نتائج تلاش

  1. یاسر شاہ

    سرسید احمد خان کی خدمت میں’’احمد خان پٹھان‘‘ کا سلام

    آپ کے تعارفی کیفیت نامے کی نذر ایک شعر: "اردو ادب کا ادنیٰ طالب علم اور خادم جو اردو کی عالم گیر خوشبو،محبت کا پیغام عام کرنا چاہتا ہوں۔ صلح کل کا نظریہ اپنا شعار ہے۔" آپ کہتے تھے ہم ہیں صلح کل واہ صاحب کھلائے خوب ہیں گل
  2. یاسر شاہ

    سرسید احمد خان کی خدمت میں’’احمد خان پٹھان‘‘ کا سلام

    السلام علیکم دیکھئے محترمی حالات کبھی آئیڈیل نہیں رہے -میں پہلے بھی عرض کر چکا ہوں اضطرار کا مفروضہ : تقسیم سے پہلے بھی اکابر علماء نے مسلم لیگ کا ساتھ یہ کہہ کر دیا تھا کہ مسلم لیگ اگر کانی ہے کانگریس اندھی ہے اور اندھوں میں کانا راجا - باقی ذاتی افعال کو رہنے دیجئے پاکستان بہر حال اسلامی...
  3. یاسر شاہ

    اصلاح درکار ہے برائے غزل

    کچھ خطا ہم سے ہو گئی ہوگی خوامخواہ تو نہ وہ گئی ہوگی خوامخواہ کا یہ تلفّظ بھلا نہیں -"بے سبب تو نہ وہ گئی ہوگی" بھی کیا جا سکتا ہے ہم ملے تھے جہاں پہ پہلی بار اس جگہ آ کے رو گئی ہوگی "ملے تھے جہاں" کافی ہے- ''ملے تھے جہاں پہ " ٹھیک نہیں لگا کم از کم مجھے -یوں کہہ سکتے...
  4. یاسر شاہ

    برائے اصلاح

    "شاہاں چہ عجب گر بنوازند گدا را" دائمؔ شہِ کونین کے قدموں میں عدن مانگ خوب !
  5. یاسر شاہ

    برائے اصلاح

    آہوئے حرم ! کاخِ فرنگى كو عبث جان تو خوگرِ صحرا ہے ، وہی دشتِ ختن مانگ شعر اچھا ہے -مگر فرنگی اضافی ہے - مقصود آپ کا صحرا و دشت ہے اور محل سے گریز ہی ہے تو فرنگی کی تخصیص کیوں ؟
  6. یاسر شاہ

    برائے اصلاح

    شکریہ برادرم حسان !ایک اور اشکال حل کر دیجئے -نیاگان کا مطلب اگر اجداد ہے تو "نیاگانِ کہن" سے مراد لی جائے گی پرانے اجداد -کیا اجداد نئے بھی ہوسکتے ہیں ؟یا کہن محض قافیے کی رعایت سے آیا ہے ؟کیا فارسی میں "نیاگان نو" یا "نیاگان تازہ" بھی مستعمل ہے ؟
  7. یاسر شاہ

    برائے اصلاح

    آشوب ہے جو تیرے نہاں خانۂِ دل میں ہنگامۂِ خفتہ کو جگا ، تابِ سخن مانگ آشوب ہے جو تیرے نہاں خانۂِ دل میں ہنگامۂِ خفتہ کو جگا ، تابِ سخن مانگ جو بات آپ نے ڈیڑھ مصرع میں کی ہے کیا ایک مصرع میں نہیں ہوسکتی تھی ؟کچھ اس طرح سے : ہنگامۂِ خفتہ کو جو دل میں ہے جگا دے خفتہ کے بھی دونوں مطلب ہیں...
  8. یاسر شاہ

    برائے اصلاح

    مہتاب سے ، روشن ہے جو سیمائے افق پر غافل کو جگا دے جو ، کوئی ایسی کرن مانگ مہتاب سے کرن تو مانگ لی آپ نے لیکن یہ فرمائیے چاند کی کرن سے کوئی کب جاگتا ہے -سورج کی کرن البتہ جگاتی ہے -مہتاب کو خورشید کرنا کیسا رہے گا ؟
  9. یاسر شاہ

    برائے اصلاح

    محترم فاخر صاحب خوش آمدید ! آپ کی غزل پہ اصلاح تو آپ کو مل چکی ہے اساتذہ کی طرف سے -اب کچھ اشکالات پیش کرتا ہوں -یوں میرا اور شاید اوروں کا بھی بھلا ہو جائے گا -پھر آپ کی محفل میں اسی بہانے آمد و رفت بھی رہے گی : قسمت سے تو افکارِ نياگانِ كہن مانگ اخلاص و عمل ، مہر و محبّت کی لگن مانگ یہ...
  10. یاسر شاہ

    تجاوز کر جائے تحریرِ تنہائی حاشیوں سے ۔۔۔ برائے اصلاح

    تمنا ہے خود کو عرفاںؔ کے آگے پیش کر دوں میں عزلت کی چاہ میں دور بھاگا ہوں محفلوں سے جو آپ کہنا چاہتے ہیں میں ٹھیک سمجھا ہوں تو یہ بیانیہ اپنا لیجئے : تمنا تھی خود کو عرفاںؔ کے آگے پیش کر دوں میں عزلت کی چاہ میں دور بھاگ آیا محفلوں سے بہت خوب ہے شعر !
  11. یاسر شاہ

