نتائج تلاش

  1. طارق شاہ

    سعادت یار خاں رنگیں :::: تجھ سے جس وقت کہ خالی یہ مکاں رہتا ہے - Saadat Yaar KhaaN RangeeN

    تشکّر پذیرائی انتخاب اور اظہار خیال پرصاحب! بہت خوش رہیں ، غزل ذہن میں لئے سونے کی کوشش رہے گی :)
  2. طارق شاہ

    انعام الله خاں یقیں :::: آج دیکھا ہوں میں اس لطف کی بیداد کہ بس -- Inaam ullah khaN YaqeeN

    آپ کے ہاں صبح ہے جبکہ یہاں رات کی ساڑھے بارہ بج رہے ہیں یعنی سونے کا وقت ہے غزل پسند آئی ، تو جی خوش ہوا ، کیا بیساختہ اندازِ گفتن والا شعر منتخب کیا ہے ، دوسرے لفظوں میں آپ کا انتخاب ایسا ہے کہ بس :) تشکّر سید صاحب اظہار خیال اور پذیرائی کے لئے ، بہت خوش رہیں
  3. طارق شاہ

    سعادت یار خاں رنگیں :::: تجھ سے جس وقت کہ خالی یہ مکاں رہتا ہے - Saadat Yaar KhaaN RangeeN

    تشکّر سید صاحب! سعادت یار خان رنگیں غزل کی پذیرائی کے لئے تشکّر رنگین صاحب کے چنیدہ اشعار اردو لغت کی تشکیل میں نمایاں رہے متذکرہ شعر باریک بیانی اور افکار کی بلندی پر ہے ، خود مجھے بھی بہت اچھا لگا یہی شعر ، ممنون ہوں اظہار خیال کے لئے بہت خوش رہیں :)
  4. طارق شاہ

    انعام الله خاں یقیں :::: آج دیکھا ہوں میں اس لطف کی بیداد کہ بس -- Inaam ullah khaN YaqeeN

    تشکّر ایک بار پھر سے خلیل الرحمان صاحب! پوری غزل ہی اچھی ہے مگر، مقطع مجھے بھی بہت خوب لگا، پرانے اسکول کے شعراء کے کلام کی کیا بات ہو صاحب مضمون خواہ کتنا ہی عام یا سادہ ہو الفاظ اور بندش متاثر کن ہوتی ہے بہت خوش رہیں جناب :):)
  5. طارق شاہ

    انعام الله خاں یقیں :::: آج دیکھا ہوں میں اس لطف کی بیداد کہ بس -- Inaam ullah khaN YaqeeN

    تشکّر اظہار خیال پر ، صاحب! خوشی ہوئی جو انتخاب سے بالا شعر پسند آیا بہت خوش رہیں :)
  6. طارق شاہ

    سعادت یار خاں رنگیں :::: تجھ سے جس وقت کہ خالی یہ مکاں رہتا ہے - Saadat Yaar KhaaN RangeeN

    غزلِ سعادت یار خاں رنگیں تجھ سے جس وقت کہ خالی یہ مکاں رہتا ہے مجھ کو تنہائی میں، پہروں خفقاں رہتا ہے شکوہ ہم کرتے ہیں کیوں، رسْم ہے دُنیا کی یہی دل جو لگتا ہے، تو پھر پاس کہاں رہتا ہے جو تِرے پاس سے آتا ہے، میں پُوچھُوں ہوں یہی کیوں جی ! کچھ ذکر ہمارا بھی وہاں رہتا ہے پنکھڑی گُل کی...
  7. طارق شاہ

    انعام الله خاں یقیں :::: آج دیکھا ہوں میں اس لطف کی بیداد کہ بس -- Inaam ullah khaN YaqeeN

    غزلِ انعام الله خاں یقیں آج دیکھا ہُوں میں اُس لُطف کی بیداد کہ بس سر پہ آیا مِرے اِس طور سے جلّاد کہ بس جی میں آتا ہے، تِرے قد کو دِکھا دیجے اُسے باغ میں اِتنا اکڑتا ہے یہ شمشاد کہ بس بلبُلیں کیوں نہ گرفتار ہوں اس سج کی بھلا اِس طرح باغ میں پھرتا رہے صیّاد کہ بس کچھ پروبال میں طاقت...
  8. طارق شاہ

    ا۔ب۔پ ۔۔۔۔۔ کھیل نمبر 62

    زنبیل یا پرس کہیں، کا رواج عورتوں میں سکندر اعظم کے دور سے بھی پہلے رائج تھا ، خیال یا قیاس ہے کہ یہ گریک یعنی یونانی عورتوں کی ایجاد ہے
  9. طارق شاہ

    ی۔ ہ۔ و ۔۔ نئی لڑی نمبر 20

    ژَند، اصل میں زرتشت مذہب کے ماننے والے لوگوں کی مذہبی کتاب کا نام ہے زرتشت آگ کی پوجا کرتے تھے اور اکثریت کا تعلق فارس (موجودہ ایران ) سے تھا اب بھی پاکستان میں اِس مذہب کے ماننے والوں کی آبادی بلوچستان میں آٹے میں نمک کے برابرموجود ہے۔ اور مقامی بلوچ انہیں زگری یا ذگری کہتے ہیں
  10. طارق شاہ

