نتائج تلاش

  1. محب علوی

    اگر اردو کو تعلیمی زبان قرار دے دیا جائے تو محنت آدھی

    محمد امین پھر بہت زیادہ قنوطیت کا شکار ہو رہے بھائی۔ ٹیکسٹائل انڈسٹری پاکستان کی دنیا کی بڑی انڈرسٹریوں میں آتی ہے اور اس میں بہت سے مراحل سے گزر کر کپڑے بنتے ہیں اور یہ مینو فیکچرنگ کی ایک بڑی مثال ہے۔ اب آپ کو پاکستانی برانڈ ڈھنگ کے نہ لگے تو اس میں آپ کی حسن ذوق شامل ہے ورنہ بھارت میں بھی...
  2. محب علوی

    اگر اردو کو تعلیمی زبان قرار دے دیا جائے تو محنت آدھی

    عربی والی بات تو جذباتیت سے بھرپور ہے ، میں عربی سیکھنے کے حق میں ہوں مگر انگریزی ہوتے ہوئے پہلے ہی دو تین زبانیں ہر شخص کو سیکھنی ہیں اور علاقائی اور قومی زبان کے ساتھ انگریزی سیکھنی ہوگی ۔ اس کے بعد اگر اختیاری مضمون کے طور پر عربی کو فروغ دیا جائے تو کوئی مضائقہ نہیں مگر عربی برصغیر کے لوگوں...
  3. محب علوی

    اگر اردو کو تعلیمی زبان قرار دے دیا جائے تو محنت آدھی

    عام فہم اصطلاحات تو ویسی ہی چلنی چاہیے جیسی کہ لوگوں میں معروف ہیں مگر بہت سے مضامین میں کئی ایسی اصطلاحات آئیں گی جن کا ترجمہ انہیں پڑھنے میں آسان کر دے گا اور سمجھنے میں بھی ۔ ایسا عموما مشکل انگریزی اصطلاح میں مفید ثابت ہوگا۔ ترجمہ گھڑنے کے میں بھی مخالف ہوں مگر کچھ الفاظ انگریزی میں آسان...
  4. محب علوی

    بروکلین سنٹرل پبلک لائبریری

    اندر کی تصویر کا موقع ملے تو ضرور پوسٹ کروں گا۔ ابھی میں صرف دو دفعہ ہی جا سکا لائبریری مگر تفصیلی جائزے کا موقع نہیں مل سکا اس لیے ادھوری تفصیلات سے مزا کرکرا نہیں کرنا چاہتا۔ کچھ حصوں کی بہت زیادہ تعریف سنی ہے مگر دیکھے نہیں ابھی۔
  5. محب علوی

    اگر اردو کو تعلیمی زبان قرار دے دیا جائے تو محنت آدھی

    میں نے جان بوجھ کر بحث کو طول دیا ہے تاکہ اور لوگ بھی شامل ہو سکیں مگر لگتا ہے اس دھاگے پر کم لوگ ہی تبصرے کرنا چاہ رہے ہیں ورنہ اہمیت کے لحاظ سے ہر کسی کو اپنا حصہ ضرور ڈالنا چاہیے۔ اردو میں تعلیم کا ہرگز یہ مطلب نہیں کہ انگریزی ترک کرکے اردو کو ذریعہ تعلیم بنایا جائے۔ انگریزی ایک لازمی مضمون...
  6. محب علوی

    اگر اردو کو تعلیمی زبان قرار دے دیا جائے تو محنت آدھی

    صرف انگریزی میں تعلیم دینے سے امریکی یا یورپی سطح کے طالب علم پیدا نہیں ہو سکتے کیونکہ اصل فرق پڑھانے کا طریقہ اور پڑھنے کی لگن اور سہولیات سے پڑتا ہے۔ یورپ یا امریکہ میں پڑھانے کا طریقہ کافی فرق اور جدید ہے جس میں طالب علم کو دلچسپ انداز میں پڑھایا جاتا ہے اور کورس میں طالب علم کی دلچسپی پیدا...
  7. محب علوی

    اگر اردو کو تعلیمی زبان قرار دے دیا جائے تو محنت آدھی

    ظاہر ہے امریکی یا یورپی مصنفین کی۔
  8. محب علوی

    اگر اردو کو تعلیمی زبان قرار دے دیا جائے تو محنت آدھی

    بہت سے اقدامات پاکستان میں تعلیمی لحاظ سے غلط ہیں اور مزید غلط ہو رہے ہیں۔ کچھ شعبہ جات میں عمدہ کام ہو رہا ہے مگر اسے مزید مربوط کرنے کی ضرورت ہے اور کچھ شعبے زوال پذیر ہیں وہاں بہت محنت اور جدت کی ضرورت ہے۔ مشرف دور میں تعلیم کا بجٹ بڑھایا گیا تھا اور ریسرچ کے لیے بھی فنڈ مہیا کیے گئے تھے جو...
  9. محب علوی

