کی نشاۃ ثانیہ کے دور میں انتہائی گراں قدر ایجاد سے معلومات کی نشر و اشاعت میں انقلاب برپا کردیا۔ پندرھویں صدی میں یورپ میں پرنٹنگ پریس کے بانی جوہانس گوٹنبرگ کا تعلق مائینز سے تھا۔ شہر کے وسط میں یورپ اور انسانیت کے اس...