نتائج تلاش

  1. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    غریب خانہ میں لِلہ دو گھڑی بیٹھو بہت دِنوں میں، تم آئے ہو اِس گلی کی طرف ذرا سی دیر ہی ہو جائے گی ، تو کیا ہوگا گھڑی گھڑی نہ اُٹھاؤ ، نظر گھڑی کی طرف جوگھرمیں پُوچھے کوئی ، خوف کیا ہے کہدینا ! چلے گئے تھے ٹہلتے ہُوئے ، کسی کی طرف اکبرالہٰ آبادی
  2. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    کب سے ہیں ایک حرف پہ نظریں جَمی ہوئی وہ ، پڑھ رہا ہوں ، جو نہیں لِکھّا کِتاب میں شکیب جلالی
  3. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    مہر و وفا کے دشت نَوّردو جواب دو تم کو بھی وہ غزال ملا یا نہیں مِلا مُصطفیٰ زیدی
  4. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    ذہْن ماؤف ، دِل آزردہ ، نِگاہیں بے کیف ! مر ہی جاؤں گا ، جو چندے یہی حالات رہے سیماب اکبرآبادی
  5. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    ہو سرافرازِ یقیں، حدّ ِ تصّور سے گُزر وہ بھی کیا عشق جو پابندِ خیالات رہے سیماب اکبرآبادی
  6. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    وحشتیں ، کچھ اِس طرح اپنا مقدر ہو گئیں ! ہم جہاں پہنچے، ہمارے ساتھ ویرانے گئے خاطر غزنوی
  7. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    کیا قیامت ہے ، کہ خاطر کشتۂ شب بھی تھے ہم صبح بھی آئی ، تو مجرم ، ہم ہی گردانے گئے خاطر غزنوی
  8. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    ہر دردِ محبّت سے اُلجھا ہے غمِ ہستی کیا کیا ہمیں یاد آیا ، جب یاد تری آئی صوفی غلام مصطفٰی تبسّم
  9. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    چرکے وہ دِیے دل کو محرومیٔ قسمت نے اب ہجر بھی تنہائی ،اور وصل بھی تنہائی صوفی غلام مصطفٰی تبسّم
  10. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    مِلنے کا وعدہ منہ سے تو اُن کے نِکل گیا پُوچھی جگہ جو میں نے، کہا ہنس کے ، خواب میں امیر مینائی
  11. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    وہ ایک بار مرے ، جن کو تھا حیات سے پیار جو زندگی سے گریزاں تھے روز مرتے تھے احمد ندیم قاسمی
  12. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    طوفانِ نوح لانے سے، اے چشم ! فائدہ؟ دو اشک بھی بہت ہیں، اگر کُچھ اثر کریں نواب مصطفیٰ خان شیفتہ
  13. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    گُزر گیا وہ زمانہ، کہوں تو کِس سے کہوں خیال دل کو مِرے صبح و شام کِس کا تھا داغ دہلوی
  14. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    دیارِ نُور میں تِیرہ شبوں کا ساتھی ہو کوئی تو ہو ، جو مِری وحشتوں کا ساتھی ہو افتخار عارف
  15. طارق شاہ

    ا۔ب۔پ ۔۔۔۔۔ کھیل نمبر 62

    شادی جلد کس کی اپنی! ، دوسروں کی شادی حتیٰ کہ اولاد کی بھی اب والدین کی مرضی سے بہت کم ہوتی ہے ، جہاں خواندگی کا تناسب زیادہ ہے وہاں یہ پہلی والی صورت نہیں رہی ، کہ کان سے پکڑ کے لڑکے کو، یا واسطے دے کر لڑکیوں کو منڈت بٹھوایا جاتا تھا ، ابھی تو اپن بولا ، کا زمانہ ہے اپن ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ یعنی '...
  16. طارق شاہ

    ی۔ ہ۔ و ۔۔ نئی لڑی نمبر 20

    شاید وہ یک فی صد بھی، ٩٩ فی صد ہی کی طرح اپنی موجودہ حیثیت ، یا حال سے خوش نہ ہوں الله سے صحت اور تندرستی ، اور خوشی اور آسودگیِ ذہن و دل کی ہی طلب کرنی چاہیئے انسان، انسان کے ہاتھوں سے زیادہ، اپنی اختیاری صورت سے ہی ، ہر جگہ ہی پریشان ہے یہی انسان اگر اپنی طبیعت ، روش میں صبر اور قناعت لے آئے...
  17. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    اِس شہرِ دِل کو تُو بھی ، جو دیکھے تو اب کہے ! کیا جانئے کہ بستی یہ کب کی خراب ہے میر تقی میر
  18. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    کیا دل مجھے بہشت میں لے جائے گا بَھلا جس کے سبب یہ جان پہ میری عذاب ہے میر تقی میر
  19. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    مجھ سےمعنی شِناس پر جادُو حُسنِ صُورت حرام کیا کرتا یاس یگانہ چنگیزی
  20. طارق شاہ

    ی۔ ہ۔ و ۔۔ نئی لڑی نمبر 20

    قیلولہ کے بعد ، کل یہ خیال آیا تھا کہ ایسا بھی ہو سکتا ہے ، مگر اس صورت تو پہلوان کو روزگرز اٹھانے کا پابند کرنا پڑے گا
Top