    ادا جعفری :::: ڈھلکے ڈھلکے آنسو ڈھلکے -- Ada Jafri

    ادا جعفری صاحبہ ڈھلکے ڈھلکے آنسو ڈھلکے چھلکے چھلکے ساغر چھلکے دل کے تقاضے، اُن کے اشارے بوجھل بوجھل، ہلکے ہلکے دیکھو دیکھو دامن اُلجھا ٹھہرو ٹھہرو ساغر چھلکے اُن کا تغافل اُن کی توجّہ اِک دل اُس پر لاکھ تہلکے اُن کی تمنّا، اُن کی محبّت دیکھو سنبھل کے دیکھو سنبھل کے ادا جعفری
  11. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    ہے نزاکت تجھ پہ صدقے، حُسن تجھ پہ ہے نثار ! بُوئے عطر آگیں نے تیرے کیاغضب ڈھایا گلاب رئیسی بیگم حُسن
  12. طارق شاہ

    قتیل شفائی محبت میں غلط فہمی اگر الزام تک پہنچے

    رحیم ساگر بلوچ صاحب! قتیل شفائی صاحب کی بہت خوب غزل شیئر کرنے کے لئے تشکّر اور بہت سی داد ۔ تمام اشعار بہت مربوط اور دلپذیر ہیں ﻗﺘﯿﻞ ﺁﺋﯿﻨﮧ ﺑﻦ ﺟﺎﺅ ﺯﻣﺎﻧﮯ ﻣﯿﮟ ﻣﺤﺒّﺖ ﮐﺎ ! ﺍﮔﺮ ﺗﻢ ﭼﺎﮨﺘﮯ ﮨﻮ ﺷﺎﻋﺮﯼ ﺍِﻟﮩﺎﻡ ﺗﮏ ﭘُﮩﻨﭽﮯ خاص طور سے مشروط مقطع کا جواب نہیں ۔ بہت خوش رہیں :)
  13. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    وہ ادائے دِلبری ہو، کہ نوائے عاشقانہ جو دِلوں کو فتح کر لے، وہی فاتحِ زمانہ جِگرمُراد آبادی
  14. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    تِری اِک نمود سے ہے، تِرے اِک حجاب تک ہے مِری فکرِ عرش پیما، مِرا نازِ شاعرانہ جِگرمُراد آبادی
  15. طارق شاہ

    ی۔ ہ۔ و ۔۔ نئی لڑی نمبر 20

    صبور بطور نام، لڑکے اور لڑکی دونوں کے لئے استعمال ہوتا ہے یہ ہمیں پہلے نہیں معلوم تھا ، کچھ عرصے قبل ایک خاتون جو سفارت خانے میں ہماری طرح کسی کام سے آئی تھیں نے اپنا نام ہماری بیگم کو صبور بتایا تھا بعد میں ہماری نام کی حیرانی پر ہماری بیگم ہماری لاعلمی پر حیران ہوئیں کہ یہ نام تو عام ہے...
  16. طارق شاہ

    ا۔ب۔پ ۔۔۔۔۔ کھیل نمبر 62

    ذکر رکھی ہوئی چائے کا ہُوا ہے تو کہدیں، کہ ایسی چائے ، خاص طور سے جو بہت پہلے بنائی گئی ہو ، کو پچھلے تذکرۂ چائے میں، گاسلیٹی چائے کہا گیا ہے ۔ چائے تو گرما گرم ، چسکیاں لے کر ہی پینے میں مزہ آتا ہے نا
  17. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    نگاہِ شوق اُسے بھی ڈھال لیتی اپنے سانچے میں اگر اِک اور بھی دُنیا ورائے رنگ و بُو ہوتی جِگرمُراد آبادی
  18. طارق شاہ

    جگر :::: اگر شامل نہ در پردہ کسی کی آرزو ہوتی -- Jigar Muradabaadi

    جگر مُراد آبادی اگر شامِل نہ در پردہ کِسی کی آرزُو ہوتی ! تو پھر اے زندگی ظالم، نہ میں ہوتا نہ تُو ہوتی اگر حائِل نہ اُس رخ پر نقابِ رنگ و بُو ہوتی کِسے تابِ نظر رہتی، مجالِ آرزُو ہوتی نہ اِک مرکز پہ رُک جاتی، نہ یوں بے آبرُو ہوتی ! محبّت جُستجُو تھی، جُستجُو ہی جُستجُو ہوتی تِرا مِلنا...
  19. طارق شاہ

    افتخار عارف جو ہم نہیں تھے تو پھر کون تھا سرِ بازار ---جو کہہ رہا تھا کہ بکنا ہمیں گوارا نہیں

    ہم روز ہی کچھ نہ کچھ ایک دوسرے سے سیکھتے ہیں، اور اس طرح روز کا ملنا، باتیں کرنا دلوں میں محبت اور اپنائیت پیدا کرتی ہے جس سے سمجھنے اور سیکھنے میں آسانی رہتی ہے بخیل ہر جگہ ہیں مگر اس میدانِ شاعری میں کچھ زیادہ ہی ہیں۔ جس کا بخوبی احساس اور تجربہ رہا ہے مجھے اچھا اور پسندیدہ کلام پیش کرنا اس...
  20. طارق شاہ

    افتخار عارف جو ہم نہیں تھے تو پھر کون تھا سرِ بازار ---جو کہہ رہا تھا کہ بکنا ہمیں گوارا نہیں

    شکریہ آپ کا ، کہ میری بات کشادہ دلی سے لی ، ورنہ میں ڈر رہا تھا افتخار عارف صاحب میرے پسندیدہ شاعر ہیں اور ان کئی غزلیں میں دوستوں میں شیئر کرچکا ہوں ابھی سے برف اُلجھنے لگی ہے بالوں سے ابھی تو قرضِ ماہ و سال بھی اُتارا نہیں جو ہم نہیں تھے تو پھر کون تھا سرِ بازار جو کہہ رہا تھا کہ بِکنا ہمیں...
Top