بھائی وہ تو شادی دفتر کے نام ہی سے دور بھاگتا ہے
میں اب کہاں جوتیاں چٹخاتی پھروں گی اب وہ اس بات کو نہیں سمجھتا ہے میں تو واقعی بہت پریشان ہوں
اور دوسری بات یہ کہ وہ تو نیٹ پر رشتوں کو بھی ٹھیک نہیں سمجھتا:?
فہیم بیٹا ایک زمانہ تھا کہ میں کمپیوٹر کے نام ہی سے چڑتی تھی اور اپنے بچوں کو بھی ڈانٹتی تھی کہ تم لوگ تو کمپیوٹر سے چپک ہی جاتے ہو
لیکن آج میں کامیابی کے ساتھ کمپیوٹر آپریٹ کر لیتی ہوں تو تمہاری امی بھی شاید سیکھ جائیں :)
بیٹا جب بچے بڑے ہو جاتے ہیں اور اپنے ہیروں پر کھڑے ہو جائیں تو پھر تو ساری ماؤں کا خواب ایک اچھی بہو ڈھونڈنا ہی ہوتا ہے
لیکن بچے ماؤں کے اس جذبے کو نہیں سمجھتے