    تجاوز کر جائے تحریرِ تنہائی حاشیوں سے ۔۔۔ برائے اصلاح

    صداقت اب ڈھونڈھ! قصے کہانی ہی بن گئی ہے ملاوٹ ہے جھوٹ کی داستانوں میں راویوں سے یہاں ردیف "سے " درست نہیں -پھر بیانیہ بھی بہت شکستہ ہے - مرا دشمن کوئی اور تو نہیں اس گھر میں ہی تو ہے جلا ہے گھر ! بھڑکی آتش تھی اپنی چنگاریوں سے طویل شعر کی زحمت اٹھائی بھی تو کیا اٹھائی-اس خیال کا لاجواب شعر...
  12. یاسر شاہ

    تجاوز کر جائے تحریرِ تنہائی حاشیوں سے ۔۔۔ برائے اصلاح

    نگاہیں جن کی ہمیشہ جنت کے باغوں کو دیکھیں مسافر ایسے الجھتے نہیں رہ کی جھاڑیوں سے پہلا مصرع ساقط الوزن ہے -جنّت کو آپ نے بلا تشدید استعمال کیا ہے شاید-درست کر لیں - ویسے خیال اچھا ہے -سارا زور شعر کا "ہمیشہ " میں محسوس ہوتا ہے -جب نگاہ ہٹی' مسافر الجھ کے رہ گیا -
  13. یاسر شاہ

    تجاوز کر جائے تحریرِ تنہائی حاشیوں سے ۔۔۔ برائے اصلاح

    تجاوز کر جائے تحریرِ تنہائی حاشیوں سے بناتے ہیں نقش دل کے ہر اک ممکن زاویوں سے مطلع واضح نہیں ہے -"تحریر تنہائی" ترکیب کی جگہ کچھ اور لائیے -پھر "ہر اک ممکن زاویے سے " درست اردو ہے نہ کہ "ہر اک ممکن زاویوں سے "-میں جو اندازے سے آپ کی مراد سمجھا ہوں آپ غالباً اس طرح کا کچھ کہنا چاہ رہے...
  14. یاسر شاہ

    برائے اصلاح

    اچھی غزل ہے فلسفی صاحب - شیشے والا شعر ذرا واضح نہیں کیوں کہ عکس دیکھنے کے لئے تو آئینہ درکار ہوتا ہے نہ کہ شیشہ -اگر وضاحت کر دیں تو نوازش ہوگی -
  15. یاسر شاہ

    تجاوز کر جائے تحریرِ تنہائی حاشیوں سے ۔۔۔ برائے اصلاح

    السلام علیکم عرفان بھائی آپ اس غزل کے بعد نظر نہیں آئے -خیریت تو ہے ؟ سنجیدہ شاعری کی طرف آپ کا انتقال مجھے اچھا لگا -بلکہ میں تو آپ سے کہنے والا بھی تھا کہ اس طرف توجہ کریں -پھر آپ کی فکر نہایت سلجھی ہوئی ہے -مطلب جان من 'جانم 'بوسہ' کاش میں تیرے ہاتھ کا کنگن ہوتا وغیرہ جیسے موضوعات سے بلند...
  16. یاسر شاہ

    سرسید احمد خان کی خدمت میں’’احمد خان پٹھان‘‘ کا سلام

    محترم فاخر صاحب السلام علیکم ! ایک بزرگ کے سامنے کوئی صاحب کسی مردہ کی برائی کر رہے تھے تو بزرگ نے فرمایا دیکھو میاں وہ تین مرحلوں سے تو گزر چکے -ایک تو موت کی سختی سکرات 'نزع وغیرہ سے پار ہوگئے -دوسرا منکر نکیر کے جوابات سے بھی فارغ ہوگئے -تیسرے برے انجام کے خوف سے بھی باہر ہوگئے -کم از کم...
  17. یاسر شاہ

    دیدہ زیب برقعے

    شاباش
  18. یاسر شاہ

    دیدہ زیب برقعے

    ایک دوکان کے باہر لکھا دیکھا " ہر طرح کے دیدہ زیب برقعے یہاں دستیاب ہیں " تو سوچ میں پڑ گیا کہ برقعہ تو پردے کے لئے تھا اور پردے کی علّت ہے اپنی زینت چھپانا -یہ کیا کہ برقعہ ہی سراپا زینت بنا دیا جائے - پردہ تو اس لئے ہے تاکہ کوئی مستورہ اگر بضرورت باہر نکلے تو لائقِ التفات اور باعثِ کشش نہ...
  19. یاسر شاہ

    محفل کے جِن بھوت

    حاضر -آتا جاتا رہتا ہوں -لکھنے کو اکثر کچھ سوجھتا ہی نہیں -آئندہ کوشش کرونگا مراسلوں کی تعداد بڑھائی جائے-
  20. یاسر شاہ

    محترمی دنیا میں کہاں رہا جائے اس میں اختیار کو دخل ضرور ہے -آیا کریں آپ سے ہم سب کو سیکھنے کو...

    محترمی دنیا میں کہاں رہا جائے اس میں اختیار کو دخل ضرور ہے -آیا کریں آپ سے ہم سب کو سیکھنے کو مل جاتا ہے -فیس بک سے تو کہیں بہتر ہے یہ محفل -دنیا میں آنا اگرچہ مقدر کی بات ہے اردو محفل میں آنا اردو کی قدر کی بات ہے-انطباق پر معذرت -
Top