    آج محفل پر جی بھر کر پوسٹ کی ہیں

    آج محفل پر جی بھر کر پوسٹ کی ہیں
  10. محب علوی

    اگر اردو کو تعلیمی زبان قرار دے دیا جائے تو محنت آدھی

    میں نے پاکستان میں کمپیوٹر سائنس میں تعلیم حاصل کی اور وہی کتابیں پڑھی جو جدید اور امریکہ میں بھی پڑھائی جاتی ہیں۔ یہی حال مینیجمنٹ اور مارکیٹنگ سائسنز کا بھی ہے۔ میڈیکل سائنس بھی مختلف نہیں۔ ٹیلی کام میں بھی جدید مواد ہی پڑھایا جاتا ہے۔
  11. محب علوی

    اگر اردو کو تعلیمی زبان قرار دے دیا جائے تو محنت آدھی

    تمہاری باتوں سے تو ایسا محسوس ہوتا ہے امین کہ جیسے تم پاکستان کی نہیں کسی دور پار صحرائی ملک کی بات کر رہے ہو جہاں تمام چیزیں درآمد ہوتی ہیں اور کوئی بھی شے نہ بنتی ہے نہ برآمد ہوتی ہے۔ ابھی میں نے ایک مثال دی تھی دفاعی شعبہ کی اور اس میں استعمال ہونے والی بہت سی اشیا "صنعتی" شعبے کے زمرے میں...
  12. محب علوی

    مسکین بھیگا بلا

    اگر ناپید کی جگہ اپنے منہ آپ بولتی خوبیوں پر نظر رکھو تو یہ کوششیں بھی کامیاب ہو اور سر بھی نہ کھپے۔ کھپے کھپے فاتح کھپے جانے کیوں ایک زرداری سب پہ بھاری بے اختیار یاد آ گیا۔ لاحول ولا قوتہ الا باللہ
  13. محب علوی

    مسکین بھیگا بلا

    Its not into my knowledge
  14. محب علوی

    مسکین بھیگا بلا

    شکر ہے میری پوسٹ کی بیچارگی اعلی مقام پر بدستور فائز ہے ۔ :)
  15. محب علوی

    مسکین بھیگا بلا

    فرحت کیانی جملے کی تصحیح کر لیں
  16. محب علوی

    مسکین بھیگا بلا

    یہ لو فاتح ، ایوارڈ آخری موقع پر دباؤ کے تحت تبدیل ہو گیا ہے ۔ ;) میری معصوم اور بے ضرر پوسٹس کو زہر اور تیر جیسی مہلک اشیا سے ملانے والے سفاک شخص ، تم نے کبھی رحم دلی اور نرمی سے بھی میری پوسٹس کا جائزہ لیا :)
  17. محب علوی

    مسکین بھیگا بلا

    میں دو کتابیں دیکھنے کے بعدہی اس نتیجہ پر پہنچ گیا کہ شاعری پر گفتگو خطرے سے خالی نہیں۔ اس لیے فاتح کے ساتھ تو میں شاعری سے ایسے پرہیز کرتا ہوں جیسے مریض مرغن غذا سے ۔ میرے ایک دوست کے مطابق فاتح پانچ وقت کا شاعر ہے جبکہ میرا ماننا ہے کہ تہجد گزار اور اشراق کا بھی پابند ہے۔
  18. محب علوی

    مسکین بھیگا بلا

    املا کا تو اتنا پکا ہے کہ لفظ لکھے جانے پر قبولیت کے لیے فاتح کی طرف دیکھتے ہیں کہ سرکار اجازت ہے تحریر ہونے کی ۔ فاتح کہ ان گنہگار آنکھوں نے املا اور تلفظ پر دو عدد کتابیں فاتح کے کتب خانے میں سوتے جاگتے دیکھی ہیں۔
  19. محب علوی

    مسکین بھیگا بلا

    شکر ہے فرحت کیانی، کسی کو تو بیچارگی کا احساس ہوا ورنہ تو دشمنوں کے "اور" ہی ارادے ہیں۔
  20. محب علوی

    مسکین بھیگا بلا

    اب ایک دو اور مراسلے لکھ دو تاکہ اگر کسی کی نظر سے ایک آدھ پیغام چھوٹ بھی جائے تو بھی کہیں نہ کہیں نظر پڑ جائے اس کی۔ ہوئے تم دوست جس کے دشمن اس کا آسماں کیوں ہو
Top